امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

اب  تک کی سب زیادہ  مقدار میں 398.59 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی گئی، جو گذشتہ ربیع مارکیٹنگ سیزن 21-2020 میں ہوئی سب سے زیادہ 389.92 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی خریداری  سے تجاوز کرگئی


گذشتہ سال اسی مدت کے دوران کی گئی خریداری کے مقابلے 14 فیصد سے زیادہ گیہوں کی خریداری ہوئی

رواں ربیع مارکیٹنگ سیزن میں گیہوں خریداری سے تقریباً  42.06  لاکھ کسان مستفیض ہوئے ہیں

رواں خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020اور ربیع مارکیٹنگ سیزن میں ایم ایس پر 776.11 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ دھان کی خریداری کی گئی، جس سے115.43 لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچا

سرکاری ایجنسیوں نے اب تک  ایم ایس پی پر 6,99,015.49 میٹرک ٹن دالیں اور تلہن خریداری کی ہے

Posted On: 27 MAY 2021 8:30PM by PIB Delhi

رواں ربیع مارکیٹنگ سیزن (آرایم ایس) 22-2021کے دوران، اترپردیش، مدھیہ پردیش، بہار، راجستھان، گجرات،  ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر میں کم سے کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر گیہوں کی خریداری کا عملخوش اسلوبی سے جاری ہے، جس طرح گذشتہ سیزنوں میں ہوتا رہا ہے اور اب تک  (26.05.2021تک ) 398.95 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ گیہوں کی خریداری کی جاچکی ہے۔ (جوابھی تک کا ریکارڈ ہے، کیونکہ یہ ربیع مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کی گذشتہ سب سے زیادہ 389.92 لاکھ میٹرک ٹن  کی خریداری سے زیادہ ہوگئی)، جبکہ گذشتہ سال اسی مدت کے دوران350.06 لاکھمیٹرک ٹن گیہوں کی خریداری کی گئی تھی۔مجموعی طور پر 78,721.15 کروڑ روپے کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس) کی مالیت کے ساتھ رواں آر ایم ایس خریداری عمل سے تقریباً 42.06لاکھ کسانوں کو  پہلے ہی فائدہ حاصل  ہوچکا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001M36F.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027151.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0033CIM.png رواں خریف سیزن 21-2020 کے لئے دھان کی خریداری کا عمل، خریداری کرنے والی مختلف ریاستوں میں   خوش اسلوبی سے جاری ہے،26 مئی 2021 تک776.11 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ کی خریداری کی جاچکی ہے(جس میں خریف  کی فصل 706.52 لاکھ میٹرک ٹن اور ربیع کی  فصل 69.59 لاکھ میٹرک ٹن شامل ہے) جبکہ گزشتہ سال  اسی مدت کے دوران 712.71 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریداری کی گئی تھی۔ موجودہ خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس)  میں 115.43 لاکھ کسانوں کو پہلے ہی ایم ایس پی قیمت پر 1,46,530.16 کروڑ روپے کی ادائیگی سے  فائدہ  حاصل ہوچکا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004ZTSX.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0059MX6.png

اس کے علاوہ،خریف مارکیٹنگ سیزن21- 2020 اور ربیع مارکیٹنگ سیزن 2021 کیلئےریاستوں سے ملنے والی تجاویز کی بنیاد پرتمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، مدھیہ پردیش، اترپردیش، اڈیشہ، راجستھان اور آندھراپردیش ریاستوں کیلئے امدای قیمت اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت107.37 لاکھ میٹرک ٹن دالیں اور تلہن کی خریداری کے لئے منظوری دی گئی تھی۔ مزید برآں آندھراپردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ  ریاستوں کے لئے 1.74لاکھ میٹرک ٹن کھوپرا (بارہ ماسی فصل) کی خریداری کو بھی منظوری دی گئی ہے۔اس کے علاوہ دیگر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے بھی  پی ایس ایس کے تحت تجویز موصول ہوجانے پر دالوں ، تلہن اور کھوپرا کی خریداری کو منظوری دی جائے گی، تاکہ سال 21-2020 کے لئے  اندراج شدہ کسانوں سےبراہ راست نوٹیفائیڈ ایم ایس پی پر ان فصلوں کی ایف  اےکیو گریڈ کی خرید اری کی جاسکے۔ البتہ اگر  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فصل کی کٹائی کی مدت کے دوران مارکیٹ کی قیمتیں ایم ایس پی سے کم ہوتی ہیں، تو فصلوں کی خریداری، ریاست کی نامزد خریداری ایجنسیوں کے توسط سے مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے کی جائے گی۔

حکومت نے 26مئی 2021 تک اپنی نوڈل ایجنسیوں کے توسط سے6,99,015.49کروڑ روپے کی ایم ایس پی قدر والی مونگ، اڑد،تور،  چنا، مسور،  مونگ پھلی، سرسوں اور سویابین کی6,99,015.49 میٹرک ٹن کی  خریداری کی ہے اور اس سے خریف 21-2020 اور ربیع 2021 کے تحت تمل ناڈو، کرناٹک، آندھراپردیش، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات، اترپردیش، تلنگانہ،  ہریانہ  اور راجستھان کے4,16,126کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔

اسی طرح فصل سیزن 21-2020 کے دوران  کرناٹک اور تمل ناڈو میں 52.40 کروڑ روپے کے ایم یس پی قدر پر 5089 میٹرک ٹن کھوپرا(بارہ ماسی فصل) کی خریداری کی گئی ہے، جس سے 3961 کسان مستفیض ہوئے ہیں۔  سیزن 21-2020 کے لئے  تمل ناڈو سے 51000 میٹرک ٹن کھوپرا کی خریداری کی منظوری دی گئی ہے، حالانکہ خریداری کا عمل شروع کرنے کی تاریخ کا فیصلہ ریاستی سرکار کو کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006BL4B.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0071TQY.png

*****

 

ش ح۔ ن ر (30.05.2021)

U NO: 4968

 


(Release ID: 1722815) Visitor Counter : 168


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu