وزارت آیوش

جناب کرن رجیجو نے کووڈ-19 دیکھ بھال کے لئے دوا میں استعمال ہونےوالے 20 پودوں پر ای-بک جاری کی

Posted On: 08 JUN 2021 8:02PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 8جون 2021: آیوش (آزادانہ چارج) کے مرکزی وزیرمملکت جناب کرن رجیجو نے آج کووڈ-19 کے علاج کے لئے دوامیں استعمال ہونے والے 20 پودوں پر ایک ای –بک جاری کی۔  نیشنل میڈیکل پلانٹس بورڈ (این ایم پی بی) نے دوا میں استعمال ہونےوالے اہم پودوں اور علاج سے متعلق ان کی خصوصیات کی اہمیت کو سامنے کے لانے کے لئے ایک ای-بک ‘‘20 میڈیسنل پلانٹس فار2021 فار کووڈ-19 کیئر’’ تیار کی ہے۔  یہ دوا میں استعمال ہونےوالے پودے دیکھ بھال کے معیارات کےساتھ کووڈ-19 کی روک تھام اور  بندوبست میں  کارآمد ہیں۔

 اس ای بک میں بتائی گئی جڑی بوٹیوں کوبخار، کھانسی، کمزوری اور درد وغیرہ کی حالت میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس ای بک میں  دوا میں استعمال ہونے والے پودوں کے بوٹینکل نام، مقامی نام، کیمیکل کانسٹی ٹوینٹس، علاج سے متعلق خصوصیات،فارماکولوجیکل اصولوں اور اہم فارمولیشنس کودرج کیا گیا ہے۔ یہ دوا میں استعمال  ہونےوالے پودوں کی اہمیت اور تنوع کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرے گی اور  معلومات فراہم کرائے گی، جو دیکھ بھال کے معیارات کے ساتھ ساتھ کووڈ-19 کی روک تھام اوربندوبست میں کارآمد ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017DLM.png

 

ای بک جاری کرتے ہوئے  جناب کرن رجیجو نے ملک بھر میں  دوا میں استعمال ہونے والے پودوں کی کھیتی اور تحفظ کو فروغ دینے کے لئے  نیشنل میڈیسنل پلانٹس بورڈ کی حوصلہ افزائی کی۔ سکریٹری آیوش ویدیہ جناب راجیش کوٹیچا نے ملک بھر میں دوا میں استعمال ہونے والے پودوں کی کھیتی ، تحفظ اور مارکیٹنگ کے لئے این ایم پی بی کی کوششوں کی تعریف کی۔  ڈاکٹر جے ایل این شاستری، سی ای او ، این ایم پی بی نے ہربل دواؤں کے  استعمال کے بارے میں بہتر سوجھ بوجھ پیدا کرنے کے لئے مقامی آبادی میں بیداری پیدا کرنے پر زور دیا۔

 

 

******

 

U-NO.5267

 

ش ح۔ ف ا۔ ف ر

 



(Release ID: 1725569) Visitor Counter : 291