بجلی کی وزارت
ہندوستانی تیر انداز ورلڈ کپ مرحلہ 3 کے لئے پیرس روانہ
این ٹی پی سی لمیٹڈ نے ہندوستان بھر میں تیراندازی کی مکمل ترقی کے لئے آرچرری ایسوسی ایشن آف انڈیا (اے اے آئی) کے ساتھ شراکت کی ہے
این ٹی پی سی کا مقصد ہندوستانی نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے اور تیر اندازی کے میدان میں ہندوستان کی ساکھ کو بلند کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے
Posted On:
09 JUN 2021 3:04PM by PIB Delhi
ہندوستانی تیر انداز دیپیکا کماری ، کومالیکا باری ، انکیتا بھکت اور مدھو ویدوان کے علاوہ دروناچاریہ ایوارڈیافتہ پورنیما مہتو پر مشتمل خواتین کی ایک و رکنی نو خواتین کی ٹیم پیرس روانہ ہوگئی۔ وہ پیر 17 سے 19 جون 2021 تک پیرس میں ہونے والے ٹوکیو اولمپک کھیلوں کے فائنل کوالیفیئکیشن ٹورنامنٹ اور 20 تا 28 جون 2021 ورلڈ کپ مرحلہ 3 میں حصہ لیں گی۔
ہندوستان کی سب سے بڑی مربوط پاور کمپنی، این ٹی پی سی لمیٹڈ نے آرچرری ایسوسی ایشن آف انڈیا (اے اے آئی) کے ساتھ ہندوستان بھر میں تیراندازی کی مکمل ترقی اور عالمی پلیٹ فارم پر ہندوستانی تیر اندازی کو مزید فروغ دینے کے لئے ساجھیداری کی ہے۔ اس ساجھے داری کے ذریعے این ٹی پی سی کا مقصد ہندوستانی نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے اور تیر اندازی کے میدان میں ہندوستان کی ساکھ کو بلند کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔
ڈائریکٹر (ایچ آر) این ٹی پی سی جناب دلیپ کمار پٹیل نے ہندوستانی تیر انداز ٹیم سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ این ٹی پی سی نہ صرف تیراندازوں کو عمدگی حاصل کرنے میں مددگار ہے بلکہ خاص طور پر موجودہ مشکل حالات میں ایک روشن مستقبل کے لئے نئی صلاحیتوں کی پرورش اور فروغ میں بھی معاونت کر رہا ہے۔
ہالینڈ میں ہونے والی ورلڈ چیمپیئنشپ میں عمدہ کارکردگی کے بعد سلور میڈل حاصل کرنے والی مردوں کی ریکروو ٹیم جن میں تیر اندازی کرنے والے اتانو داس ، ترون دیپ رائے اور پروین رمیش جادھو شامل ہیں، بھی ورلڈ کپ کے تیسرے مرحلے میں شرکت کے لئے پیرس روانہ ہونے والیہے۔
گذشتہ دنوں ہندوستانی تیر انداز دیپیکا کماری ، اتانو داس ، انکیتا بھکت اور کومالیکا باری نے گوئٹے مالا میں تیر اندازی ورلڈ کپ (اسٹیج -1) کے دوران شاندار کارکردگی پیش کی تھی۔ ویمنس اینڈ مینز انفرادی ریکروو ایونٹ میں دیپیکا کماری اور اتانوداس نے اپنے اپنے زمرے میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔
ہندوستان کی ترقی کی کہانی کو تقویت بخشتے ہوئے این ٹی پی سی ایک مستقل توانائی کمپنی بن کر ابھرنے کے لئے مستقل طور پر کوشاں ہے۔ ہندوستان کی ترقی میں معاونت کےعلاوہ این ٹی پی سی بڑے پیمانے پر اپنی برادریوں اور معاشرے کے لئے جامع ترقی کا ایک تائیدی ستون بھی رہا ہے۔ این ٹی پی سی نے ہندوستان میں کھیلوں کی ترقی میںمعاونت کی ہے اور تیر اندازی ایسوسی ایشن آف انڈیا کی سرپرستی میں اٹھنے والا قدم اس طویل پسندیدہ سفر میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
**********
ع س، ج
U.No. : 5275
(Release ID: 1725840)
Visitor Counter : 160