PIB Headquarters

پی آئی بی کا کووڈ-19 بلیٹن

Posted On: 02 JUN 2021 6:13PM by PIB Delhi

 

  • ہندستان کے روزانہ نئے معاملات  1.32 لاکھ پر قائم  ہیں
  • مسلسل چھٹے دن تک  دو لاکھ سے کم یومیہ نئے معاملات
  • ریکوری کی شرح مزید بڑھ کر 92.48 فی صد ہوگئی
  • مسلسل نو دنوں  تک روزانہ کی شرح 6.57 فی صد پر، 10 فی صد سے کم مثبت کا رجحان جاری ہے

 

 

 

 

 

نئی دہلی،2 جون2021/

پریس انفارمیشن بیورو

اطلاعات و نشریات کی وزارت

حکومت ہند

مسلسل نویں دن تک روزانہ کی شرح 6.57 فی صد پر، 10 صد سے کم مثبت کا رجحان جاری ہے

  • روزانہ نئے کیسوں میں مسلسل  کمی کےایک حصے کے طور پر، ہندستان نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1.32 لاکھ نئے

معاملات  کی اطلاع دی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران روزانہ 132788 نئے معاملات درج ہوئے۔

  • ملک میں اب مسلسل چھ دنوں سے دو لاکھ سے کم یومیہ نئے معاملات ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
  • ہندستان کی یومیہ بازیافت مسلسل 20ویں روز بھی نئے معاملات سے کہیں زیادہ ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 231456 ریکوری  رجسٹرڈ ہوئیں۔
  • وبائی مرض کے آغاز کے بعد سے متاثرہ افراد میں سے 26179085 افراد پہلے ہی کووڈ -19 سے بازیاب ہوئے ہیں اور گزشتہ24 گھنٹوں میں 231456 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ یہ مجموعی طور پر بحالی کی شرح 92.48 فی صد ہے جو بڑھتے رجحان کو دکھا رہی ہے۔
  • ملک میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 2019773 ٹسٹ کئے  گئے تھے اور مسلسل  طور پر بھارت نے اب تک 35 کروڑ (333570035) سے زیادہ ٹسٹ کئے ہیں۔
  •  ہفتہ وار مثبت شرح فی الحال 8.21 فی صد ہے جبکہ  یومیہ مثبت شرح کم ہوگئی ہے اور آج کل 6.57 فی صد پر ہے۔ اب مسلسل  9 دنوں تک روزانہ کی شرح 10 فی صد سے کم رہی ہے۔
  • ملک بھر میں ویکسی نیشن ڈرائیو  کے تحت آج  ملک میں کووڈ-19 کی ویکسی نیشن کی خوراک کی مجموعی  تعداد 21.85 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔ عارضی  رپورٹ کے مطابق  صبح سات بجے تک عارضی طور پر 21854667 ویکسی نیشن  خوراکیں 3091543 سیشنوں میں دی گئیں۔

تفصیلات کے  بارے میں https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1723613

 

ویکسی نیشن کے بارے میں افواہیں

 اس سال 16 جنوری سے حکومت ہند’’مکمل حکومت ‘‘کے تحت موثر ویکسی نیشن  ڈرائیو کے لئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں کی حمایت کررہی ہے۔ ویکسی نیشن کی مقدار کی دستیابی کو یقینی  بنانے کے لئے، مرکزی حکومت  ویکسی نیشن تیار کرنے والوں کے ساتھ مستقل رابطے میں ہے اور یکم مئی 2021 سے زیادہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے خریداری  کےمختلف متبادل کھول رکھے ہیں۔

ایسی متعدد بے بنیادی رپوٹس آئیں ہیں جنہوں نے قومی اہمیت کے حامل اس عمل کے بارے میں عوام میں غلط فہمیاں  پھیلائی ہیں۔  ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جون 2021 کے دوران مرکزی حکومت نے ویکسی نیشن  کے 120 ملین خوراکوں کا وعدہ کیا ہے جبکہ مجموعی  طور پر مئی کےمہینے میں 79 میں سے صرف 58 ملین خوراک کی فراہمی  کی ہے۔ یہ رپورٹ غلط  اور بے بنیاد ہے۔

