زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرشوتم روپالا نے حکومت کے ای- مارکیٹ پلیس ( جی ای ایم )پورٹل پر بانس منڈی کے پیج کا آغاز کیا

Posted On: 03 JUN 2021 9:37PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی08 جون2021: بانس سے متعلق قومی مشن اورحکومت کا ای –مارکیٹ پلیس ( جی ای ایم ) با نس  سے بنی اشیا کی فروخت کے لئے جی ای ایم پر ایک مخصوص ونڈو قائم کرنے کے لئے مل کر کام کررہے تھے ۔اس اشتراک کے نتیجے میں  زراعت کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرشوتم روپالا نے 3 جون 2021 کو ایک ورچوئل تقریب کے دوران  بانس  کی مصنوعات کے لئے ایک مخصوص ونڈو ’’دی گرین گولڈ کلکشن ‘‘  کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر زراعت  اور کسانوں کی بہبود کے  محکمے کے ایڈیشنل سکریٹری  ڈاکٹر الکا بھارگو ، جی ای ایم کے سی ای او  جناب پی کے سنگھ ، جی ای ایم کے سی ایف او ڈاکٹر راجیو کنڈپال ، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے میں  جوائنٹ سکریٹری  محترمہ چھوی جھا ، بانس کے قومی مشن  کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رنجیت سنگھ   ، جی ای ایم کے پروڈکٹ منیجر جناب انوراگ اسوتی  بھی موجود تھے ۔جناب پی کےسنگھ نے بانس منڈی کے پیج  اور جی ای ایم کے بارے میں  مختصر خاکہ  پیش کیا ۔اس تقریب میں  200سے زیادہ  شرکاء شامل تھے،جس میں بڑی تعداد میں ملک کے بانس  کے  کام کرنے والی صنعتیں شامل تھیں

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012KHC.jpg

وزیر موصوف نے  اپنی افتتاحی خطاب میں  بانس کے قومی مشن ، این بی ایم اور جی ای ایم  کے ذریعہ مختصر وقت میں بانس کی اشیا کے لئے ایک مخصوص ونڈو قائم کرنے کی مشترکہ کوششوں کی ستائش کی ۔ یہ مخصوص ونڈو  بانس کی مصنوعات بنانے والے چھوٹے صنعتکاروں اور فروخت کرنے والوں  کو ایک الیکٹرانک پلیٹ فارم فراہم کرے گی ،جس سے بڑی تعداد میں خریدار راغب ہوں گے اور وہ  بھروسے  مند ذرائع  سے مصنوعات خرید سکیں گے۔اس طرح  یہ دونوں کے لئے  مفید ثابت ہوگی۔انہوں نے  ملک میں  بانس سے تیار کی جانے والی بہت سی مصنوعات کی ستائش کی اور خیال ظاہر کیا کہ بانس سے بنے باورچی خانے کے سامان  موجودہ دور میں  رائج برتنوں  کے لئے ایک صحت مند متبادل ثابت ہوسکتے ہیں۔انہوں  نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یہ ملک گیر پلیٹ فارم  بانس کے  صنعتکاروں کو  ایک مفید  مارکیٹ تک رسائی فراہم کرنے میں  بہت کارآمد ثات ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002D78F.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003RNEI.jpg

اس اجلاس میں  صنعت کاروں  کی تشویش اور  شبہات کودور کرنے کے لئے ایک بات چیت کا اجلاس  بھی منعقد کیا گیا تاکہ صنعت کاروں کو بڑی تعداد میں  رجسٹریشن کرانے کے لئے حوصلہ افزائی کی جاسکے ۔

’’دی گرین گولڈ کلکشن ‘‘  [https://gem.gov.in/national-bamboo-mission],، این بی ایم اور  جی ای ایم کی ایک منفرد پہل ہے ،جس میں  خاص طورسے دستکاری والے بانس  ، بانس کی مصنوعات  ،دیگر اشیا اور دفاتر میں کام آنے والی اشیا کی جی ای ایم پورٹل پر نمائش کی گئی ہے اور  اس کا مقصد  بانس کے کسانوں  ، بنکروں  اور صنعت کاروں کو دیہی علاقوں میں  سرکاری خریداروں تک رسائی فراہم کرنا ہے ۔سرکاری  خریداروں کے لئے پورٹل پر  بانس  کے ڈنڈے ، بانس  سے بنے فرنیچر ،  آرائشی مصنوعات ، باورچی خانے میں استعمال ہونے والے سامان ،صنعتی مشینری   ، کھلونے اور دفتر میں استعمال ہونے والی اشیا جیسے دست کاری کے سامان ، اگر بتی ، پانی کی بوتلیں  ، یوگا کی دری اور چارکول وغیرہ موجود ہیں ۔اس پہل سے سرکاری خریدار وں میں بانس سے بنی اشیا کے استعمال کو فروغ حاصل ہوگا اوراس کے نتیجے میں آتم نربھر بھارت کے ایک پائیدار دیہی معیشت  کو فروغ  حاصل ہوگا۔

*************

  م ن۔وا ۔رم

U- 5223


(Release ID: 1725260) Visitor Counter : 210


Read this release in: English , Hindi , Bengali