ارضیاتی سائنس کی وزارت

دباؤ(انتہائی تیز طوفان’یاس‘کا بقیہ)کمزور ہوکر بہار و اس سے متصل مشرقی اترپردیش کے اوپر ایک واضح کم دباؤ والے علاقے میں تبدیل ہوگیا

Posted On: 28 MAY 2021 7:14PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،28؍مئی2021:

جھارکھنڈ کے وسطی حصوں کے اوپر کل کا دباؤشمال مغرب سمت کی طر ف بڑھا اور کمزور ہو کر آج 28 مئی 2021ء کو صبح (05:30یعنی ہندوستانی وقت کے مطابق)بہار و قریبی مشرقی اترپردیش کے اوپر ایک واضح کم دباؤ والے علاقے میں بدل گیا۔یہ آج صبح اترپردیش کے مشرقی علاقوں اور قریبی بہار کے اوپر ایک واضح کم دباؤ والے علاقے میں مرکوز ہے۔

اس کے شمال مغرب سمت کی طرف بڑھنے اور اگلے 12 گھنٹوں کے دوران مزید کمزور ہوکر ایک کم دباؤ والے علاقے میں تبدیل ہوجانے کا امکان ہے۔

انتباہ:iبارش:مغربی بنگال کے ہمالیائی علاقے  اور سکم :28 مئی کو کچھ مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش اور الگ الگ مقامات پر بھاری بارش کا اندازہ ہے۔

بہار:28 مئی کو کئی مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش اور الگ الگ مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان ہے۔ساتھ ہی 29مئی کو الگ الگ مقامات پر زبردست بارش ہوسکتی ہے۔

مشرقی اترپردیش:28مئی کو کئی مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش اور الگ الگ مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان ہے۔

IIکے بارے میں انتباہ:اگلے 12گھنٹوں کے دوران بہار، اترپردیش، مغربی بنگال کے ہمالیائی علاقے اور سکم کے اوپر طوفانی ہوا (رفتار 40-30کلو میٹر فی گھنٹے اوربڑھ کر 50کلو میٹر فی گھنٹہ تک)طوفانی ہوا موجود ہوگی اور اس کے بعد رفتہ رفتہ اس میں کمی آجائے گی۔

 

03.png

 

28-23مئی 2021ء کے دوران مشرقی وسطی  خلیج بنگال میں بہت خطرناک سمندری طوفان ’یاس‘کا اندازہ کیا گیا۔

 

 

 

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 4930)



(Release ID: 1722632) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Hindi , Tamil