ڈیٹا کے مطابق یکم جون 2021 کو صبح سات بجے، یکم تا 31 مئی 2021 کے درمیان ، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے مجموعی  طور پر 61.06 ملین خوراکیں ویکسی نیشن دی گئیں۔ ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے پاس کل 16.22 ملین بیلنس اور  غیر استعمال شدہ خوراکیں دستیاب تھیں۔ یکم مئی سے 31 مئی 2021 تک دستیاب  ویکسی نیشن کےکل شاٹس 79.45 ملین تھے۔

تفصیلات کے لئےhttps://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1723628

 

ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو 23 کروڑ سے زیادہ ویکسی نیشن کی خوراکیں فراہم کی گئیں

حکومت ہند نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک، مفت کے زمرے اور براہ راست ریاستی خریداری کے زمرے کے ذریعہ  23 کروڑ سے زیادہ  (233586960) ویکسی نیشن کی مقدار فراہم کی گئی ہیں۔

اس میں ضائع ہونے سمیت مجموعی استعمال  217144022 خوراک (آج صبح 8 بجےدستیاب اعدادوشمار کے مطابق) ہے۔

1.64 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسی نیشن خوراکیں  (16442938) ابھی بھی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے پاس دستیاب ہیں۔

تفصیلات کے لئےhttps://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1723633

 

اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں آر ڈی او کے ذریعہ قائم 500 بستروں پر مشتمل کووڈ کیئر اسپتال کا افتتاح ہوا

ہلدوانی میں ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے ذریعہ قائم 500 بستروں پر مشتمل ایک کووڈ کیئر اسپتال کا ورچوئل طور پر 2 جون 2021 کو اتراکھنڈ کے وزیراعلی  جناب  ترت سنگھ راوت نے افتتاح کیا۔ اس سہولت  میں 375 آکسیجن بیڈ اور 125 آئی سی یو  بیڈ اور وینٹی لیٹرس پر مشتمل ہیں۔ 100 فی صد پاور بیک اپ کے ساتھ یہ موسمی  حالات کے لئے سینٹرلی کنڈیشنڈ ہے۔ میتھالوجی لیبارٹری ، فارمیسی، ایکسرے اور ای سی جی  وغیرہ اس سہولت کا فطری حصہ ہیں۔  یہ سینٹر 3 جون 2021 سے مکمل طور پر  کام کرنا شروع کردے گا۔

تفصیلات کے لئےhttps://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1723653

 

مرکز گھریلو ویکسی نیشن کی پیداوار کو تیز کرنے کے لئے اقدامات کررہا ہے

 جلد ہی پوری اہل آبادی کو کووڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے کے مقصد کے ساتھ مرکز کی مدد سےملک میں حفاظتی  ٹیکوں کی پیداوار کو مستقل طور پر بڑھایا جارہا ہے۔

 اس اقدام کے ایک حصے کے طور پر  آتم نربھر بھارت 3.0 مشن کووڈ سورکشا کے تحت محکمہ بائیو ٹیکنالوجی کے  ذریعہ  تین عوامی کاروباری  اداروں کی مدد لی جارہی ہے۔ یہ کارباری ادارے ہیں۔

1۔  ہفکن بائیو فرماسٹیکل کارپوریشن لمیٹیڈ، ممبئی

2۔ انڈین امیونولوجکس  لمیٹیڈ، حیدر آباد اور

3۔ بھارت امیونولوجکس  اینڈ بائیوالوجیکل لمیٹیڈ ، بلند شہر، یوپی

ہندستان کے بائیو ٹیک لمیٹیڈ، حیدرآباد کے ساتھ، ایک منتقلی انتظامات کے تحت،  کو ویکسین تیار کرنے کے لئے  مہاراشٹر  کے ریاست کا پی ایس یوہفکن بائفر  تیار ہے۔ یہ پروڈکشن کمپنی کے پیرل کمپلکس میں ہوگی۔

تفصیلات کے لئےhttps://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1723608

 

اے آئی سے چلنے والا  ایک نیا پلیٹ فارم واٹس اپ پر ابتدائی کووڈ مداخلت کی سہولت فراہم کرے گا

