ریلوے کی وزارت
آکسیجن ایکپسریس نے ملک میں 26891 میٹرک ٹن سے زیادہ مائع میڈیکل آکسیجن کی فراہمی کی
383 آکسیجن ایکسپریس گاڑیوں نے ملک میں آکسیجن کی سپلائی پوری کی
آکسیجن ایکسپریس کے ذریع ابھی تک 1567 ٹینکروں کے ساتھ 15 ریاستوں کو آکسیجن کی مدد پہنچائی گئی
آکسیجن ایکسپریس سے تمل ناڈو میں 3500 میٹرک ٹن سے زیادہ لیکویڈ میڈیکل آکسیجن پہنچائی گئی
تمل ناڈومیں50 سے زیادہ آکسیجن ایکسپریس پہنچیں
مہاراشٹر میں 614 میٹرک ٹن آکسیجن، اترپردیش میں تقریباً 3797 میٹرک ٹن، مدھیہ پردیش میں 656 میٹرک ٹن، دہلی میں 5864 میٹرک ٹن، ہریانہ میں 2212 میٹرک ٹن،راجستھان میں 98 میٹرک ٹن، کرناٹک میں 3214 میٹرک ٹن، اتراکھنڈ میں 320میٹرک ٹن، تمل ناڈو میں 3578میٹرک ٹن، آندھراپردیش میں 2882میٹرک ٹن، پنجاب میں 225میٹرک ٹن، کیرل میں 513میٹرک ٹن، تلنگانہ میں 2474میٹرک ٹن ، اتراکھنڈ میں 38میٹرک ٹن اور آسام میں 400میٹرک ٹن آکسیجن پہنچائی گئی
Posted On:
07 JUN 2021 6:09PM by PIB Delhi
نئی دہلی،7جون2021/ہندستانی ریل تمام رکاوٹوں کو پار کرتے ہوئے اور نئے حلوں کو نکال کر ملک کی مختلف ریاستوں میں لیکویڈ آکسیجن (ایم ایم او) پہنچانا جاری رکھے ہوئے ہے۔
آکسیجن ایکسپریس ملک کی خدمت میں لیکویڈ میڈیکل آکسیجن پہنچانے میں 26000 میٹرک ٹن کو پار کرگئی ہے۔
ہندستانی ریل کے ذریعہ ابھی تک ملک کی مختلف ریاستوں میں 1567 سے زیادہ ٹینکروں میں 26891 میٹرک ٹن سے زیادہ لیکویڈ میڈیکل آکسیجن (ایل ایم او) پہنچائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 383 آکسیجن ایکسپریس گاڑیوں نے اپنا سفر پورا کرکے مختلف ریاستو ں کو امداد پہچائی ہے۔
اس ریلیز کے جاری ہونے تک پانچ آکسیجن ایکسپریس گاڑیاں 19 ٹینکروں میں 353 میٹرک ٹن سے زیادہ ایل ایم او لے کر چل رہی ہیں۔
ابھی تک آکسیجن ایکسپریس کے ذریعہ دہلی میں لیکویڈ میڈیکل آکسیجن کے 306 ٹینکر پہنچائے گئے ہیں۔
آکسیجن ایکسپریس کے ذریعہ تمل ناڈو میں 3500 میٹرک ٹن سے زیادہ لیکویڈ میڈیکل آکسیجن پہنچائی گئی ہے۔
اس ریلیز کے جاری ہونے تک تمل ناڈو کو کل 52 آکسیجن ایکسپریس موصول ہوئیں۔
آکسیجن ایکسپریس سے آندھراپردیش اور کرناٹک ہر ایک میں بالترتیب 2800 اور 3200 میٹرک ٹنن سے زیادہ لیکویڈ میڈیکل آکسیجن پہنچائی گئی ہے۔ آکسیجن ایکسپریس نے 44 دن پہلے 24 اپریل کو مہاراشٹر میں 126 میٹرک ٹن لیکویڈ میڈیکل آکسیجن کی ڈیلیوری کرنے کے ساتھ اپنا کام شروع کیا تھا۔
بھارتی ریلوے کی یہ کوشش رہی ہے کہ آکسیجن کی درخواست کرنے والی ریاستوں کو کم سے کم ممکنہ وقت میں زیادہ سے زیادہ ممکنہ آکسیجن پہنچائی جاسکے۔
