شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  ناگالینڈ میں  کووڈ راحتی سامان حاصل کیا


ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس نیک مشن  کے لئے 25 ممالک کے   ہند نژاد  غیر مقیم  ہندستانیوں کا  شکریہ  ادا کیا

Posted On: 04 JUN 2021 6:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 4  جون 2021/  مرکزی وزیر مملکت(آزادنہ چارج)  شمال مشرقی  علاقے کی ترقی ،  وزیراعظم کے دفتر میں   وزیر مملکت  ، عملے، عوامی شکایات، پنشن  ، ایٹمی توانائی  اور خلائی امور کے وزیر  ڈاکٹر جتندر سنگھ نے  شمال مشرقی   خطے کی ترقی  کی وزارت نے   آج مشرقی ناگالینڈکے  چار پسماندہ ضلع کےلئے   پچاس دور دراز گاؤں میں  تقسیم کے لئے   رضاکارانہ  اور غیر سرکاری تنظیم  خدمت    انٹرنیشنل اور یو جی   بارکلے سے    کووڈ- راحت سامان   حاصل کئے۔    موصولہ  کووڈ راحت کنٹینر میں تین ضلع اسپتالوں کے لئے   10710 کنبوں کے لئے   صحت اور ہائیجن کٹ  ، دس آکسیجن کنسنٹریٹر  ، 3 پورٹبل   صحت آلات،   آکسی میٹر،  میڈیسن کٹ اور  تین ٹیلی فونک    میڈیکل  کنسلٹیشن ڈیوائسیز شامل ہیں۔

اس کے علاوہ  گرام پردھان  کے لئے  50 ہیلتھ کیئر کٹ ہیں جن میں  آکسی میٹر، گلوکوز میٹر،   تھرما میٹر،   دوبار استعمال کی  جانے والی پی پی ای کٹ ، فیس شیلڈ، دستانے، ماسک ، سینی ٹائزر،  دوائیں وغیرہ   شامل ہیں۔  اس پورے راحت سامان کو   تقریب میں موجود  ناگالینڈ کے   ایڈیشنل   چیف سکریٹری  اور پرنسپل ریزیڈنٹ کمشنر    جناب جیوتی کلش کے ذریعہ   مقررہ مقام پر   بھیجا جائے گا۔

۔۔

اس موقع پر  اپنے خطاب میں ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ  25 ممالک سے   غیر مقیم ہندستانی  سیوا انٹرنیشنل  اور امریکہ کے   یو جی بارکلے   کےساتھ  تال میل کرکے   پورے ملک کے لئے  راحت سامان  جمع کررہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ یہ خدمت پیغام ناگالینڈ  کے دور دراز  کے گاؤں تک پہنچے گا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  کہا کہ  کووڈ کی صورتحال کو لے کر  ناگالینڈ   کے  وزیراعلی نیفیو ریو سمیت 8مشال مشرقی ریاستوں کے  وزرائے اعلی سے    مسلسل رابطےمیں ہیں۔  انہوں نے کہاکہ    پہلی لہر کے دوران   ناگالینڈ تقریباً کورونا سے پاک تھا، لیکن دوسری لہر میں   دیگر شمال مشرقی ریاستوں سمیت   ناگالینڈ بھی  بری طرح متاثر  ہوا ہے۔

 حالانکہ ڈاکٹرجتیند ر سنگھ نے  اس بات پر   اطمینا ن ظاہر کیا کہ    وبا کی پہلی لہر میں،    صحت کی مرکزی وزارت اور شمال مشرقی خطے کی   ترقی کی وزارت کے ذریعہ     فراہم کی گئی  رقم ا ور تدابیر کی وجہ سے ریاست کا صحت اور  کووڈ بنیادی ڈھانچہ   دوسری لہر کے    چیلنجز کا  سامنا کرنے کے لئے تیار تھا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ  اسپتال ، آکسیجن پلانٹ، موبائل، جانچ   وین، اور دیگر   مجوزہ   ، وبا  سے لڑنے سے  وابستہ ہیں،   انہیں   شمال مشرقی    ریاستوں سے   کووڈ کے پھیلاؤ اور  وبا سے   موثر طریقے سے  لڑنے کے لئے     ضروری صحت  سہولیات    اور بنیادی ڈھانچے کے بارےمیں  یومیہ بنیاد پر اپ ڈیڈ لیتے ہیں۔

 اس موقع پر اپنی تقریر میں  سیوا انٹرنیشنل سکیرٹری جناب شیام پراندے نے  کہا کہ  25 ممالک کے  ہند نژاد   کووڈ  راحت سامان کا عطیہ کرکے   اور ملک کے مختلف  حصوں آکسیجن پلانٹ کا قیام کرکے اس   وبا سے لڑائی میں    اپنے بھائی بہن کو  مدد کےلئے  آگے آئے ہیں۔

 ری بلڈنگ انڈیا  اینیشی ایٹیو  اور  یو سی بارکلے  امریکہ سے   جڑے  یش راج بھاردواج نےکہا کہ   وہ پورےملک میں کووڈ سامان  کی مانگ اور سپلائی میں فرق کے وقفے کو  ناپنے کی   کوشش کررہے ہیں،  اور اسکی تقسیم کے لئے    سیوا انٹرنیشنل کے ساتھ   کام کررہے ہیں۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-5192

 



(Release ID: 1725193) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi , Tamil