کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ماحولیات کے عالمی دن کے موقع  پر آج گورنمنٹ ای۔ مارکیٹ پلیس  (جی ای ایم) پرگرین روم ایئر کنڈیشنر زکے ایک نئے پروڈکٹ زمرے کا آغاز کیا گیا

Posted On: 05 JUN 2021 9:15PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 5 جون 2021،       ماحولیات کے عالمی دن کے موقع  پر آج گورنمنٹ ای۔ مارکیٹ پلیس  (جی ای ایم)  پرگرین روم ایئر کنڈیشنرز کے ایک نئے پروڈکٹ زمرے کا آغاز کیا گیا۔کامرس کے محکمے کے سکریٹری جناب انوپ وادھوان نے  اسے لانچ کیا۔ لانچ کی اس تقریب کا انعقاد  اقوام متحدہ کے ماحولیات کے پروگرام (یو این ای پی) کے تعاون سے کیا گیا۔

اس موقع پر جناب انوپ وادھوان نے کہا کہ  بھارت میں  سرکاری حصولیابی پر خرچ ہونے والی رقم اس کی جی ڈی پی کی  15۔20 فیصد تک ہوتی ہے۔ جی ای ایم پر  گرین روم ایئر کنڈیشنر  کا اضافہ اس بات کی ایک اور مثال ہے کہ  جی ای ایم مستقبل پر نظر رکھنے والا  ٹیکنالوجی کے مطابق چلنے والا ایک پلیٹ فارم ہے جو ماحولیات، پائیدار عوامی حصولیابی کے  سماجی اور اقتصادی ستون پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

جی ای ایم کے سی ای او جناب پی کے سنگھ نے کہا  ’’دو ملین سے کچھ کم فروخت کنندگان اور خریداروں کے طور پر  52 ہزارسرکاری ایجنسیوں کے ساتھ ہماری مجموعی کاروباری قدر تقریباً 5 بلین ڈالر ہے۔ اس لئے  جی ای ایم کے لئے یہ صرف اہم  ہی نہیں بلکہ ضروری بھی ہوگیا ہےکہ وہ پائیدار اور ماحول دوست حصولیابی کے طریقہ کار کے استعمال کے لئے سہولت فراہم کرائے‘‘۔

جی ای ایم پورٹل تمام مرکزی اور ریاستی حکومت کی ایجنسیوں کی حوصلہ افزائی کرے گا کہ وہ  موثر اور ماحول دوست گرین  اے سی خریدیں۔  اس طرح  اس پورٹل نے بھارت میں  پائیدار سرکاری حصولیابی کے لئے راہ ہموار کی ہے۔ گزشتہ سال  جی ای ایم پورٹل پر  1.7 بلین روپے مالیت کے  44 ہزار سے زیادہ ایئر کنڈیشنر  فروخت کئے گئے تھے اور ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

حکومت ہند سرکولر اور گرین  ایکونومی کی جانب فعال اقدامات کررہی ہے۔ مارچ 2018 میں وزارت خزانہ نے پائیدار سرکاری حصولیابی کے سلسلے میں ایک ٹاسک فورس کی تشکیل کی تھی۔ اقوام متحدہ کا ماحولیاتی پروگرام (یو این ای پی) دیگر شراکت داروں کے تعاون سے  حکومت ہند کی پائیدار سرکاری حصولیابی (ایس پی پی) پہل کی حمایت کررہا ہے اور  ابتدائی فوکس مصنوعات کے تین ترجیحی زمروں  پر  کیا جارہا ہے جن میں  کاغذ، ڈس انفیکٹینٹ اور  گرین روم  ایئر کنڈیشنر شامل ہیں۔

ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت  کے جوائنٹ سکریٹری   جگمیت  تاکپا  نے کہا کہ   گورنمنٹ ای۔ مارکیٹ پلیس پر  گرین روم ایئر کنڈیشنر  لانچ کیا جانا ماحولیات کے عالمی دن  کو صحیح طریقے سے منانے کا ایک طریقہ ہے کیونکہ   یہ ہمارے ایکو سسٹم  کو اب تک ہوچکے نقصان  کی بھرپائی کے سلسلے میں  ایک فوری  اور موثر  سسٹم ہے۔ای ای ایس ایل گروپ کے  ایکزیکیٹیو وائس چیئر پرسن  سوربھ کمار نے کہا کہ   سرکاری حصولیابی سے  بیشتر اوقات میں  بازار کو بہتر  بنایا جاتا ہے۔ سرکاری دفاتر اور محکموں میں ایئر کنڈیشنرس کی بہت زیادہ مانگ ہے اور  ایسی مانگ  کے نتیجے میں بیداری کی مہم چلاکر ہم  سرکاری پالیسی  پر عمل کرنے والوں کے لئے  بازار میں تبدیلی لانے کا یہ ایک بڑا موقع ہے۔ اسی سے  ای ای ایس ایل کو تحریک ملی ہے کہ وہ  بجلی کی بہت زیادہ بچت کرنے والے اے سی پر کام کرے ۔

یو ایس اے آئی ڈی  کے ایکٹنگ ڈپٹی مشن ڈائرکٹر  آرون بشپ نے کہا کہ ہریالی پھیلانے اور  سپلائی چین  سے متعلق ہند کی ترجیحات اور مقاصد  کی حمایت کرنا یو ایس اے آئی ڈی کے لئےباعث اعزاز ہے۔ یو این ای پی کے کنٹری ہیڈ اول بگئی نے کہا کہ  یو این ای پی  پائیدار کھپت اور  پروڈکشن کی رفتار تیز کرنے کےلئے  بزنس ماڈل اور پالیسیاں تیار کرنے کے معاملے میں  حکومت کی مدد کرنا چاہتا ہے جس میں  وسائل  کے معاملے میں خود کفیل ہونا اور  سرکولر ایپروچ شامل ہے اور پائیدار سرکاری حصولیابی اس سمت میں  ایک کلیدی ذریعہ ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 5183

                          



(Release ID: 1724967) Visitor Counter : 220


Read this release in: English , Hindi