آکسیجن ایکسپریس کے ذریعہ 15 ریاستوں، اتراکھنڈ، مہاراشٹر، کرناٹک، آندھراپردیش، ، مدھیہ پردیش، راجستھان، تمل ناڈو، ہریانہ، تلنگانہ ، پنجاب ، کیرالہ، دہلی ، اترپردیش، جھارکھنڈ اور آسام کو آکسیجن مدد پہنچائی گئی۔
اس ریلیز کے جاری ہونے تک مہاراشٹر میں 614 میٹرک ٹن آکسیجن، اترپردیش میں تقریباً 3797 میٹرک ٹن، مدھیہ پردیش میں 656 میٹرک ٹن، دہلی میں 5864 میٹرک ٹن، ہریانہ میں 2212 میٹرک ٹن،راجستھان میں 98 میٹرک ٹن، کرناٹک میں 3214 میٹرک ٹن، اتراکھنڈ میں 320 میٹرک ٹن، تمل ناڈو میں 3578 میٹرک ٹن، آندھراپردیش میں 2882 میٹرک ٹن، پنجاب میں 225 میٹرک ٹن، کیرل میں 513 میٹرک ٹن، تلنگانہ میں 2474 میٹرک ٹن ، اتراکھنڈ میں 38 میٹرک ٹن اور آسام میں 400 میٹرک ٹن آکسیجن پہنچائی گئی ہے۔
اب تک آکسیجن ایکسپریس نے ملک بھرکی 15 ریاستوں میں تقریباً 39 شہروں میں ایل ایم او پہنچائی ہے۔ ان شہروں میں اترپردیش میں لکھنؤ، وارانسی، کانپور، بریلی، گورکھپور، اور آگرہ ، مدھیہ پردیش میں ساگر، جبلپور، کٹنی اور بھوپال ، مہاراشٹر کے ناگپور، ناسک، پنے ممبئی اور شولا پور، تلنگانہ میں حیدرآباد، ، ہریانہ میں فرید آباد اور گرو گرام، دہلی میں تغلق آباد ، دہلی کینٹ اور اوکھلا ، راجستھان میں کوٹہ اور کانکپور ، کرناٹک میں بنگلورو، اتراکھنڈ میں دہرہ دون، آندھراپردیش، میں نیلور، کیرل میں ارنکاکلم میں تھرویلور، چنئی ، توتکورین ، کوئمبٹور اور مدورئی ، پنجاب میں بھٹنڈا اور فلور، آسام میں کامروپ اور اترکھنڈ میں رانچی شامل ہیں۔
ریلوے نے آکسیجن سپلائی مقاموں کے ساتھ مختلف شہراہوں کی میپنگ کی ہے اور ریاستوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کے مطابق اپنی تیاری کی ہوئی ہے۔ بھارتی ریلوے کو ایل ایم او لانے کے لئے ٹینکر ریاستیں فراہم کرتی ہیں۔
آکسیجن امداد تیز رفتار سے پہنچانے کو یقینی بنانے کے لئے ریلوے آکسیجن ایکسپریس مال گاڑی چلانے میں نئے اور بے مثال معیارات او ر اسٹینڈرز قائم کررہی ہے۔ طویل فاصلے کے زیادہ تر معاملوں میں مال گاڑی کی اوسط رفتار 55 کلو میٹر سے زیادہ رہی ہے۔
ریل راستوں کو کھلا رکھا گیاہے اور اعلی احتیاط برتی جارہی ہے تاکہ آکسیجن ایکسپریس وقت پر پہنچ سکے۔ یہ سبھی کام اس طرح کئے جارہے ہیں کہ مال برداری میں کمی نہ ہوئے۔
نئی آکسیجن لے جانا بہت ہی محرک کام ہے اور اعدادوشمار ہر وقت بدلتے رہتے ہیں۔ دیر رات آکسیجن سے بھری اور زیادہ آکسیجن گاڑیاں اپنا سفر شروع کریں گی۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-5213
(Release ID: 1725236)
Visitor Counter : 264