امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے 13فیصدزیادہ گیہوں کی سرکاری خرید کی گئی


اس سال 76-406 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں  کی سرکاری خرید کی گئی جبکہ گزشتہ برس اسی مدت  کے دوران360-28 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی سرکاری خرید کی تھی

تقریباََ  43.55لاکھ کسانوں کو آر ایم ایس گیہوں کی جاری سرکاری خرید اری سے فائدہ پہنچا ہے

21-2020 کے لئے جاری کے ایم ایس  اور آر ایم ایس کے لئے 787.87   لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ  دھان کی سرکاری خرید کی جاچکی ہے

سرکاری ایجنسیوں  نے ایم ایس پی پر 7,14,695.80 میٹرک ٹن دالوں اور تلہن کی سرکاری خرید کی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 31 MAY 2021 6:30PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DBDJ.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BJYX.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003TOE0.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0042EYB.png

نئی دہلی،  یکم جون2021: سرکاری خرید والی ریاستوں اترپردیش  ،مدھیہ پردیش ،بہار ،راجستھان ،دلی اور جموں وکشمیر میں جاری آر ایم ایس 22-2021 کے دوران ایم ایس  پی پر گیہوں  کی سرکاری خرید  خوش اسلوبی کے ساتھ جاری ہے۔جیسا کہ گزشتہ سیزن میں بھی کیا گیا تھا اور اب تک (30.05.2021تک ) 406.76 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ  گیہوں کی  سرکاری خرید  کی جاچکی ہے۔ ( یہ اب تک کی سب سے زیادہ مقدار میں سرکاری خریدار ی ہوئی ہے کیونکہ گزشتہ  مرتبہ  21-2020 میں آر ایم میں 389.92 لاکھ  میٹرک  ٹن گیہوں کی  سب سے زیادہ مقدار میں  ریکارڈ  خریداری کی  گئی تھی)جبکہ گزشتہ برس  کی اسی مدت کے دوران 28.360 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں   کی سرکاری خرید کی گئی تھی۔

آر ایم ایس کی سرکاری خرید  سے متعلق کارروائیوں کے دوران 80,334-56 کروڑروپے مالیت  کی ایم ایس  پی کے ساتھ لگ بھگ 43.55 لاکھ کسانوں  کو پہلے ہی فائدہ  پہنچ چکا ہے۔

21-2020 کے خریف کے جاری سیزن کے دوران خریداری والی ریاستوں میں دھان کی سرکاری خرید  خوش اسلوبی سے جاری ہے،جس کے دوران 30 مئی  2021 تک 787.87لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ دھان سرکاری خرید کی گئی ہے ۔( ان میں  خریف کی فصل کی 62-706 لاکھ میٹرک ٹن اور ربیع  کی فصل کی 81.25 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری شامل ہے)جبکہ گزشتہ برس کی اسی مدت کے دوران 721.25لاکھ میٹرک ٹن دھان کی سرکاری خریدکی گئی تھی۔

کے ایم  ایس  سرکاری خرید  سے متعلق  جاری کاررائیوں  کے دوران  1,48,750-89 روپے مالیت کی ایم ایس  پی کے ساتھ لگ بھگ 117.04 لاکھ کسان پہلے ہی مستفید ہوچکے ہیں دھان کی سرکاری خرید بھی اب تک کی سب سے بلند سطح تک پہنچ چکی ہے اور یہ خریداری  20-2019 کے ،کے ایم ایس سیزن میں  773.45 لاکھ  میٹرک ٹن خریداری کی سب سے اونچی  سطح  سے تجاوز کرچکی ہے۔

اس کے علاوہ ریاستوں سے موصولہ تجاویز  کی بنیاد  پر امدادی  قیمت اسکیم  (  پی ایس ایس ) کے تحت تمل ناڈو ،کرناٹک ، مہاراشٹر ، تلنگانہ ، گجرات ،  ہریانہ ،مدھیہ پردیش ، اترپردیش ،اوڈیشہ ،راجستھان اور آندھر ا پردیش ریاستوں کے لئے 21-2020 کے خریف  مارکیٹنگ سیزن اور 21-2020  کے ربیع  مارکیٹنگ سیزن اور 2021 کے موسم گرما سیزن کے  دوران  81-107 لاکھ میٹرک ٹن دالوں  اور تلہن کی سرکاری خریداری  سے متعلق تجاویز  کو منظوری دی گئی ہے۔اس کے علاوہ

آندھر اپردیش ، کرناٹک ،تمل ناڈو اورکیرالہ ریاستوں کے لئے 1.74لاکھ میٹرک ٹن ناریل (تمام موسموں میں جاری رہنے والی فصل )کی سرکاری خرید کو بھی منظوری دی گئی ہے۔

دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو امدادی قیمت اسکیم پی ایس ایس کے تحت  دالوں ،تلہن اور ناریل کی سرکاری خرید کے لئے تجاویز موصول ہونے پر ،منظوری دی جائے گی۔

اگر ریاستوں کی نامزد  سرکاری خریداری سے متعلق ایجنسیوں کے ذریعہ  سینٹرل  نوڈل  ایجنسیوں  کے ذریعہ  متعلقہ  ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مشتہر  کردہ فصل کی کٹائی کی مدت کے دوران کم از کم امدادی قیمت  مارکیٹ داموں سے نیچے چلی جاتی ہے تو سال 21-2020 کے لئے مشتہر کردہ کم از کم امدادی قیمت پر ان فصلوں  کی ایف اے کیو  درجہ کی سرکاری خرید ، براہ راست اندراج شدہ کسانوں  سے کی جاسکے۔

حکومت نے 30 مئی  2021 تک اپنی نوڈ ل ایجنسیوں کے ذریعہ 3,741.39روپے کی کم از کم امدادی قیمت  کے ساتھ  7,14,695.80میٹرک ٹن مونگ ،اڑد ، توہر کی دال ،مسور ،چنا ، مونگ پھلی ،سرسوں  کے بیج  اور سویابین  کی سرکاری  خرید کی ہے،جس سے خریف  کے 21-2020 کے سیزن  اور ربیع  کے  2021 کے سیزن کے دوران  تمل ناڈو  ،کرناٹک ،آندھرا پردیش  ،مدھیہ پردیش ، مہاراشٹر ، گجرات  ، اترپردیش  ،تلنگانہ ، ہریانہ اور راجستھان کے 4,25,586کوکسانوںکوفائدہ  پہنچا ہے۔

اسی طرح  21-2020فصل سیزن کے دوران 52.40 کروڑ روپے کی کم از کم قیمت کے ساتھ 5089 میٹرک ٹن ناریل ( پورے سال جاری رہنے والی فصل ) کی خریداری کی گئی ہے۔جس کی بدولت کرناٹک اور تمل ناڈو میں  3961کسانوںکو فائدہ  پہنچا ہے۔22-2021  کے سیزن کے لئے تمل ناڈو  سے  51000 میٹرک ٹن  ناریل کی سرکاری خرید کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت  ریاستی  حکومت   کے ذریعہ   طے کی گئی تاریخ سے ناریل کی سرکاری خرید  شروع کی جائے گی۔

 

 

 

متعلقہ ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی حکومتیں  ،دالوں  اورتلہن کی منڈیوں  میں آمد کی بنیاد  پر  متعلقہ ریاستوں   کے ذریعہ  طے کی گئی تاریخ سے سرکاری  خرید سے متعلق  کارروائیاں شروع کرنے کی غرض سے ضروری انتظامات کررہی ہیں۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005F5ZJ.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006EFNT.png

*************

  م ن۔ع م ۔رم

U- 5033


(ریلیز آئی ڈی: 1723373) وزیٹر کاؤنٹر : 184
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Punjabi , Tamil