ارضیاتی سائنس کی وزارت

اترا کھنڈ ، پنجاب ، ہریانہ ، چندی گڑھ ، دہلی ، اتر پردیش ، بہار ، جھارکھنڈ اور تلنگانہ میں اکا دکا مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بجلی کڑکنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے

Posted On: 10 JUN 2021 4:31PM by PIB Delhi

یہ اطلاع ہندستانی محکمہ موسمیات کے موسم کی پیشن گوئی کرنے والے قومی مرکز نے دی ہے:

پورے ہندستان پر پڑنے والے اثرات پر مبنی خبرنامہ

10 جون (پہلا دن): اترا کھنڈ، پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ اور دہلی کے علاوہ اترپردیش، بہار، جھارکھنڈ اور تلنگانہ میں الگ الگ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ (فی گھنٹہ 30 سے 40 کلومیٹر کی رفتار سے) گرج چمک کے ساتھ بجلی کڑکنے اور تیز ہوائیں چلنے کا اغلب امکان ہے۔

 

جموں کشمیر، لداخ، گلگت بلتستان اور مظفرآباد، ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش، ودربھ، چھتیس گڑھ، مغربی بنگال اور سکم، اوڈیشہ، انڈمان اور نکوبار جزیرے، اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ، مدھیہ مہاراشٹر، مراٹھواڑا، ساحلی آندھرا پردیش اور یانم، ساحلی کرناٹک اور کیرالہ کے علاوہ ماہے میں اکا دکا مقامات پر بجلیاں کڑکیں گی۔

جنوبی ہریانہ اور مغربی راجستھان میں مختلف مقامات پر گرم لہر کی کیفیت کا غالب امکان ہے۔

 

چھتیس گڑھ، اوڈیشہ، کونکن اور گوا اور ساحلی آندھرا پردیش کے علاوہ  یانم میں اک دکا مقامات پر شدید سے شدیدی تر بارش ہو سکتی ہے۔ اتراکھنڈ،اترپردیش، مشرقی مدھیہ پردیش، ودربھ، بہار، جھارکھنڈ، گنگائی مغربی بنگال کے علاوہ انڈمان نکوبار جزیرے، گجرات کے خطے ، تلنگانہ اور ساحلی کرناٹک میں بھی کہیں بھاری تو کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

جنوب مغرب اور اس سے ملحقہ مغربی وسطی  بحیرہ عرب اور جنوبی و وسطی اور ملحقہ خلیج بنگال  میں  تیز ہوائیں (40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے) چلنے کا غالب امکان ہے۔ خلیج منار میں رفتار 45-55 کلومیٹر فی گھنٹہ پہنچ سکتی ہے اور شمالی بحیرہ عرب اور گجرات مہاراشٹرا کے ساحل پر اور اس سے دور یہ رفتار 40 سے50 کلومیٹر فی گھنٹہ  تک پہنچ سکتی ہے۔

ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ان علاقوں میں داخل نہ ہوں۔

برائے مہربانی مقام رُخی پیش گوئی اور وارننگ کے لئے موسم اے پی پی کو ڈاؤن لوڈ کریں،  ایگرومیٹ ایڈوائزری کیلئے میگھ دوت اے پی پی  اور بجلی گرنے کی وارننگ کیلئے دامنی ای پی پی ڈاون لوڈ کریں۔ ضلع وار وارننگ کیلئے ریاستی ایم سی / آر ایم سی کی ویب سائٹوں پر جائیں۔

 

******

 

ع س، ج

U.No. : 5313



(Release ID: 1726137) Visitor Counter : 153


Read this release in: English , Hindi , Punjabi