قانون اور انصاف کی وزارت

جناب وکاس بہل پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج مقرر ہوئے

Posted On: 24 MAY 2021 9:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 24 مئی 2021: صدر جمہوریہ نے آئین کی 224دفعہ کے ذیلی شق (1) میں درج اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے جناب وکاس بہل کو پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا ہے۔ ان کی تقرری چارج لینے کی تاریخ سے دو سال کے لیے موثر سمجھی جائے گی۔ وزارت قانون و انصاف نے آج اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

جناب وکاس بہل، بی کام (آنرز)، ایل ایل بی، نے 23 مارچ 1999 کو بطور ایڈووکیٹ کے اپنا اندراج کرایا تھا۔ انھیں پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ، چنڈی گڑھ میں 19 سال کا تجربہ حاصل ہے جنھوں نے سول، فوج داری، آئینی، لیبر، کمپنی، سروس، ثالثی کے مقدمات، کرایہ اور محصول کے معاملات کے ساتھ ساتھ عینٹ اور روینیو کے معاملات میں ماہر ایڈووکیٹ کی حیثیت سے پریکٹس کی ہے۔

******

U. No. 4937

(ش ح - ع ا - را)



(Release ID: 1722776) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Hindi , Punjabi