وزارت اطلاعات ونشریات

کابینہ نے شنگھائی کو آپریشن آرگنائزیشن کے تمام رکن ممالک کے درمیان  ’’ماس میڈیا کے شعبے میں تعاون‘‘ سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کئے جانے  اور اس میں اصلاح کی منظوری دی

Posted On: 02 JUN 2021 12:56PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 3 جون 2021،       وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے  شنگھائی کو آپریشن آرگنائزیشن کے تمام رکن ممالک کے درمیان  ’’ماس میڈیا کے شعبے میں تعاون‘‘ سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کئے جانے  اور اس میں اصلاح کی بعد وقوع واقعہ منظوری دی۔ اس معاہدے پر جون 2019 میں دستخط ہوئے تھے۔

اس معاہدے سے  ماس میڈیا کے شعبے میں  ایسوسی ایشنوں کے درمیان مساوی طور پر اور  باہمی مفاد کے تعاون کو فروغ ملےگا۔طرفین  باہمی معاملات کی بنیاد پر  سرگرمیوں کی سہولت  فراہم کرائیں گے او  اس مساوات کو یقینی بنائیں گے۔ یہ معاہدہ  رکن ممالک  کے لئے  ماس میڈیا کے شعبے میں  بہترین طریقہ کار  اور نئی اختراعات سے ایک دوسرے  کو واقف کرانے کا موقع فراہم کرائے گا۔

خصوصیات:

تعاون کے اہم شعبے درج ذیل   ہیں:

  • اپنے ملکوں کے عوام کی زندگی کے بارے میں  معلومات کو مزید گہرا کرنے کے مقصد سے  ماس میڈیا کے ذریعہ  معلومات کے  وسیع پیمانے اور باہمی تقسیم کے لئے  موافق حالات تیار کرنا۔
  • اپنے ملکوں کے ماس میڈیا  کے  ایڈیٹوریل دفاتر کے ساتھ ساتھ  متعلقہ وزارتوں ، ماس میڈیا کے شعبے میں کام کرنے والی ایجنسیوں اور تنظیموں  کے درمیان  تعاون ، جس کے لئے  خصوصی شرائط اور  شکل کا تعین شرکا اپنے آپ کریں گے۔ اس میں  علیحدہ معاہدہے بھی کئے جاسکتے ہیں۔
  • طرفین کے ممالک کے  صحافیوں کی پروفیشنل ایسوسی ایشنوں کے درمیان  دستیاب پروفیشنل تجربے  کے مطالعہ اور ماس میڈیا کے شعبے میں  میٹنگوں، سیمیناروں اور کانفرنسوں کے انعقاد کے لئے  مساوی اور  باہمی مفاد کےتعاون کو فروغ دینا۔
  • دوسری طرف کے ملک  کے  خطے کے اندر  قانونی طور پر تقسیم کئے گئے  پروگراموں اور ٹیلی ویژن  اور ریڈیو  پروگراموں کی براڈ کاسٹنگ میں مدد ،  ایڈیٹوریل دفاتر کے ذریعہ مواد اور معلومات کی  قانونی براڈ کاسٹنگ  بشرطیکہ ان کی تقسیم طرفین کے ممالک کی قانونی شرائط کو پورا کرتی ہوں۔
  • ماس میڈیا کے شعبے میں  تجربے اور ماہرین کے تبادلے  کی حوصلہ افزائی کرنا، میڈیا پروفیشنلز کی تربیت میں باہمی مدد فراہم کرانا اور  اس شعبے میں  کام کرنے والے تعلیمی اور سائنسی  تحقیقی اداروں  اور تنظیموں کے درمیان  تعاون کی حوصلہ افزائی کرنا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-5071

                          



(Release ID: 1723849) Visitor Counter : 133