ارضیاتی سائنس کی وزارت

ملک میں کہیں بھی لو چلنے کا امکان نہیں


کل مغربی راجستھان میں کچھ مقامات پر لو جیسی حالت دیکھی گئی

Posted On: 31 MAY 2021 5:37PM by PIB Delhi

 

 

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے قومی موسم کی پیش گوئی مرکز کےمطابق:

(تاریخ: 31 مئی، 2021، جاری کرنے کا وقت: 1600 بجے آئی ایس ٹی)

درجہ حرارت کی موجودہ حالت اور اگلے پانچ دنوں کے لیے وارننگ

کل کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا منظر نامہ:

گرم ہوا: کل مغربی راجستھان کے کچھ حصوں میں لو جیسی حالت دیکھی گئی تھی۔

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: مورخہ 2021-05-30 کو مغربی راجستھان، ودربھ اور تلنگانہ کے زیادہ تر مقامات پر؛ ساحلی آندھرا پردیش اور یانم کے کئی مقامات پر؛ ہریانہ، مشرقی راجستھان، مغربی مدھیہ پردیش، تلنگانہ، تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل اور چھتیس گڑھ میں کچھ مقامات پر اور سوراشٹر اور کچھّ، گجرات کے علاقہ، مشرقی مدھیہ پردیش، اوڈیشہ اور اتر پردیش میں ایک دو مقامات پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.0 ڈگری سیلسیس سے زیادہ درج کیا گیا۔

کل پورے ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چورو (مغربی راجستھان) میں 45.5 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

آج کے کم از کم درجہ حرارت کا منظر نامہ:

گرام رات: صفر۔

کم از کم درجہ حرارت: جموں، کشمیر، لداخ، گلگت- بلتستان اور مظفر آباد اور اتراکھنڈ میں کچھ مقامات پر؛ ہماچل پردیش، پنجاب، مغربی راجستھان، گجرات، اوڈیشہ، ساحلی آندھرا پردیش اور یانم، آسام اور میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ، وسطی مہاراشٹر اور بہار میں الگ الگ جگہوں پر کم از کم درجہ حرارت معمول سے زیادہ (1.6 ڈگری سیلسیس سے 3.0 ڈگری سیلسیس) درج کیا گیا۔

(گرافکس کے ذریعے تفصیلات حاصل کرنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں)

براہ کرم مخصوص مقام کے بارے میں پیش گوئی اور وارننگ حاصل کرنے کے لیے موسم ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، ایگرومیٹ ایڈوائزری کے لیے میگھ دوت ایپ اور بجلی کی وارننگ کے لیے دامنی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور ضلع وار وارننگ حاصل کرنے کے لیے ریاستی ایم سی/آر ایم سی ویب سائٹوں پر جائیں۔

موسم بھون، لودی روڈ، نئی دہلی- 110003

فون: 24611068، 47-24618241؛ فیکس نمبر: 24699216، 2423220، 24643128

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:5021

 



(Release ID: 1723303) Visitor Counter : 171


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil