بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے ٹاٹا پاور کمپنی لمیٹیڈ کے ذریعہ اوڈیشہ کی تینوں بجلی سپلائی کمپنیوں یعنی اوڈیشہ کی ویسٹرن الیکٹریسٹی سپلائی کمپنی، اوڈیشہ لمیٹیڈ کی ساتھرن الیکٹریسٹی سپلائی اور اوڈیشہ لمیٹیڈ کی سنٹرل الیکٹریسٹی سپلائی لمیٹیڈ کمپنی میں سے ہر ایک میں 51 فیصد فیصدایکویٹی شیئر کے حصول کو منظور دی
Posted On:
08 JUN 2021 5:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 08 جون مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے آج مسابقتی ایکٹ 2002 کے سیکشن 31 (1) کے تحت ٹاٹا پاور کمپنی لمیٹیڈ ("ٹی پی سی ایل) کے ذریعہ اوڈیشہ کی بجلی سپلائی کرنے والی تین کمپنیوں یعنی اوڈیشہ لمیٹیڈکی ویسٹرن الیکٹریسٹی سپلائی کمپنی (ویسکو یوٹیلیٹی)، اوڈیشہ لمیٹیڈ کی ساتھرن الیکٹریسٹی سپلائی کمپنی (ساؤتھ کو یوٹیلیٹی) اور اوڈیشہ لمیٹیڈ کی سینٹرل الیکٹریسٹی سپلائی لمیٹیڈ (سیسکو یوٹیلیٹی ) میں سے ہر ایک میں 51 فیصدایکویٹی شیئر کے حصول کی منظوری دی ہے۔
یہ تجویزبجلی ایکٹ ، 2003 کے سیکشن 20 کے تحت اوڈیشہ بجلی ریگولیٹری کمیشن ("او ای آر سی") کے ذریعہ شروع علیحدہ مسابقتی بولی لگانے کے عمل کے مطابق گرڈ کارپوریشن آف اوڈیشہ لمیٹیڈ (گرڈ کو) سے ٹی ڈی سی ایل کے ذریعہ ہر ایک یوٹیلیٹی میں ایکویٹی شیئر سرمایہ کے 51 فیصد حصول سے متعلق ہے۔
ٹی پی سی ایل ایک عوامی کمپنی ہے اور بنیادی طور پر بجلی کی پیداوار ، ترسیل اور تقسیم کے کاروبار میں مصروف ہے۔ یہ ٹاٹا گروپ کا ایک حصہ ہے۔
ویسکو یوٹیلیٹی ، اڈیشہ کے پانچ مغربی اضلاع یعنی () راورکیلا؛ (ii) برلا (سنبھل پور)؛ (iii) بھوانی پٹنہ (کالا ہانڈی)؛ (iv) بولنگیر؛ اور (v) بارگڑھ میں بجلی کی تقسیم اور خوردہ ترسیل کے کاروبار میں مصروف ہے ۔
ساؤتھکو یوٹیلیٹی اوڈیشہ کے چھ جنوبی اضلاع یعنی (i) سٹی (ضلع گنجام کے کچھ علاقوں) (ii) برہم پور؛ (iii) اسکا؛ (iv) بھانجان نگر؛ (v) جیپور اور (vi) رائے گڑھ میں بجلی کی تقسیم اور خوردہ ترسیل کے کاروبار میں مصروف ہے ۔
سیسکو یوٹیلیٹی اوڈیشہ کے چار وسطی اضلاع یعنی(i) بھوبھنیشور (بھوبھنیشور 1 اور بھوبھنیشور 2)، (ii) کٹک ، (iii) پردیپ اور (iv) دھینکنل میں بجلی کی تقسیم اور خوردہ ترسیل کے کاروبار میں مصروف ہے۔
سی سی آئی کا تفصیلی حکم نامہ بعد میں آئے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
(08.06.2021)
U-5251
(Release ID: 1725490)
Visitor Counter : 189