ارضیاتی سائنس کی وزارت
اگلے تین دنوں کے دوران، یعنی 02.06.2021 سے 04.06.2021 تک دہلی – این سی ٹی کے اوپر ہوا کا معیار درمیانی درجہ کا بنے رہنے کا امکان
Posted On:
02 JUN 2021 1:47PM by PIB Delhi
ہندوستانی محکمہ موسمیات کے قومی موسمیاتی پیشن گوئی مرکز کے مطابق:
ہوا کا پیٹرن اور وینٹی لیشن انڈیکس کی پیشن گوئی
متوقع وینٹی لیشن کو افیشئینٹ اور موسمیاتی پیشن گوئی کے ساتھ دہلی میں ایئر ماس انفلو کی پیشن گوئی یوں ہے:
- 02.06.2021 سے 04.06.2021 تک اگلے تین دنوں کے دوران دہلی- این سی ٹی میں ہوا کا معیار درمیانی درجہ کا بنے رہنے کا امکان ہے۔ بنیادی آلودگی کے ذرات پی ایم10 ہوں گے۔ تیز سطحی ہوائیں مقامی طور پر غبار کو اٹھانے اور آس پاس کے علاقے سے غبار کی نقل و حمل کے لیے موافق ہوتی ہیں۔ بعد کے 5 دنوں کے لیے آؤٹ لک: ہوا کا معیار 7 جون تک درمیانی درجہ اور بعد میں خراب درجہ کا رہنے کا امکان ہے۔
- دہلی کی مغربی سمتوں سے 16-12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز سطحی ہوائیں آ سکتی ہیں۔ 02جون کو جزوی طور پر بادل چھائے رہنے کے ساتھ ہی بہت ہلکی بارش / گرج کے ساتھ بوچھاریں پڑنے کا امکان ہے۔ 04 جون کو جزوی طور پر بادل چھائے رہنے اور 12 سے 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دہلی کی مغربی سمتوں سے تیز سطحی ہوائیں آنے کا امکان ہے۔
- دہلی کی فضا میں آلودگی کے ذرات کے زیادہ سے زیادہ آمیزہ کی کثافت 02 جون کو 3950 میٹر، 03 جون کو 4050 میٹر اور 04 جون کو 3100 میٹر ہونے کا امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ وینٹی لیشن انڈیکس 02 جون کو 20000 مربع ایم/ایس، 03 جون کو 10000 مربع ایم/ ایس اور 04 جون کو 17000 مربع ایم/ایس ہونے کا امکان ہے۔10 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم اوسط ہوا کی رفتار کے ساتھ 6000 مربع ایم/ایس سے کم وینٹی لیشن ایڈیکس آلودگی کے ذرات کے پھیلاؤ کے لیے موافق ہے۔
- تیز سطحی ہوائیں مقامی طور پر غبار اٹھانے اور آس پاس کے علاقوں سے غبار کے نقل و حمل کےلیے موافق ہوتی ہیں، جس سے پی ایم 10 بنیادی آلودگی کا سبب بن جاتا ہے۔
- تفصیلی پیشن گوئی کا تجزیہ اور تصدیق https://ews.tropmet.res.in پر دیکھی جا سکتی ہے۔
(گرافکس میں دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں)
براہ کرم مخصوص مقام کے موسم کی معلومات کے لیے موسم ایپ، زراعت سے متعلق صلاح و مشورہ کے لیے میگھ دوت ایپ، بجلی کڑکنے سے متعلق معلومات کے لیے دامنی ایپ اور موسم کی ضلع وار معلومات کے لیے ایم سی- آر ایم سی ویب سائٹ پر جائیں۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 5079
(Release ID: 1723943)
Visitor Counter : 132