سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
کم کمیت والے سرخ ستارے اپنی بے قاعدہ حالت میں لیتھیم کی وافر مقدار کے باعث2 ملین سال تک چمکتےرہتے ہیں
Posted On:
02 JUN 2021 3:37PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 02 جون ستاروں کے مشاہدات سے اخذ کی گئی لیتھیم کی کثرت اورنظریاتی طور پر پیش کی گئی وافر مقدار کے مابین فرق ماہرین فلکیات کے لیے طویل عرصے سے دلچسپی باعث رہا ہے۔
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرو فزکس کے سائنس دانوں نے کم کمیت والے سرخ ستاروں کےجھنڈ میں لیتھیم کی پیداوار کے لیے کارفر میکانزم کی دریافت کی ہے۔ کم کمیت والے سرخ ستاروں کے جھنڈ میں عام طور پر کثرت سے لیتھیم دریافت کرنے کے بعد ، اب سائنس دانوں نے وافر مقدار میں لیتھیم کی پیداوار کی جگہ کے طور پر ستارے کے ارتقاء کےلیے ہیلیم کے تابناک مرحلے کا پتہ لگایا ہے ۔ منتقلی کا یہ مرحلہ تقریبا 2 ملین سال تک جاری رہتا ہے ، اس دوران مرکز میں غیر فعال ہی-کور آرجی بی ستارے ہیلیم کور برننگ سرخ ستاروں کے جھنڈ میں تبدیل ہو جاتے ہیں ۔
حال ہی میں ، حکومت ہند کا ایک خودمختار ادارہ ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرو فزکس (آئی آئی اے) بنگلورو کے محکمہ سائنس و ٹکنالوجی میں ماہرین فلکیات کے ایک گروپ کو ، 2 ملین سال کے ہیلیم فلشینگ مرحلے کے دوران ، لی انہانسمنٹ کے شواہد ملے ہیں۔ اس کے بعد ایسے ستاروں کی لی انہانسمنٹ میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔ ان کے کام کے مطابق ، ایسا لگتا ہے کہ بڑے ستارے میں لی انہاسمنٹ ایک عارضی رجحان ہے۔
ممتاز مصنف جناب رگھوبر سنگھ نے کہا ، "لیتھیم کی پیداوار کی فہم سے قطع نظر، ہمارے پاس ہی-فلش مرحلے کے بارے میں زیادہ بصیرت نہیں ہے ۔ یہ نئے نتائج مزید مشاہدات کے ساتھ ساتھ نظریاتی ماڈل کو بھی متاثر کریں گے۔"
اس نتیجے کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، پروفیسر ایشور ریڈی نے کہا ، "یہ نتائج نظریاتی طور پر ماہرین اور مشاہدہ کرنے والوں کی ایک بڑی جماعت کے لئے بہت ہی دلچسپی کا باعث ہوں گے۔ یہ آفاقی ماڈل پر لیتھیم کے وسیع تر مضمرات کی وجہ سے ہے ، جو بگ بینگ لیتھیم کی کثرت کی پیش گوئی کرتے ہیں ، انٹرسٹیلر میڈیم یا بہت چھوٹے ستاروں میں موجودہ مشاہدہ کیے گئے اقدار سے چار عنصر کم ہے ، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ لیتھیم میں اضافہ ہورہا ہے۔کائنات میں لی انہانسمنٹ کےاعداد و شمار کے لیے پیداوار کی جگہوں کی شناخت اہم ہے اور ستاروں کے اندرونی کام کے بارے میں عمدہ بصیرت فراہم کرتی ہے۔ "
مزید تفصیلات کے لئے ، جناب رگھوبر سنگھ (raghubar.singh@iiap.res.in ) سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
(02.06.2021)
U-5085
(Release ID: 1724858)
Visitor Counter : 168