وزارت دفاع

وائس ایڈمرل سری کمارنائر ، اے وی ایس ایم ، این ایم نے ڈی جی این پی ، وشاکھاپٹنم کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 01 JUN 2021 4:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی، یکم جون

وائس ایڈمرل سری کمار نائر ، اے وی ایس ایم ، این ایم نے وائس ایڈمرل کرن دیشمکھ ، اے وی ایس ایم ، وی ایس ایم سے نیول پروجیکٹس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی این پی) ، وشاکھاپٹنم کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔ وائس ایڈمرل نائر اس سے قبل وزارت دفاع (بحریہ) کے مربوط صدر دفتر میں ایڈمرل سپرنٹنڈنٹ ، بحریائی ڈاکیارڈ ، وشاکھاپٹنم اور اسسٹنٹ چیف آف میٹیریل(انفارمیشن ٹکنالوجی اور سسٹم) کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ایڈمرل نائر کی 17 اگست 1987 کو ہندوستانی بحریہ میں ایک الیکٹریکل افسر کی حیثیت سے تقرری ہوئی تھی اور وہ اس وقت کے ریجنل انجینئرنگ کالج (موجودہ این آئی ٹی) تروچیراپلی اور آئی آئی ٹی دہلی کے سابق طالب علم ہیں۔ فلیگ آفیسر نے ہندوستانی بحریہ میں آپریشنل ، اسٹاف اور ڈاکیارڈ سمیت متعدد اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔  وہ  ہندوستانی بحریہ کے جہاز رنویر ، رانا ، دہلی اور ممبئی میں خدمات انجام دی ہیں۔  وہ جام نگر میں اہم  تربیتی اداروں آئی این ایس ولسورا کی کمان سنبھال چکے ہیں ۔ ان کی دیگر اہم تقرریوں میں چیف اسٹاف آفیسر (ٹیکنیکل) ، جنوب مشرقی نیول کمانڈ ہیڈ کوارٹر ، پرنسپل ڈائریکٹر شپ پروڈکشن ، پرنسپل ڈائریکٹر ،ہتھیاروں کا سامان اور مربوط صدر دفتر ، وزارت دفاع (نیوی) ، نئی دہلی میں عملے کے ڈائریکٹر شامل ہیں۔

ایڈمرل کو 2010 میں نیوی میڈل (این ایم) اور 2021 میں ان کی شاندار خدمات کیلئے ‘‘وششٹھ سیوا مڈل’’ (اے وی ایس ایم) سے نوازا گیا  تھا۔

Vice_Adm_Sreekumar_Nair_DGNP29HL.jpg

**********

 

 

ش ح۔ ع ح۔ ف ر۔

U-5104

 



(Release ID: 1724021) Visitor Counter : 162


Read this release in: English , Hindi , Tamil