اے آئی سے چلنے والا ایک نیا پلیٹ فارم اب ڈاکٹروں کے لئے ایکسرے مشینوں تک رسائی حاصل کرنے والے واٹس ایپ پر چیسٹ ایکسرے کی تشریح کی مدد سے کووڈ 19 کی تیزی سے اسکریننگ کے ذریعہ ابتدائی مداخلت  میں مدد دے گا۔ ایکسرے سیتو نامی یہ حل موبائل کے ذریعہ  بھیجی جانے والی کم ریزولیوشن کی تصاویر کے ساتھ کام کرسکتا ہے، تیز  اور استعمال  میں آسان ہے اور  دیہی علاقوں  میں پتہ لگانے میں آسانی پیدا کرسکتا ہے۔

تفصیلات کے لئے: https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1723592

 

ڈبلیو ایچ او کے ایگزیکٹیو بورڈ کے 149  ویں اجلاس میں ورچوئل طور پر خطاب کرتے ہوئے  ڈاکٹر ہرش وردھن کا کہنا ہے کہ اب کام کرنے کا وقت آگیا ہے

ایگزیکٹیو  بورڈ، ورلڈ ہیلتھ  آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)  کے چیئرمین کی حیثیت سے صحت اور خاندانی بہبود کے مرکز وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن   نے آج ویڈیو کانفرنس  کے ذریعہ  ڈبلیو ایچ او کے ایگزیکٹیو  بورڈ کے 149  ویں اجلاس سے خطاب کیا۔ ڈاکٹر ہرش وردھن  نے آج ڈبلیو ایچ او کے ایگزیکٹیو بورڈ کے چیئرپرسن کی حیثیت سے کامیابی کےساتھ اپنی  مدت کار مکمل کی۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے سامعین کو ان بہادر ، ممتاز اور معزز مرد و خواتین کی یاد دلاد دی جنہوں نے دنیا بھر میں بطور  کووڈ وائیرس  اپنی جان دے دی، تاکہ  انسانیت زندہ رہے۔

تفصیلات کے لئے: ttps://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1723785

 

مرکزی وزیر جناب منسکھ مانداویہ نے دین دیال پورٹ ٹرسٹ اسپتال میں آکسیجن پلانٹ اور فائر فائٹنگ نظام کا افتتاح کیا

مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج) برائے  بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گذر گاہوں ،جناب منسکھ منڈاویہ نے میڈیکل  آکسیجن  جنریٹر  یونٹ کا جس میں میڈیکل آکسیجن تانبے کی پائپنگ نیٹ ورک ہے اور آئن آکسیجن سلنڈر بینک کے ذریعہ  فائر فائٹنگ  سسٹم  اور خود کار آکسیجن  سورس ٹرانس  اوور سسٹم جیسی  وابستہ سہولیات کا ، گوپالپوری،  گاندھی دھام  (کچھ) اسپتال میں آج ورچوئل  طور پر افتتاح کیا۔

تفصیلات کے لئے: https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1723796

 

جناب دھرمیندر پردھان نے اوڈیشہ کے راورکیلا اسٹیل پلانٹ میں 100 بستروں پر مشتمل کووڈ نگہداشت مراکز کو آج قوم کے نام وقف کیا

پیٹروہم اور قدرتی گیس اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب  دھرمیندر پردھان نے اسپات نیدان کیندر، راورکیلا اسٹیل پلانٹ، اوڈیشہ  میں 100 بستروں پر مشتمل ایک کووڈ نگہداشت کی سہولت ہے،کو آج قوم کو وقف کیا۔  اس سہولت  کو بعد میں500 بیڈ تک وسیع کیا جائے گا۔ اس جمبو کووڈ کیئر کی سہولت میں موجود تمام بستروں میں اسٹیل کے پلانٹ کے آکسیجن  یونٹ سے براہ راست  کھنچی گئی لائن کے ذریعہ  آکسیجن کی فراہم ہے۔ آکسیجن گیس کی فراہمی  زندگی کو  بچانے والی گیس کی بلا تعطل فراہمی  کو یقینی بنانے کے  علاوہ  سلینڈر اور لوجسٹک کی ضرورت سے بھی نجات دلائے گی۔ یہ جمبو  سہولت ، جو ایک ریکارڈ وقت میں قائم کی گئی ہے   ۔ بستروں اور آئی سی یو بیڈز  کے علاوہ پہلے ہی کووڈ کے خلاف  جنگ کےلئے دستیاب ہے۔

تفصیلات کے لئے: https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1723797

 

فیلڈ آفس سے ان پٹ پی آئی بی

مہاراشٹر: محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ریاست میں گذشتہ چھ ماہ کے کوڈ 19 مریضوں کے ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد بچوں میں کوویڈ 19 کے انفیکشن میں کوئی خاص تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔ اس کی اطلاع ریاست کے محکمہ صحت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر پردیپ ویاس نے دی۔ پتہ چلا ہےکہ یہ انفیکشن ، نومبر 2020 سے اپریل 2021 کے دوران 0 سے 5 سال کی عمر کے گروپ میں 1.3 فیصد ، 6 سے 11 سال میں 2.4 فیصد ، 12 سے 17 سالوں میں 4.1  رہا ہے۔مجموعی عمر کا تناسب صفر سے 17 سال کے درمیان گروپ 7.8 فیصد تھا۔ ریاست میں وزیر صحت راجیش ٹوپے  نے  منگل کو مطلع کیا کہ اس وقت ریاست میں میوکورمائکوسیس کے تقریبا  4000 کیسز ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ریاستی حکومت نے تمام مریضوں کو بلغم کا علاج کرنے کے انتظامات کئے ہیں۔ بڑے شہروں سے باہر مریضوں کو  راحت دینے کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے تحصیل اور ضلعی سطح پر نجی اسپتالوں میں کوویڈ 19 کے علاج کی شرح کم کردی گئی ہے۔

گجرات: گجرات کے سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ نے بارہویں کلاس بورڈ کا امتحان منسوخ کردیا, اس کی اطلاع وزیر تعلیم بھوپندر سنگھ چیڈسامہ نے دی ۔ منگل کے روز 151 نئے کوویڈ 19 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ریاست میں 29.015 فعال مریض ہیں جہاں بازیافت  ہونے  کی شرح 95.21فی صد ہے۔ منگل کو 1.96 لاکھ افراد کو ویکسی نیشن دی گئی ہیں۔ اب تک ، ریاست میں 18-54 سال کی عمر کے 1.10.205 افراد کو کووڈ -19 ویکسین دی جاچکی ہے۔

راجستھان: راجستھان میں منگل کو 1002 نئے کوویڈ 19 واقعات ، 65 اموات اور 6114  ریکوری کی اطلاع ملی ہے۔ اس وقت 37.477 سرگرم  معاملات ہیں۔ زیادہ سے زیادہ نئے کیس جے پور (233) سے رپورٹ ہوئے ، اس کے بعد الور (111) اور اودئے پور (107) آئے ہیں۔

مدھیہ پردیش: مدھیہ پردیش میں  میوکوریمیکوسس کے 987  فعال واقعات رپورٹ ہوئے۔ وزیراعلی شیوراج چوہان نےکہا ہے کہ ریاست میں میوکوریمیکوسس کے علاج پر اور اس کا علاج کرنے والے ہر اسپتال میں امفوٹیرن بی اور دیگر ادویات کی بروقت  فراہم کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ ریاست میں کورونا کے 20 ہزار 303 فعال مریضوں میں سے 12 ہزار  906  مریض گھریلو تنہائی میں ہیں۔ ریاست میں دیہی  اور شہری علاوں میں مار ڈالو کورونا مہم چلائی جارہی ہے ۔ ریاست میں کووڈ  اپچار یوجنا کے تحت اب تک 11341 کووڈ مریضوں کا مفت علاج کیا جاچکا ہے۔ ریاستی کابینہ  نے کوڈ وبنا کی روک تھام کی خدمات انجام دینے والے اہلکاروں کے لئے مکھیا منتری کووڈ 19 یودھا کلیان اسکیم کو دو ماہ کے لئے نافذ کرنے کی منظوری دی ہے۔ ریاستی کابینہ نے کووڈ 19  بال کلیان اسکیم اور مکھیہ منتری  وشیش  انوگرہ یوجنا کے مختلف نکات پر بھی منظوری دی۔  مدھیہ پردیش  بورڈ کلاس  12 ویں کا امتحان  وبائی  امراض کے پیش نظر منسوخ کردیا گیا ہے۔  ریاست میں منگل کو 1078 نئے کووڈ 19واقعات  ، 45 اموات اور 4120 ریکوری  کی اطلاع ملی ہے۔

چھتیس گڑھ: چھتیس گڑھ میں منگل کے روز 4471 بحالی کے ساتھ 1868  نئے کووڈ 19 واقعات رپورٹ ہوئے۔ ریاست میں حساسیت (مثبت) کی شرح مسلسل  کم ہورہی ہے۔ اور منگل تک یہ 3.1 فی صد تھی۔ ریاست میں 20.20 فی صد شہری،  یعنی  59.20  لاکھ افراد  کو ویکسین کی کم از کم  ایک خوراک موصول ہوئی ہے۔ 18 سے 44 سال تک کی عمر کے افراد میں پہلی خوراک  7.89 لاکھ افراد کو ملی ہے

گوا: گوا میں پیر کو 223 اموات اور 1777 ریکوریز  کےکے ساتھ 903 نئے کووڈ 19 واقعات رپورٹ ہوئے۔ ریاست میں منگل کے روز اموات میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ ریاست میں اس وقت 11.867 فعال واقعات ہیں۔ منگل کے روز 4009 افراد کی ویکسی نیشن کے ساتھ، گوا میں دیئے جانے والے ویکسینوں کی کل  تعداد 521940 تک پہنچ گئی ہے۔

کیرالہ:  اسمبلی نے آج متفقہ طور پر ایک قرار داد منظور کی جس میں مرکز سے مفت  یونیورسل ویکسی نیشن  فراہم کرنے پر زور دیا گیا۔  قرار داد یہ   بھی چاہتی ہے کہ مرکز ریاستوں کو علیحدہ علیحدہ خریداری کرنے کے بجائے پورے ملک  کے لئے ویکسن کے حصول  کے لئے عالمی  سطح پر ٹینڈر  بھیجے۔  دریں اثنا  ریاست میں منگل کو 19.760 کووڈ کے نئے کیس  رپورٹ ہوئے۔ ٹی پی آر  15.03 فی صد  پر کھڑا ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد 9000 کو عبور کرچکی ہے ۔ ریاست میں اب تک کل 2774296  افراد کو کووڈ سے بچاؤ  کے ویکسی نیشن دیئے جاچکے ہیں  ۔ اسمیں سے 7544092 میں پہلی خوراک اور 2098185 دوسری خوراک تھی۔

 

تمل ناڈو: وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے منگل کے روز کہا کہ کووڈ-19 کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے لاک ڈاؤن  کو لامحدود حد تک بڑھایا نہیں جاسکتا ہے اور جلد ہی  اس پر مکمل  روک تھام  کے لئے لوگوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔ تامل ناڈو  میں ابھی تک 518  افراد بلغمی مرض سے متاثر ہوچکے ہیں اور ان میں سے 17 کی موت ہوگئی ہے۔ وزیر برائے طبی  و خاندانی  بہبود  ما۔ سبرامنیم  نے منگل کو کہا   کہ ریاست کی روز مرہ کووڈ 19 کیسوں کی تعداد  2513 ہوگئی۔  جس سے اس کے فعال معاملہ 3 لاکھ سے کم رہے۔ تاہم   انفکشن کی  وجہ سے ٹول زیادہ رہا۔  کیونکہ ایک 105  سالہ خاتون سمیت 490 مزید افردا اس سے دم توڑ گئے۔ بدھ سے ویکسی نیشن ڈرائیو معطل کرنے کا اعلان کرنے والے   تامل ناڈو نے منگل کی رات مرکزی  حکومت  سے 4.95 لاکھ  ویکسی نیشن وصول کرنے کے بعد لوگوں کو کووڈ سے بچاؤ جاری رکھا ہے۔ ریاست تامل ناڈو کے محکمہ جیل خانہ جات اور اصلاحی  خدمات نے ریاست بھر کی جیلوں میں بند 4297 مجرموں میں سے 30 فی صد کو ویکسی نیشن دیا ہے۔ اب تک تامل ناڈو میں 9235652 ٹیلے لگائے جاچکے ہیں جن میں سے  7185963 کو پہلی خوراک  اور 2049689 کو دوسری خوراک موصول ہوئی ہے۔

