جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت، جدید و قابل تجدید توانائی کے شعبے کی حصول یابیوں پر ویبینار کے ایک سلسلے کا انعقاد کرے گی


ویبینار سلسلہ ’بھارت کا امرت مہوتسو‘ کے توسط سے بھارت کی آزادی کے 75 سال منانے کی بھارت سرکار کے منصوبے کا حصہ ہے

Posted On: 08 JUN 2021 5:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  8/جون2021 ۔ گزشتہ 45 برسوں کی حصول یابیوں کا جشن منانے کے لئے پروگرام کا انعقاد کرکے بھارت کی آزادی کے 75 سال (بھارت کا امرت مہوتسو) منانے کے بھارت سرکار کے منصوبے کے تحت جدید و قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) سال سال 15 مارچ 2021 سے جدید و قابل تجدید توانائی سے متعلق حصول یابیوں پر ویبینار کے ایک سلسلے کا انعقاد کرتی آرہی ہے۔ یہ سلسلہ 75 ہفتوں  تک جاری رہے گا۔

جو 2021 سے مارچ 2022 کے دوران معیار و کوالٹی کنٹرول سے متعلق سرگرمیوں کے لئے اس سلسلے میں 5 ہفتے کا ایک پروگرام تیار کیا گیا ہے۔ ویبینار کے اہم موضوعات پر اہم مقررین خطاب کریں گے اور اس کے بعد شرکاء کے ساتھ بات چیت کی جائے گی۔

7 سے 12 جون 2021 کے دوران منعقد کئے جارہے معیار اور کوالٹی کنٹرول سے متعلق پروگرام معیارات کے فروغ میں پالیسی اور طریقوں اور قابل تجدید توانائی کے شعبے میں کوالٹی یقین دہانی کی تدابیر پر مرکوز ہے۔ اس ویبینار کے بعد ٹیکنالوجی وائز ہفتہ وار ویبینار ہوں گے، ان میں اگست 2021 میں ایس پی وی ماڈیول، نومبر 2021 میں ایس پی وی انورٹر اور بیٹری اسٹوریج، جنوری 2022 میں سولر تھرمل سسٹم اور ونڈ ٹربائن اور مارچ 2022 میں ایس ایچ پی اور بایوگیس پلانٹ / پاور سسٹم شامل ہیں۔

ان ویبینار کا مقصد ملک میں معیارات کے فروغ اور کوالٹی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لئے بین الاقوامی ایجنسیوں سمیت شرکاء کے احساسات کو مشترک کرنا ہے۔ شرکاء میں تحقیق و ترقی، تعلیمی اداروں، ٹیسٹ لیب، اسٹینڈرڈس ڈیولپمنٹ باڈیز (گھریلو اور بین الاقوامی دونوں)، ریگولیٹری ایجنسیوں، کنفارمیٹی اسیسمنٹ ایجنسیوں، ایکریڈیٹیشن ایجنسیوں، پالیسی سازوں، صنعتوں، پروجیکٹ ڈیلوپرس، فائیننسر، پروجیکٹ کا نفاذ کرنے والی ایجنسیوں وغیرہ کے ماہرین شامل ہیں۔

ویبینار کے پہلے ہفتے (7 سے 12 جون 2021) بیورو آف انڈین اسٹینڈرس (بی آئی ایس)، سولر اینرجی کارپوریشن آف انڈیا (ایس ای سی آئی)، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ونڈس اینرجی (این آئی ڈبلیو ای)، چنئی، این اے بی ایل، نئی دہلی، برٹش اسٹینڈرڈس انسٹی ٹیوٹ (بی ایس آئی)، یوکے، سی ایس آئی آر (این پی ایل)، دہلی، ٹی یو وی رین لینڈ، بنگلورو، پی ٹی بی جرمنی کے اہم مقررین خطاب کریں گے۔ اس میں این آئی ایس ای، این آئی ڈبلیو ای، آئی آئی ٹی بامبے، آئی آئی ٹی چنئی، سی ای اے، سی ایس آئی آر (سی ای سی آر آئی)،ح سی ایس آئی آر (این پی ایل)، ایس ای سی آئی، بی آئی ایس، این اے بی ایل، یو ایل انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ، بی ایچ ای ایل، پی ٹی بی، جرمنی کے پینلسٹ بھی شرکت کریں گے۔

ویبینار میں وہ سبھی لوگ شرکت کرسکتے ہیں جو مذکورہ موضوعات سے وابستہ ہیں۔ شرکت کے لئے رجسٹرڈ شرکاء کے ساتھ ایک لنک مشترک کیا جائے گا، 7 جون 2021 (صبح 10 بجے) تک کل 200 شرکاء نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ رجسٹریشن کے لئے نیچے دیا گیا ہے:

پروگرام کے لئے رجسٹریشن کرانے کا لنک: https://forms.gle/JKpsbA1B5iQsuWo96

ایم این آر ای کی معیارات اور کوالٹی کنٹرول کے متعلق سرگرمیاں معیارات کے فروغ اور نفاذ کے لئے نفاذ کے عمل کو منظم کرنے پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ دسمبر 2017 میں ایم این آر ای کے ذریعے ٹیسٹنگ، معیار کاری اور پرفارمینس کے ٹکٹ پر ایک لیب کوالٹی نوٹیفائی کی گئی ہے۔ اس سے قبل 5 ستمبر 2017 کو ایم این آر ای نے ایس پی وی بجلی پروجیکٹوں میں استعمال کی خاطر ایس پی وی ماڈیول، انورٹر اور بیٹری اسٹوریج  سسٹم کے کوالٹی کنٹرول کے لئے بی آئی ایس ایکٹ (رجسٹریشن کا لزوم) کے تحت کوالٹی کنٹرول آرڈر نوٹیفائی کیا تھا۔ ایم این آر ای نے نومبر 2020 میں بی آئی ایس کو ایک پروڈکٹ اپروچ کے لئے ایک معیار اپنانے کی بھی سفارش کی تھی۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.5241

08.06.2021



(Release ID: 1725508) Visitor Counter : 139


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu