ریلوے کی وزارت

آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے 20000 میٹرک ٹن رقیق طبی آکسیجن (ایل ایم او) کی سپلائی کے سنگ میل کو پار کیا


305 آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے ملک بھر میں آکسیجن کی سپلائی کی

 آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے ابھی تک ایل ایم او کے 1237 ٹینکروں کی ڈھلائی کی  اور 15 ریاستوں کو راحت پہنچائی

آسام کو چار ٹینکروں  میں 80 میٹرک ٹن ایل ایم او کے ساتھ اپنی تیسری آکسیجن ایکسپریس موصول ہوئی، مہاراشٹر کو 614 ایم ٹی ، اترپردیش کو لگ بھگ 3731 ایم ٹی، مدھیہ پریش کو 656ایم ٹی، دہلی کو5327 ایم ٹی، ہریانہ کو 1967 ایم ٹی، راجستھان کو 98 ایم ٹی، کرناٹک کو 1994 ایم ٹی، اتراکھنڈ کو 320 ایم ٹی، تملناڈوکو 1735 ایم ٹی، آندھراپردیش کو 1668ایم ٹی، پنجاب کو 225 ایم ٹی، کیرالا کو 380 ایم ٹی، تلنگانہ کو 1770 ایم ٹی، جھارکھنڈ کو 38 ایم ٹی اور آسام کو 240 ایم ٹی آکسیجن کی سپلائی کی گئی

Posted On: 29 MAY 2021 5:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی:29مئی،2021۔ سبھی رکاوٹوں کو پار کرنے اور نئے حل تلاش کرنے کیلئے بھارتی ریل ملک بھر میں مختلف ریاستوں کو رقیق طبی آکسیجن (ایل ایم او) کی سپلائی  کے ذریعے راحت پہنچانے کے اپنے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ ابھی تک بھارتی ریلوے نے ملک کے مختلف ریاستوں کو 1237 سے زیادہ ٹینکروں میں 20770 ایم ٹی سے زیادہ ایل ایم او کی سپلائی کی ہے۔ ابھی تک 305 آکسیجن ایکسپریس نے اپنا سفر پورا کیا ہے اور مختلف ریاستوں میں راحت پہنچائی ہے۔

اس اطلاع نامے کے جاری ہونے تک 26 ٹینکروں میں 420 ایم ٹی سے زیادہ ایل ایم او کے ساتھ 6 آکسیجن ایکسپریس راستے میں ہے۔

آسام کو آج 4 ٹینکروں میں80 ایم ٹی رقیق طبی آکسیجن (ایل ایم او) کے ساتھ تیسری آکسیجن ایکسپریس حاصل ہوگئی۔

جنوبی ریاستوں میں آندھراپردیش، تملناڈو، کرناٹک اور تلنگانہ کو ایل ایم او کی سپلائی بڑھ کر 1600 ایم ٹی (ہر ایک ریاست) سے زیادہ ہوگئی ہے۔

غور کرنے کی بات یہ ہے کہ 35 دن پہلے 24 اپریل کو مہاراشٹر  کو 126 میٹرک ٹن کی سپلائی کے ساتھ آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں کی شروعات ہوئی تھی ۔

بھارتی ریلوے کا ہدف مانگ کرنے والی ریاستوں کو کم سے کم ممکنہ وقت میں ایل ایم او کی سپلائی کرنا ہے۔

آکسیجن ایکسپریس ٹرینیں 15 ریاستوں، اتراکھنڈ، کرناٹک ، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، آندھراپردیش، راجستھان، تملناڈو، ہریانہ، تلنگانہ، پنجاب،کیرلا، دہلی، اترپردیش، جھارکھنڈ اور آسام کو آکسیجن پہنچاچکی ہے۔

اس اطلاع نامہ کے جاری ہونے تک مہاراشٹر کو 614 ایم ٹی، اترپردیش کو لگ بھگ 3731 ایم ٹی، مدھیہ پریش کو 656ایم ٹی، دہلی کو5327 ایم ٹی، ہریانہ کو 1967 ایم ٹی، راجستھان کو 98 ایم ٹی، کرناٹک کو 1994 ایم ٹی، اتراکھنڈ کو 320 ایم ٹی، تملناڈوکو 1735 ایم ٹی، آندھراپردیش کو 1668ایم ٹی، پنجاب کو 225 ایم ٹی، کیرالا کو 380 ایم ٹی، تلنگانہ کو 1770 ایم ٹی، جھارکھنڈ کو 38 ایم ٹی اور آسام کو 240 ایم ٹی آکسیجن کی سپلائی کی گئی ہے۔