کرناٹک:   یکم جون 2021 کے لئے ریاستی  حکومت کے جاری کردہ بلیٹن کےمطابق نئے کیسوں کی اطلاع، 14304 کل فعال کیس 298299 ،نئی  کووڈ اموات 464 ، کووڈ کی کل اموات 29554 گزشتہ روز ریاست  میں کل 13846247 کے ساتھ 162227 ویکسی نیشن دیئے گئے تھے۔مرکزی حکومت کے کوٹے میں حکومت کو منگل کے روز کووی شیلڈ ویکسی نیشن کی 5.76 لاکھ خوراکیں  موصول ہوئی ہیں۔ مرکز سے حاصل شدہ  کوویشیلڈ کی کل مقدار 1.14 کروڑ خوراک ہے۔ منگل کے روز  ایک ہی دن میں 3 ٹرینوں کے ذریعہ 352 ٹن آکسیجن پہنچائی گئی۔بنگلور میں کورونا وائرس کے نئےکیسز میں  کمی آرہی ہے۔وزیر صحت ڈاکٹر  کے سدھاکر نے بتایا کہ کرناٹک میں دوسری   کووڈ لہر میں پائے جانے والے تغیر پذیر تناؤ کے مطالعہ کے لئے 7 جینومک  لیبز  قائم کی  جائیں گی۔

آندھرا پردیش:  ریاست نے 104 اموات کے ساتھ  93704 نمونوں کی جانچ کے بعد 11303 نئے کووڈ  واقعات کی اطلاع دی۔  کل معاملات  1704388 فعال مقدمات، 146737، رخصتی  1546617 ، اموات 11034 ، ریاست میں کل تک کووڈ ویکسی نیشن  کی کل 10073383 خوراکیں دی گئی۔  ریاست نے منگل کے روز ایک  سنگ میل عبور کیا جب ایک کروڑ سے زیادہ  افراد نے کووڈ جابس لیا ۔ توقع ہے کہ جون  کے پہلے پندرہ روز میں ریاست کو مرکز سے  870768 خوراک ملنے کی توقع ہے۔لیکن  صحت حکام کے مطابق  اسٹاک صرف ماہ  کے دوسرے نصف حصے  میں ہی متوقع ہے۔ ریاست کو سنگاپور  سے 3 آکسیجن  ٹینک ملے   ۔ دریں اثنا  ریاست میں موجودہ کوروناوائرس  کی صورتحال کی وجہ سے آندھراپردیش ،کے تمام  اسکولوں میں درجہ اول  1 سے 10 تک طلبا کے لئے گرمیوں کی تعطیل 30 جون تک بڑھادی گئی ہیں۔

تلنگانہ:ْ ریاستی محکمہ صحت نے ریاست کےمزید چھ نجی اسپتالوں کے لئے کووڈ علاج معالجے کو منسوخ کردیا ہے۔ ابھی تک 22 استپالوں کو کووڈ مریضوں کے علاج سے روک دیا گیا ہے کیونکہ  انکے خلاف مریضوںں سے بے حد شکایتیں موصول ہورہی تھیں۔تلنگانہ ہائی کورڈ نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ وہ نجی اسپتالوں کے لئے سخت اقدامات شروع کریں۔محکمہ صحت نے یہ بھی  کہا کہ  وہ کووڈ سےمتعلقہ  تمام طبی  خدمات اور ٹیسٹوں کی زیادہ سے زیادہ قیمتوں کو طے کرنے کے لئے  ایک نیا جی او جاری کرے۔ درٰیں اثنا ریاست میں 2493 نئے کیسز  اور 15 اموات کی اطلاع ملی ہے جن میں کیسوں کی کل تعداد 80844 اور ہلاکتوں کی تعداد 3296 ہوگئی ہے۔ ریاست میں  ایکٹوکیسز  کی تعداد  اب 332554 ہے۔

آسام: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کے روز آسام کے وزیر اعلی ہمنت بیسو  سرما کو ریاست میں کووڈ وبائی امراض  کے خلاف اپنی حکومت کی انتھک جدوجہد کی تعریف کی اور آنے والے دنوں میں بھی ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔منگل کو ریاست میں 51 کووڈ مریضوں کی موت ہوگئی۔ 115513 ٹسٹ کئے گئے  دن بھر میں 4682 نئے  انفیکشن کا پتہ چلا۔ ریاستی حکومت کو دیہی علاقوں میں وائرس سے نمٹنے کے لئے تازہ  ایس او پی سے آگاہ کیا ہے۔ ایسے علاقوں میں بھی منگل سے کمیونٹی  سرویلنس پروگرام کا تیسرا مرحلہ شروع کیا۔

