صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 22.46 کروڑ سے زیادہ ٹیکے فراہم کئے گئے ہیں


ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس اب بھی 1.84 کروڑ سے زیادہ ٹیکے دستیاب ہیں، جنہیں کہ ابھی متعلقہ افراد کے لگایا جانا ہے

Posted On: 28 MAY 2021 11:18AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،28؍مئی  :  ٹیکہ کاری  سے متعلق  ملک گیر مہم کے حصے کے طور پر ، حکومت ہند، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو، کووڈ  - 19  سے بچاؤ  کے ٹیکے  مفت فراہم کرکے ان کی مدد کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ  حکومت ہند، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے ٹیکوں کی براہ راست  خریداری میں بھی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ ٹیکہ کاری ، عالمی وبا پر قابو پانے اور اس کے بندوبست کے ساتھ ساتھ طبی  جانچ ، متاثرہ افراد کا پتہ لگانے، علاج معالجہ اور کووڈ  - 19  سے محفوظ  رہنے کی  غرض سے موزوں طور طریقے اختیار کرنے سے متعلق   حکومت ہند کی جامع حکمت عملی کا ایک  بہت اہم ستون ہے۔

کووڈ -19 ٹیکہ کاری کے اصلاح شدہ اور تیز رفتار تیسرے مرحلے پر عمل در آمد کا یکم مئی 2021  کو آغاز  ہو گیا ہے۔

اس حکمت عملی کے تحت ، حکومت ہند، ہر مہینے کسی بھی مینو فیکچرر کے سینٹرل  ڈرگس لیباریٹری (سی ڈی ایل)  کے ذریعہ منظور شدہ کسی بھی مینو فیکچرر کے کُل ٹیکوں کے 50  فیصد ٹیکوں کی سرکاری  خرید کرے گی۔ حکومت ہند ان ٹیکوں کو ریاستی سرکاروں کو پہلے ہی کی طرح بالکل مفت فراہم کرنا جاری رکھے گی۔

حکومت ہند  نے اب تک بالکل مفت زمرے کے ذریعہ اور ریاستوں کے ذریعہ براہ راست  خریداری سے متعلق زمرے دونوں زمروں کے ذریعہ، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 22.46  کروڑ سے زیادہ (224608010)  ٹیکے فراہم کئے ہیں۔

 ان ٹیکوں میں سے ضائع ہو جانے والے ٹیکوں سمیت کل  204804853  ٹیکے استعمال کئے گئے ہیں (آج صبح 8 بجے تک دستیاب اعداد وشمار کے مطابق)۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علا قوں کے پاس اب بھی  کووڈ  - 19 کے 1.84  کروڑ سے زیادہ ٹیکے (18492677)  دستیاب ہیں جنہیں کہ ابھی  متعلقہ افراد کے لگایا  جانا  باقی ہے۔

اس کے علاوہ 3  لاکھ (320380)  ٹیکے ارسال کئے جانے کے مراحل میں ہیں اور یہ ٹیکے آئندہ تین  روز کے اندر اندر  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مل جائیں گے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ع م- ق ر)

U-4913



(Release ID: 1722399) Visitor Counter : 212