وزارت دفاع

آئی این ایس سندھیاک کو 04 جون 21 کو بحریہ سے الگ کردیا جائے گا

Posted On: 03 JUN 2021 12:44PM by PIB Delhi

 

آئی این ایس سندھیاک  جو ہندوستانی بحریہ کا مقامی طور پر ڈیزائن اور تعمیر کردہ اولین ہائیڈرو گرافک سروے جہاز ہے، اسے 40 سال تک قوم کی خدمت پر مامور رہنے کے بعد ، جمعہ  04 جون 21 کو بحریہ سے الگ کر دیا جائے گا۔ آئی این ایس سندھیاک کو بحریہ سے الگ کرنے کی  تقریب بحریہ کی وشاکھاپٹنم گوسدی میں ہوگی اور یہ ایک چھوٹے پیمانے کا پروگرام ہوگا جس میں صرف انچارج اسٹیشن کے افسران اور ملاح شرکت کریں گے۔ اس میں کوویڈ پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ سندھیاک کا تصور سابقہ زمانے کے ہندستان کے چیف ہائیڈرو گرافرریئر ایڈمیرل پدم شری ایف ایل فریزر، اے وی ایس ایم  نے کیا تھا۔  انہیں ہندوستان میں ہائیڈرو گرافک سروے کے جہازوں کو دیسی ساختہ ڈیزائن پر تیار کرنے کی شدید خواہش تھی۔ نیول ہیڈ کوارٹرز نے اس ڈیزائن کو حتمی شکل دی تھی اور جی آر ایس ای کولکاتا (اس وقت کلکتہ) میں اس جہاز کی تعمیر کا آغاز 1978 میں کیا گیا تھا۔ جہاز کو 26 فروری 1981 کو وائس ایڈمیرل ایم کے رائے ، اے وی ایس ایم نے ہندوستانی بحریہ میں لگایا تھا۔ وہ اس وقت کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف ایسٹرن ایسٹرن نیول کمانڈ (ای این سی) تھے۔ بحریہ میں اس کی شمولیت  کے بعد  ہندوستانی بحریہ کے ہائیڈرو گرافرز کی پرورش شروع ہوئی۔ اس طرح جزیرہ نما پانیوں کی مکمل ہائڈروگرافک کوریج کی بنیاد رکھ دی گئی تھی۔ مزید بر آں اس کے ڈیزائن کی کامیابی نے حالیہ دنوں تک ہندوستانی بحریہ کے تمام سروے جہازوں کے لئے  مختلف ترمیموں کی راہ ہموار کی۔ اس جہاز نے اپنی  خدمات کے دوران  ملک کے مشرقی اور مغربی دونوں اطراف کے علاوہ انڈمان کے سمندروں اور ہمسایہ ممالک میں بھی تقریبا 200 بڑے ہائیڈرو گرافک سروے اور متعدد معمولی سروے کئے۔ ایک سے زیادہ سروے مشن کے علاوہ یہ جہاز 1987 میں سری لنکا میں ہندستانی امن بردار فورس کی مدد کیلئے آپریشن پون، 2004 میں مابعد سونامی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کیلئے آپریشن  سارونگ ، آپریشن رینبو کے علاوہ  اولین ہند امریکہ ایچ اے ڈی آر مشق ٹائیگر ٹرمپھ میں سرگرم طور پر شریک رہا۔ اپنے شاندار 40 برسوں میں اس جہاز نے سربراہی کرتے ہوئے 22 کمانڈنگ افسروں کو دیکھا۔ آخری کمانڈنگ افسر نے 17 جون 19 کو جہاز کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔ جمعہ کے دن غروب آفتاب کے ساتھ  وائس ایڈمیرل اجندر بہادر سنگھ ، اے وی ایس ایم ، وی ایس ایم فلیگ آفیسر کمانڈنگ-چیف-چیف ای این سی کی موجودگی میں ہندستانی بحریہ کے اس جہاز سندھیاک کو علامتی طور پر بحریہ سے الگ کیا جائے گا۔

ع س ،ج

سیریل نمبر 5112



(Release ID: 1724282) Visitor Counter : 183