منی پور: کووڈ نے ریاست میں 798 مزید انفیکشن  کے ساتھ  18 مزید  جانوں کا دعوی کیا۔ وزیراعلی این بیرن سنگھ امپھال  ویسٹ میں   ایگریسیو  ماس کووڈ 19 ٹسٹنگ مہم کا آغاز کیا۔ اب تک 388761افراد کووڈ ویکسن لےچکےہیں جن میں 80335 شامل ہیں۔  جن کو دوسری خوراک موصول ہوئی ہے۔

سکم: منگل کو سکم میں 309 نئے کووڈ مثبت معاملات او ر کووڈ سےمتعلق   چارنئے اموات ریکارڈ کی گئیں۔ 334 ریکوری کے ساتھ  اب کل فعال تعداد  3992 ہے۔

30 مئی کو منعقدہ  اسٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی کے جائزہ اجلاس نے فیصلہ کیا ہے کہ اب سے ریپڈ اینٹیجن ٹسٹنگ  صرف حکومت کی سہولیات میں منعقد کی  جائے گی۔

تریپورہ:۔ سب سے زیادہ سنگل ڈے ٹسٹ  16918 جن میں سے 841 ٹسٹ مثبت ہوئے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 افراد کی موت ہوگئی جبکہ اسی دوران 864 افراد باز یاب ہوئے۔ دریں اثنا ریاستی حکومت نے اگرتلا میں آئی ایل  ایس  اور ٹی ایم سی اسپتالوں کے لئے  کووڈ کی شرح مقرر کی ہے۔ یہ فیصلہ وزرا کی کونسل نے کیا تاکہ غیر سرکاری اسپتالوں کے الزامات کو ختم کیا جاسکے۔

ناگالینڈ: ناگالینڈ میں منگل کو کووڈ کے 176 نئے کیسز  اور 9 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ فعال معاملات 4725 ہیں جبکہ  ان کی کل تعداد 21854 ہوگئی ہے۔

پنجاب:  ٹسٹ کئے جانے والےمثبت مریضوں کی کل تعداد 6697556 ہے۔ فعال کیسز کی تعداد 33444 ہے۔ 14649 اموات کی اطلاع  ہے۔ کل پہلی کووڈ (ہیلتھ کیئر+فرنٹ لائن ورکرز ) ویکسی نیشن  920914 افراد کو دی جاچکی ہیں۔  کل (ہیلتھ کیئر +  فرنٹ لائن ورکز) 253715 ویکسی نیشن  کی دوسری خوراک  دی جاچکی ہے۔ پہلی خوراک کے ساتھ 45 سے زائد ویکسی نیٹ   2846545 ہیں۔ دوسری خوراک کے ساتھ  45 سے زائد  ویکسی نیٹ 486154 ہیں۔ کل 18-44  سال کی عمر کے گروپ   کو  پہلی  خوراک کے ساتھ 466597 افراد  کو ٹیکہ لگایا گیا ہے۔

ہریانہ: آج تک مثبت پائے جانے والے نمونوں کی تعداد  757868 ہے۔ کووڈ 19 کے فعال مریضوں کی تعداد  16280 ہے۔ اموات کی تعداد 8383 ہے۔ آج تک ٹیکے لگائے گئے لوگوں کی مجموعی تعداد  5770019 ہے۔

چنڈی گڑھ:  لیب نے کل کووڈ 19 کے 60154 معاملات کی تصدیق کی ہے۔ فعال معاملات کی مجموعی تعداد 1481 ہے۔آج تک  کووڈ 19 کی ہلاکتوں کی کل تعداد  758 ہے۔

ہماچل پردیش:  کووڈ مثبت مریضوں کی کل تعداد  191251 ہے۔ ایکٹو کیسز کی کل تعداد  12407 ہے۔ آج تک کل 3165 اموات  کی اطلاع ہے۔

 

 

 

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno- 5092



(Release ID: 1724066) Visitor Counter : 174