قبائیلی امور کی وزارت

عالم یوم ماحولیات کے موقع پر  ون دھن وکاس کیندروں نے   شجر کاری مہم کاآغاز کیا

Posted On: 05 JUN 2021 7:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی،5 جون2021/ قبائلیوں کی زندگی کا  قدرت کے ساتھ  گہرا رشتہ ہے۔ قبائلی لوگ  صدیوں سے   قدرت کی گود میں  رہ رہے ہیں،  ان کا  وجود  اور گذر بسر  قدرت اور اس کی  وسیع ہونے پر منحصر ہے۔ 5 جون 2021 جو  عالمی ماحولیات کے دن کے موقع پر   ملک کے  کئی حصوں میں  قبائلی اراکین نے    زیادہ سے زیادہ تعداد میں    درخت لگانے کی   مہم کی شروعات کی ہے۔  ایسی ہی ایک مثال ریاست مہاراشٹرکے سامنے آئی ہےجہاں   ون دھن وکاس کیندر سے  متعلق   قبائلی    سماجی  تنظیم شاہ پور کے    قبائلی اراکین نے   موکھوانے اور  کھاریدے گاؤں میں اس  مہم کے تحت    گیلئو کے دس ہزار درخت لگائے ہیں۔

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ٹرائفیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب پروین کرشن کی  سربراہ میں  ایک  ورچوئل کانفرنس انعقاد بھی کیا۔

 

ٹرائفیڈ کے تمام علاقائی دفتروں نے اس میں حصہ لیا۔  یہ ایک اہم پروگرام تھا۔  جس میں  موجووہ لوگوں کو  قبائلیوں اور قدرت کے درمیان  گہرے تعلقات  سے روشناس کرایا گیا۔  ماحولیات کے تحفظ  کے لئے  قبائلی بھائیوں اور بہنوں  کا تعاون بہت ضروری ہ ہے۔

 

 

ٹرائفیڈ نے  قبائلیوں کے استحکام کے لئے نوڈ ل ایجنسی کے طور پر  ان لوگوں کی زندگی کو  ٍ بہتر بنانے کے واسطے   کئی   عمدہ پہلیں   کی ہیں۔ ٹرائفیڈکے ذریعہ چلائی جانے والی  ون دھن وکاس یوجنا، جنگلات پر مبنی  قبائلیوں کے لئے   پائیدار روزگار  کی تخلیق کی  سہولت فراہم کی جاتی ہے ۔  اس اسکیم کا مقصد  قبائلیوں کو    ان کے پیشوں  کی توسیع کرنے میں  مدد کرنا اور آمدنی  بڑھانے کے لئے   مالی سرمایہ   تربیت  ،  صلاح  وغیرہ کے سلسلہ میں   مدد فراہم کرکے  انہیں   بااختیار بنانا ہے۔

ون دھن یوجنا ، کم ازکم امدادی قیمت (ایم ایس پی)  کے  توسط سے چھوٹی جنگل اپج   و پیداوار   کی  مارکیٹنگ کے لئے   میکانزم   اور ایم  ایف پی کے   واسطے  ویلیو چین   کی ترقی  کا ایک خصوصی جزو ہے جو حال ہی میں مقامی قبائیلیوں کے لئے روزگار کے   ایک اہم وسیلے کی   شکل میں  ابھر کر   سامنے آیا ہے۔ یہ قبائلی صنعت سازی کے آئیڈیل مثال ہے  اور یہ   دکھاتا ہےکہ کس طرح سے  یہ کلسٹر  ترقی   اور ویلیو ایڈیشن   ، ممبران کو    اچھی آمدنی پیدا کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔

ایک خصوصی  ون دھن وکاس کیندر میں 20 قبائلی   ارکان شامل ہوتے ہیں،  15 ایسے  ون دھن  وکاس کیندر   ملکر   ایک  ون دھن وکاس کیندر  کلسٹر بناتے ہیں۔  ون دھن وکا س کلسٹر کیندر  23 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں  میں  تقریباً 6.67 لاکھ آدی واسی   جنگلی  اپچ اکھٹا کرنے والوں کو بڑے پیمانے پر    کفایت ، روزگار  اور   بازا ر رابطوں کے ساتھ ساتھ   صنعت سازی کے    موقع فراہم کرتے ہیں۔

قبائلی آبادی کی   روزگار میں  سدھار اور  محرومیوں اور   دشواریوں  کے شکار  قبائلیوں کی   زندگی کو  بہتر بنانا    ٹریفڈ کا    اہم مقصد رہا ہے۔ ٹریفیڈ کی مدد سے   قبائلی لوگوں کی    آمدنی اور  روزگار کی مطابقت   ہوتی ہے اور آخر میں  ان کی زندگی میں  مثبت تبدیلیاں آتی ہیں۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-5190



(Release ID: 1725195) Visitor Counter : 184


Read this release in: English , Hindi , Punjabi