عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموںوکشمیر کے ہیرا نگر میں بن رہے ارون جیٹلی کھیل کمپلیکس کی پیش رفت کا جائزہ لیا


پروجیکٹ کے مقام کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے افسران سےکام میں تیزی لانے کے لئے کہا

Posted On: 06 JUN 2021 7:05PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی11 جون2021: مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج جموں کے ہیرانگر کے سرحدی علاقے میں بن رہے ارون جیٹلی ملٹی پل کمپلیکس  کے کام میں تیزی لانے کے لئے حکام سے کہا ،جوکہ ملک کے 3  یا 4سب سے بڑے تفریحی  مع کھیل کمپلیکسوں میں  شامل ہونے  جارہا ہے۔ غالباََ احمد آباد اور کولکتہ کے ایڈن گارڈن کے بعد یہ ملک میں سب سے بڑا کھیل کمپلیکسوں  میں سے ایک ہوگا۔پروجیکٹ کے مقام کے دورے کے بعد  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پروجیکٹ کی پیش رفت کا یومیہ بنیاد پر نگرانی کرنے اور بقیہ سبھی قواعد  اور طریق کار کی ضرورتوں کو جلد سے جلد پورا کرنے اور کل سے اس کی شروعات کرنے کی ہدایت دی۔ ان کے ساتھ اس دورے پر ڈویژنل کمشنر راگھولینگر ، کھیل کونسل کی سکریٹری نزہت گل ، ضلع ترقیاتی کونسل کے صدر کرنل مہان سنگھ  ، نائب کمشنر راہل یادو ، میونسپل کارپوریشن کے صدر وجے شرما سمیت  دیگر سینئیر افسران موجود تھے ۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر متعلقہ افسران سے  پیش  رفت کی مستقل اپ ڈیٹ حاصل کرتے رہیں  گے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Z71Y.jpg

 

  ارون جیٹلی کو یاد کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ پروجیکٹ ملک کے نوجوانوں کو وقف  ہے اور آنجہانی ارون جیٹلی کی یاد میں  پورے احترام اور عقیدت کے ساتھ  یہ منصوبہ بنایا گیا تھا ، جو نوجوانوں کی صلاحیت  کوفروغ دینے کے لئے جانے جاتے تھے ۔ساتھ ہی انہوں نے اپنی مدت کارکے دوران متعدد ہونہار نوجوانوں کی  رہنمائی کی تھی۔ انہوں نے یاد کیا کہ ان کا گزشتہ   جموں دورہ  جیٹلی جی کے ساتھ ہوا تھا،  جہاں پر ہیرا نگر کے لوگوں  نے ان  کے سامنے اس طرح کے کمپلیکس کے قیام کی مانگ رکھی تھی، لیکن اس سے پہلے کہ وہ اس پر غوروفکر کرتے ، ان کی صحت خراب ہوگئی اور ان کا انتقال ہوگیا۔جس کے بعد ہم نے ایک ایسے کمپلیکس کے قیام کی ذمہ داری لی ،جو ارون جیٹلی جی کے لمبے قداوردوراندیشی کے مطابق ہوگا۔مرکز کی اعانت  سے 37 ایکڑ اراضی میں  پھیلے ہوئے اس پروجیکٹ کے سلسلے میں  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس کے پورا ہوجانے کے بعد یہ نہ صرف ہیرانگر بلکہ جموں وکشمیر کو بھارت کے نقشے پر سامنے لے کر آئے گا اور آنے والے وقت میں  یہاں  پر منعقد ہونے والے پروگراموں  کی بنیاد پر یہ ایک بین الاقوامی منزل کے طور پر جانا جائے گا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ا س پروجیکٹ کا سنگ بنیاد ارون جیٹلی کی پہلی برسی کے فوراََ بعد رکھا گیا تھا لیکن کووڈ وبا میں اضافہ ہونے کے سبب  اس کی تعمیر میں رکاوٹ پیدا ہوئی ۔درایں اثنا آسام میں  اسمبلی انتخابات کے بعد ضلع ترقیاتی کونسل کے بھی چناؤ  ہوئے اور کووڈ انفیکشن کے سبب انہیں  بھی اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔  انہوں نے کہا کہ افسران کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ وہ گزر چکے وقت کی  بھر پائی کریں اور اس اسکیم  کو پورا ہونے کی ڈھائی  سے تین سال کے درمیان  طے وقت پر عمل کرتے ہوئے مکمل کرنے کی کوشش کریں ۔

*************

  م ن۔ع ح ۔رم

 

U- 5334



(Release ID: 1726146) Visitor Counter : 216


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil