وزارت دفاع

بھارتی بحریہ نے  سب سے پرانے ہائیڈرو گرافک سروے جہاز آئی این ایس سندھایک کو ڈی کمیشن کیا

Posted On: 04 JUN 2021 9:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 4 جون 2021،       ملک کی  چالیس  برس تک شاندار خدمات انجام دینے کے بعد  4 جون 2021 کو بروز جمعہ  وشاکھا پٹنم میں نیول ڈوک یارڈ  میں بھارتیہ  بحریہ کے سب سے پرانے ہائیڈرو گرافک سروے جہاز آئی این ایس سندھایک کو ڈی  کمیشن (سبکدوش) کیا گیا۔کورونا عالمی وبا کی وجہ سے جہاز کو ایک سادہ تقریب کے ساتھ   ڈی کمیشن کیا گیاجس میں قومی پرچم  اور بحریہ کا جھنڈا اور  ڈی کمیشننگ جھنڈی، تقریب کے  مہمان خصوصی – بحریہ کی مشرقی کمان کے فلیگ آفیسر  کمانڈنگ انچیف  وائس ایڈمرل  اجیندر بہادر سنگھ، اےوی ایس ایم ، وی ایس ایم  کی موجودگی میں غروب آفتاب کے وقت جھکائے گئے۔ ڈی کمیشننگ کی تقریب میں  حکومت ہند کے  چیف ہائیڈرو گرافر   وائس ایڈمرل ونے  بَدھوار اور  اے وی ایس ایم، این ایم اور موجودہ ہائیڈرو گرافر نے شرکت کی اور باہر رہنےوالے عملے کے سابق ارکان  اور  ریٹائرڈ  فوجیوں نے ورچوول طریقے سے لائیو اسٹریمنگ  کے ذریعہ شرکت کی۔

بھارتیہ بحریہ کی شاندار خدمت کے 40 برسوں کے دوران  آئی این ایس سندھایک نے  بھارتی جزیرہ نما کے مغربی اور مشرقی ساحلوں،  بحیرہ انڈو مان  میں 200 سے زیادہ بڑے   ہائیڈرو گرافک سروے کئے  اور سری لنکا، میانمار اور بنگلہ دیش سمیت پڑوسی ممالک میں سروے کئے۔  اس جہاز نے 1987 میں سری لنکا میں آپریشن  پون، 2004 میں  سونامی کے بعد  انسانی مدد کے لئے  آپریشن رینبو اور 2019 میں پہلی بھارت۔ امریکہ  ایچ اے ڈی آر  مشق  ٹائیگر ٹرائیمف جیسی اہم کارروائیوں میں بھی شرکت کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/INS_Sandhayak_at_Visakhapatnam_during_the_Decommissioning_CeremonyG9AL.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Vice_Adm_AB_Singh_FOC-in-C_ENC_onboard_INS_Sandhayak_during_the_Decommissioning_CeremonyBZC4.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-5152

                          



(Release ID: 1724639) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Hindi , Punjabi