ابھی تک آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں کے ذریعے ملک کی پندرہ ریاستوں میں 39 شہروں اترپردیشن کے لکھنؤ، وارانسی ، کانپور، بریلی ، گورکھپور اور آگرہ ، مدھیہ پردیش کے ساگر،جبلپور، کٹنی اور بھوپال، مہاراشٹرکے ناگپور،ناسک، پُنے ، ممبئی اور شولاپور،تلنگانہ میں حیدر آباد، ہریانہ میں فرید آباد وگروگرام، دہلی میں دہلی کینٹ اور اوکھلا، راجستھان میں کوٹہ اور کنک پارا، کرناٹک میں بنگلورو، اتراکھنڈ میں دہرہ دون، آندھراپردیش کے نلّور، گنٹور، تاڑیپتری اور وشاکھاپٹنم، کیرالا کے ارناکلم، تملناڈو کے تروولّور، چنئی ، توتی کورن، کوئمبور اور مدورئی، پنجاب کے بھٹنڈا اور پھلّور، آسام کے کامروپ اور جھارکھنڈ کے رانچی کو آکسیجن پہنچائی گئی ہے۔

بھارتی ریلوے نے آکسیجن کی سپلائی والی جگہوں سے مختلف روٹوں کی شناخت کی ہےاور ریاستوں میں اُبھرتی ضرورتوں کے ساتھ خود کو تیار رکھا ہے۔ ریاست ایل ایم او لانے کیلئے بھارتی ریلوے کو ٹینکر دستیاب کراتے ہیں۔

ملک کے کونے کونے میں پہنچنے کیلئے بھارتی ریلوے مغرب میں ہاپا، بڑودہ، مندرا اور پورب راورقلعہ، درگاپور، ٹاٹا نگر، انگُل جیسے مقامات سے آکسیجن اٹھا رہی ہے اور پھر اتراکھنڈ، کرناٹک،مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، آندھراپردیش، راجستھان، تملناڈو، ہریانہ، تلنگانہ، پنجاب،کیرالا، دہلی اترپردیش  اور آسام جیسی ریاستوں کو سپلائی کررہی ہے۔

جلد سے جلد ممکنہ وقت میں آکسیجن سپلائی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ریلوے آکسیجن  ایکسپریس فریٹ ٹرینوں کے آپریشن میں نئے معیارات اور اونچے بنچ مارک قائم کررہی ہے۔ لمبی دوری کے معاملوں میں ان اہم مال گاڑیوں کی اوسط رفتار 55 سے زیادہ ہے۔ سب سے تیز ممکنہ وقت میں آکسیجن کی سپلائی یقینی بنانے کیلئے اعلیٰ ترجیح والے گرین کوریڈور میں آپریشن سب سے زیادہ ہنگامی صورتحال کے ساتھ مختلف ریاستوں میں آپریشن ٹیم  سب سے زیادہ چیلنج سے بھرپور ماحول میں 24 گھنٹے کام کررہے ہیں۔ مختلف سیکشوں میں عملے کے بدلاؤ کیلئے تکنیکی ٹھہراؤ گھٹا کر ایک منٹ کردیا گیا ہے۔

آکسیجن ایکسپریس کی تیز رفتار کو یقینی بنانے کیلئے ٹریک کوکھلا اور بیحدمحتاط  صورت میں بناکررکھا گیا ہے۔

یہ سب کام ایک ایسے طریقےسے کیا گیا ہے جس سے دیگر فریٹ آپریشن میں کسی بھی  قسم کی کمی نہیں آئے۔

نئی آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں کا آپریشن ایک بیحد تیز رفتار عمل ہے اور اعداد وشمار لگاتار اپ ڈیٹ کیے جارہے ہیں۔رات میں کئی دیگر بھری ہوئی آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں کاآپریشن شروع ہونے  کا امکان ہے۔

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:4963



(Release ID: 1722830) Visitor Counter : 174