وزارت دفاع
آئی این ایس ترکش سے میڈیکل آکسیجن کی کھیپ ملک لائی گئی
Posted On:
08 JUN 2021 9:23PM by PIB Delhi
نئی دہل08جون2021: بھارتی بحریہ کے جہاز ترکش نے آپریشن سمدر سیتو II( آکسیجن ایکسپریس ) کے تحت تیسرے دور میں کویت اور سعودی عربیہ سے ملک میں اہم طبی سازوسامان پہنچایا ہے۔
کووڈ کے خلاف بھارت کی جدوجہد میں حصہ لیتے ہوئے آکسیجن سولیڈیٹری برج کا عمل جاری رکھتے ہوئے بھارتی بحریہ کے جہاز مختلف ممالک سے آکسیجن اوردیگر طبی سازوسامان کو ملک لانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔
آئی این ایس ترکش بتاریخ 31 مئی 2021 کو کویت کے الشیوخ ہاربر میں داخل ہوااور 785 آکسیجن سلنڈر لئے ۔ بعد میں جہا ز نے بتاریخ یکم جون 2021 کو سعودی عرب کے الدمام بندرگاہ سے 300 آکسیجن سلنڈر لئے ۔ وہ بتاریخ 08 جون کی صبح میڈیکل کھیپ کے ساتھ ممبئی ہاربر میں داخل ہوئے ۔
اس سے پہلے آئی این ایس ترکش نے دوحہ اور بحرین سے اپنے 2دو رے میں 4 کرایو جینک آکسیجن کنٹینر (20 میٹرک ٹن ہر ایک ) ، 982 آکسیجن سلنڈروں کی اہم طبی سپلائی کی تھی ۔
*************
م ن۔ع ح ۔رم
U- 5298
(Release ID: 1725885)