وزارت دفاع

بھارتی فوج نے آدمی ایجوکیشنل کارپس کی 100ویں سال گرہ منائی

Posted On: 01 JUN 2021 5:30PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  یکم جون2021 ۔ بھارتی فوج نے یکم جون 2021 کو آرمی ایجوکیشنل کارپس (اے ای سی) یعنی فوجی تعلیمی دستہ کے قیام کی 100ویں سال گرہ منائی۔ اس موقع پر فوجی تعلیم کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور اے ای سی کے کرنل کمانڈینٹ  میجر دیویش گوڑ نے فوج کے سبھی رینکوں کی جانب سے قومی جنگی یادگار پر گل دائرہ نذر کیا۔

اے ای سی کی تاریخ 1921 سے شروع ہوتی ہے جب بھارتی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد میں ناخواندہ تھی، تب سے کئی قابل ذکر ترقیات ہوئی ہیں اور اے ای سی کو برسوں سے تعلیم و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے ہورہی ترقی کے ساتھ تنظیمی ضرورتوں سے ہم آہنگ ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

یہ فوج دستہ میپ ریڈنگ ٹریننگ یعنی نقشوں کو پڑھنے کی تربیت دینے، پری- کمیشن ٹریننگ اکیڈمیوں میں اکیڈمک ٹریننگ دینے، غیرملکی زبانوں کی صلاحیت کو فروغ دینے، فوجی موسیقی، حق اطلاعات سے متعلق معاملات کو دیکھنے اور مختلف راشٹریہ ملٹری اسکولوں اور سینک اسکولوں میں جوان ذہنوں کی تشکیل کے لئے عمدہ کام کررہا ہے۔ عملہ، وارڈوں اور منحصرین کی پیہم تعلیم کو یقینی بنانے کے لئے اگنو آرمی ایجوکیشن پروجیکٹ (آئی اے ای پی) اور این آئی او ایس ایجوکیشن پروجیکٹ فار انڈین آرمی (این ای پی آئی اے) جیسے غیر رسمی تعلیمی پروگراموں کا نفاذ اس دستے (کارپس) کے ذریعے کئے گئے اہم اقدامات ہیں۔ جیسے جیسے معلومات اور تعلیم کا شعبہ عمدہ ٹیکنالوجی کے ساتھ جڑتا جارہا ہے، آرمی ایجوکیشنل کارپس آنے والے وقت میں ابھرتے ہوئے چیلنجوں اور تنظیمی ضرورتوں کی تکمیل کے لئے تیار ہے۔

5051.jpeg

 

******

شح۔ م م۔ م ر

U-NO.5051



(Release ID: 1723536) Visitor Counter : 268