ارضیاتی سائنس کی وزارت
گردابی طوفان شمالی چھتیس گڑھ اور اس کے مضافاتی علاقے میں برقرار ہے، جو اوسط سطح سمندر سے 1.5 کلومیٹر اوپر موجود ہے
Posted On:
04 JUN 2021 1:39PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 4/جون2021 ۔ بھارت کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے قومی موسمی پیشین گوئی مرکز کے مطابق:
(جمعہ 4 جون 2021، جاری کرنے کا وقت: 0800 بجے بھارتی وقت کے مطابق، بھارتی وقت کے مطابق 0530 بجے کے مشاہدات پر مبنی نتائج)
کل ہند موسمی پیش گوئی (صبح)
- مانسون کی مشرقی حد (این ایل ایم)، عرض البلد 10 ڈگری شمال / طول البلد 60 ڈگری مشرق، عرض البلد 10 ڈگری شمال / طول البلد 70 ڈگری مشرق، کوچی، پلایم کوٹئی، عرض البلد90 ڈگری شمال / طول البلد 80 ڈگری مشرق، عرض البلد 12 ڈگری شمال / طول البلد 85 ڈگری مشرق، عرض البلد 14 ڈگری شمال / طول البلد 90 ڈگری مشرق اور عرض البلد 17 ڈگری شمال / طول البلد 94 ڈگری مشرق سے مسلسل گزر رہی ہے۔
- جنوب مغربی مانسون کے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی بحر عرب کے باقی حصوں، مرکزی بحر عرب کے کچھ حصوں، کیرالہ و لکشدیپ کے باقی حصوں، تمل ناڈو اور پڈوچیری کے کچھ اور حصوں، ساحلی و جنوبی داخلی کرناٹک کے کچھ حصوں، رائل سیما اور جنوبی و مشرقی خلیج بنگال کے کچھ حصوں میں آگے بڑھنے کا امکان ہے۔
- مغربی ڈسٹربینس (اضطراب)، مرکزی اور بالائی ٹروفوسفیرک ویسٹرلائیز میں ایک کم دباؤ کے حصے کے طور پر سطح سمندر سے 7.6 کلومیٹر اوپر اپنے محور کے ساتھ اب عرض البلد 28 ڈگری شمال میں تقریباً طول البلد 74 ڈگری مشرق کے ساتھ چل رہا ہے۔
- ایک گردابی طوفان مرکزی پاکستان اور اس کے قرب و جوار کے علاقے پر برقرار ہے اور اوسط سطح سمندر سے 1.5 کلومیٹر اوپر تک واقع ہے۔
- ایک گردابی طوفان شمالی چھتیس گڑھ اور اس کے قرب و جوار کے علاقے میں برقرار ہے اور اوسط سطح سمندر سے 1.5 کلومیٹر اوپر تک واقع ہے۔
- ایک گردابی طوفان کرناٹک کے ساحل سے دور مشرقی – مرکزی بحر عرب پر برقرار ہے اور اوسط سطح سمندر سے 3.1 کلومیٹر کی بلندی پر واقع ہے۔
- کرناٹک، کیرالہ کے ساحلوں سے دور سطح سمندر پر ایک کم دباؤ کا علاقہ بنا ہوا ہے۔
- ایک گردابی طوفان ایکویٹوریل انڈیا اوشین اور جنوبی خلیج بنگال کے قریب کے مرکزی حصوں پر برقرار ہے اور اوسط سطح سمندر سے 3.1 کلومیٹر سے 4.5 کلومیٹر بلندی پر واقع ہے۔
- سطح سمندر سے 3.1 کلومیٹر اوپر عرض البلد 8 ڈگری شمال کے ساتھ انتہائی جنوبی جزائر میں جنوب – مغربی بحر عرب سے جنوب – مشرقی خلیج بنگال تک مشرقی مغربی حصے تک ایک شیئر زون بنا ہوا ہے۔
- تلنگانہ سے جنوبی تمل ناڈو تک شمالی – جنوبی کم دباؤ کا علاقہ بنا ہوا ہے اور اوسط سطح سمندر سے 1.5 کلومیٹر اوپر تک پھیلا ہوا ہے۔
زیادہ معلومات کے لئے براہ کرم www.imd.gov.in دیکھیں یا رابطہ کریں: +91 11 24631913, 24643965, 24629798 (1875 سے ملک کی خدمت میں)
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.5136
(Release ID: 1724499)
Visitor Counter : 145