امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
ایم ایس پی پر گیہوں کی خریداری 400 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ ہوئی
گذشتہ سال اسی مدت کے دوران کی گئی خریداری کے مقابلے 13 فیصد سے زیادہ گیہوں کی خریداری ہوئی
400.45لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی خریداری کی گئی ، جس سے 42.36 لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوا
رواں خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کے لئے ایم ایس پر 780.15 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ دھان کی خریداری کی گئی اور ربیع مارکیٹنگ سیزن سے 115.95 لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچا
سرکاری ایجنسیوں نے ایم ایس پی پر 7,04,651.48 میٹرک ٹن دالیں اور تلہن خریداری کی، جس سے 4,18,896 کسانوں کو فائدہ ہوا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 MAY 2021 6:38PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،28مئی، 2021/
رواں ربیع مارکیٹنگ سیزن (آرایم ایس) 22-2021کے دوران، اترپردیش، بہار، راجستھان، دہلی، ہماچل پردیش ور جموں و کشمیر میں ایم ایس پر گیہوں کی خریداری کا عملخوش اسلوبی سے جاری ہے، جس طرح گذشتہ سیزنوں میں ہوتا رہا ہے اور اب تک (27.05.2021تک ) 400.45 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ گیہوں کی خریداری کی جاچکی ہے۔ (جوابھی تک کا ریکارڈ ہے، کیونکہ یہ ربیع مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کی گذشتہ سب سے زیادہ 389.92 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری سے زیادہ ہوگئی)، جبکہ گذشتہ سال اسی مدت کے دوران353.09 لاکھمیٹرک ٹن گیہوں کی خریداری کی گئی تھی۔مجموعی طور پر 79,088.77 کروڑ روپے کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس) کی مالیت کے ساتھ رواں آر ایم ایس خریداری عمل سے تقریباً 42.36 لاکھ کسانوں کو پہلے ہی فائدہ حاصل ہوچکا ہے۔

رواں خریف سیزن 21-2020 کے لئے دھان کی خریداری کا عمل، خریداری کرنے والی مختلف ریاستوں میں خوش اسلوبی سے جاری ہے اور اب تک27( مئی 2021 تک) 780.15 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ (جس میں خریف کی فصل 706.57 لاکھ میٹرک ٹن اور ربیع کی فصل 73.58 لاکھ میٹرک ٹن شامل ہے) جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 716.34 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریداری کی گئی تھی۔ موجودہ خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس) میں خریداری عمل سے 1,47,293.37 کروڑ روپے کی ایم ایس پی مالیت کے ساتھ تقریباً 115.95 لاکھ کسانوں کو پہلے ہی فائدہ حاصل ہوچکا ہے۔

اس کے علاوہ،خریف مارکیٹنگ سیزن21- 2020 اور ربیع مارکیٹنگ سیزن 2021 کیلئےریاستوں سے ملنے والی تجاویز کی بنیاد پرتمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، مدھیہ پردیش، اترپردیش، اڈیشہ، راجستھان اور آندھراپردیش ریاستوں کیلئے امدای قیمت اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت107.37 لاکھ میٹرک ٹن دالیں اور تلہن کی خریداری کے لئے منظوری دی گئی تھی۔ مزید برآں آندھراپردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ ریاستوں کے لئے 1.74لاکھ میٹرک ٹن کھوپرا (بارہ ماسی فصل) کی خریداری کو بھی منظوری دی گئی ہے۔اس کے علاوہ دیگر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے بھی پی ایس ایس کے تحت تجویز موصول ہوجانے پر دالوں ، تلہن اور کھوپرا کی خریداری کو منظوری دی جائے گی، تاکہ سال 21-2020 کے لئے اندراج شدہ کسانوں سےبراہ راست نوٹیفائیڈ ایم ایس پی پر ان فصلوں کی ایف اےکیو گریڈ کی خرید اری کی جاسکے۔ البتہ اگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فصل کی کٹائی کی مدت کے دوران مارکیٹ کی قیمتیں ایم ایس پی سے کم ہوتی ہیں، تو فصلوں کی خریداری، ریاست کی نامزد خریداری ایجنسیوں کے توسط سے مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے کی جائے گی۔
حکومت نے 27مئی 2021 تک اپنی نوڈل ایجنسیوں کے توسط سے3,690.07کروڑ روپے کی ایم ایس پی قدر والی مونگ، اڑد،تور، چنا، مسور، مونگ پھلی، سرسوں اور سویابین کی7,04,651.48 میٹرک ٹن کی خریداری کی ہے اور اس سے خریف 21-2020 اور ربیع 2021 کے تحت تمل ناڈو، کرناٹک، آندھراپردیش، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات، اترپردیش، تلنگانہ، ہریانہ اور راجستھان کے166145کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔
اسی طرح فصل سیزن 21-2020 کے دوران کرناٹک اور تمل ناڈو میں 52.40 کروڑ روپے کے ایم یس پی قدر پر 5089 میٹرک ٹن کھوپرا(بارہ ماسی فصل) کی خریداری کی گئی ہے، جس سے 3961 کسان مستفید ہوئے ہیں۔ سیزن 21-2020 کے لئے تمل ناڈو سے 51000 میٹرک ٹن کھوپرا کی خریداری کی منظوری دی گئی ہے، حالانکہ خریداری کا عمل شروع کرنے کی تاریخ کا فیصلہ ریاستی سرکار کو کرنا ہے۔

*****
ش ح۔ ن ر (29.05.2021)
U NO: 4938
(ریلیز آئی ڈی: 1722654)
وزیٹر کاؤنٹر : 199