وزارت دفاع
لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے نے انڈمان اور نکوبار کمانڈ کی کمان چھوڑی
Posted On:
31 MAY 2021 5:53PM by PIB Delhi
انڈمان اور نکوبار کمانڈ کے 15ویں کمانڈر ان چیف (سی آئی این سی اے این) لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے نے مشرقی فوجی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف کے طور پر اپنی تقرری کے بعد 31 مئی 2021 کو مسلح افواج کی واحد ٹرائی سروسز آپریشنل کمانڈ کی کمان چھوڑ دی ہے۔ ان کی نئی تقرری یکم جون سے نافذ العمل ہوگی۔ کمان چھوڑنے سے ایک دن قبل شام کے وقت، سی آئی این سی اے این نے انڈمان اور نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ایڈمرل ڈی کے جوشی(ریٹائرڈ) کو وداعیہ دینے اور انڈومان اور نکوبار کمانڈ (اے این سی) میں اپنی مدت کار کے دوران حمایت و تعاون کا شکریہ ادا کرنے کے لیے مدعو کیا۔ اس دوران مرکز کے زیر انتظام علاقہ کی انتظامیہ کو بھی بلایا گیا۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو یقین دلایا کہ اے این سی ضرورت پڑنے پر مرکز کے زیر انتظام علاقہ کو اپنی مدد دینا جاری رکھے گا۔
اپنی وداعیہ تقریر میں لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے نے حالیہ اور ابھرتے ہوئے سیکورٹی چیلنجز پر روشنی ڈالی اور کووڈ وبائی مرض کے باوجود اعلی سطحی آپریشنل مستعدی برقرار رکھنے کے لیے تمام رینکوں کی تعریف کی۔ انہوں نے مطلوبہ آپریشنل نتائج حاصل کرنے کے لیے تینوں افواج اور ہندوستانی ساحلی دستہ کے درمیان مزید بہتر تال میل کی اہمیت پر زور دیا۔ بعد میں، انہوں نے آئی این ایس اتکروش میں جوائنٹ فورسز گارڈ آف آنر کا جائزہ لیا۔
جنرل آفیسر کی کمان کے تحت پچھلے ایک سال کے دوران، اے این سی نے آپریشنل تیاریوں میں کافی پیش رفت کی ہے اور کامیابی کے ساتھ کئی اہم ٹرائی سروسز آپریشنل مشق، برہموس میزائل فائرنگ اور غیر ملکی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشق کی ہے۔ مارچ 2021 میں صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند کے سفر کے دوران کمان نے ایک غیر معمولی مشترکہ مہم کی مشق کی تھی۔ پورٹ بلیئر اور دیگر باہری اسٹیشنوں جیسے شب پور، کار نکوبار، کامورٹا اور کیمپ بیل آبی گزرگاہ میں چل رہے بنیادی ڈھانچے کے کاموں میں تیزی لانے پر بھی زور دیا گیا۔ جنرل آفیسر شہری انتظامیہ اور جزیرہ کے لوگوں کے ساتھ عملی تعلقات میں باہمی ربط قائم کرنے کی کوششوں میں سب سے آگے رہے ہیں۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U:5023
(Release ID: 1723306)
Visitor Counter : 191