وزارات ثقافت

بدھ پورنیماکی مناسبت سے  ورچوئل ویساکھ عالمی تقریبات کے موقع پر وزیر اعظم کلیدی خطبہ پیش کریں گے

Posted On: 25 MAY 2021 6:54PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی بدھ پورنیما کی مناسبت سے ورچوئل ویساکھ عالمی تقریبات کے موقع پر 26 مئی 2021 کو صبح تقریباً 09.45 بجے کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔

اس تقریب کا انعقاد وزارت ثقافت کے ذریعہ انٹرنیشنل بدھسٹ کنفیڈریشن (آئی بی سی) کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ دنیا بھر کے بدھسٹ سنگھوں کے تمام اعلی سر براہان اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر دنیا بھر کے 50 سے زیادہ ممتاز ترین بدھسٹ مذہبی لیڈر اجتماع سے خطاب کریں گے۔

*****

 

ش ح۔ م م۔م ش

U NO:4829

 



(Release ID: 1723050) Visitor Counter : 134