خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے رائے پور ، چھتیس گڑھ میں انڈس بیسٹ میگا فوڈ پارک کا ورچوئل طور پر افتتاح کیا


اس پارک میں چھتیس گڑھ میں ڈبہ بند خوراک سے شعبےکو زبردست فروغ ملے گا ۔ جناب تومر

پانچ ہزار کے قریب افراد کو روزگار ملے گا اور تقریبًا 25ہزار کسان اس سے مستفید ہونگے

Posted On: 03 JUN 2021 2:45PM by PIB Delhi

 

ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی جناب بھوپیش  بگھیل کے ساتھ انڈس بیسٹ میگا فوڈ پارک کا ورچوئل طور پر افتتاح کیا ۔ اس موقع پر ڈبہ بند خوراک کے مرکزی وزیر مملکت رامیشور تیلی بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب تومر نے کہا کہ یگا فوڈ پارک سےقدر میں منافے، زرعی پیداوار کو زیادہ عرصے تک محفوظ رکھنے، کسنوں کی پیداوار کی بہتر ادائیگی اسٹوریج کی عمدہ سہولت  حاصل ہو سکے گی اور اس خطے سے کسانوں کے لیے ایک متبادل منڈی مہیا ہو سکے گی۔ پارک کے ذریعہ تقریبًا پانچ ہزار افراد کو براہ راست یا  بالواسطہ روزگار ملے گا اور اس سے قریبی علاقوں کے تقریبًا 25 ہزار کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ جناب تومر نے کہا کہ اس پارک میں ڈبہ بند خوراک کے لیے جدید ترین بنیادی ڈھانچے سے جھتیس گڑھ اور اس سے ملحقہ علاقوں کے مزکورہ صنعت کاروں اور صارفین کو بے پناہ فائدہ حاصل ہوگا اور چھتیس گڑھ ریاست میں ڈبہ بند خوراک کے شعبے کو اس سے زبردست فروغ ملے گا ۔

جناب تومر نے کہا کہ موجودہ حکومت ایک ایسا ماحول مہیا کرانے کے لیے پر عزم ہے جو بھارت میں صنعتیں شروع کرنے کے خواہشمند سرمایہ کاروں کے لیے آسان اور شفاف ہو اور بھارت کو ایک مستحکم فوڈ معشیت بنانے اور فوڈ فیکٹری کے طور پر فروغ دینے کے لیے حکومت نے ڈبہ بند خوراک کے شعبے کو آتم نربھر بھارت کے تحت زبردست اہمیت دی ہے ۔

جناب نریندر سنگھ تومر نے انڈس بیسٹ میگا فوڈ پارک کے قیام میں کوششوں کے لیے چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی اور ریاستی حکومت کے حکام کا شکریہ ادا کیا ۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب رامیشور تیلی نے کہا کہ انڈس بیسٹ میگا فوڈ پارک میں جدید ترین بنیادی ڈھانچے اور پرو سیسنگ سہولیات سے نہ صرف زرعی اشیاء کے ضائع کو کم کیا جا سکے گا بلکہ اس سے قدرمیں بھی اضافہ ہوگا ۔ انھوں نے کہا کہ اس سے پارک کے آس پاس کے علاقوں میں روزگار کے مواقع بڑیں گے۔ اس سے کسانوں کی آمدنی دو گنا ہونے میں بھی مدد ملے گی اور چھتیس گڑھ میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا ۔

میسرر انڈس بیسٹ میگا فوڈ پارک پرائیویٹ  لمیٹڈ

چھتیس گڑھ میں ڈبہ خوراک کے شعبے کے فروغ کے لیے وزرات  نے چھتیس گڑھ کے رائے پور میں میگا فوڈ پارک کو منظوری دی ہے جس پر عملد رآمد میسرر انڈس بیسٹ میگا فوڈ پارک پرائیویٹ لمیٹڈ کر رہا ہے ۔  

میسرر انڈس بیسٹ میگا فوڈ پارک پرائیویٹ لمیٹڈ 145.5 کروڈ روپے کی پروجیکٹ لاگت سے 63.8ایکڑ زمین پر قائم کیا گیا ہے ۔ اس میگا فوڈ پارک میں فوڈ پروسیسنگ کی بنیادی سہولیات موجود ہیں۔ پارک میں ایک امتران اور صنعتکاروں کے استعمال کے لیے ایک عام ایڈ منسٹریٹیو بلڈنگ اور تین پرائمری پروسیسنگ مراکز رائے پور، بلاس پور اور درگ اضلاع میں ہیں جہاں مقامی علاقوں کے کسانوں کے فائدے کے لیے ابتائدی پروسیسنگ اور اسٹوریج کی سہیات موجود ہیں۔ اس میگا فوڈ پارک سے رائے پور ضلع اور چھتیس گڑھ کے دیگر اضلاع کی عوام مستفید ہوگی۔

 

میگا فوڈ پارک اسکیم کے بارےمیں

ڈبہ بند خوراک کی وزارت اس صنعت کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے تاکہ زرعی شعبہ زبردست طور پر ترقی کرے اور کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے میں معاون ہو اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے آتم نربھر بھارت اقدام میں استحکام کا باعث ہو۔

ڈبہ بند خوراک کے شعبے کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے کے لیے قدر میں اضافے اور خوراک کو ضائع ہونے سے روکنے پر توجہ دی گئی ہے اور جلد خراب ہو جانے والی زرعی اشیاء پر خاص دھیان دیتے ہوئے ڈبہ بند خوراک کی وزارت نے ملک میں میگا فوڈ پارک اسکیم کا آغاز کیا ہے ۔ میگا فوڈ پارک ڈبہ بند خوراک کی صنعت کے لیے جدید ترین بنیادی ڈھانچہ فراہم کرتے ہیں اور کھیت سے منڈی تک زرعی اشیاء کے سلسلے میں مطلوبہ سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ سنٹرل پروسیسنگ مراکز میں عام سہولیات اور بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا جاتا ہے  جبکہ کھیتوں کے قریب پرائمری پروسیسنگ مراکز (PPC) اور کلیکشن مراکز (CC)کے زریعہ ابتدائی مرحلے پر اشیاء کو محفوظ کرنے کی سہولیات موجود ہیں۔ اس اسکیم کے تحت حکومت ہند پرمیگا فوڈ پارک پروجیکٹ کو پچاس کروڈ روپے تک کی مالی امداد مہیا کرائی ہے ۔

 

ع س ،ج

سیریل نمبر5114 :



(Release ID: 1724281) Visitor Counter : 227


Read this release in: English , Hindi , Tamil