بجلی کی وزارت

این ایچ پی سی نے این ایچ پی سی کارپوریٹ آفس میں کووڈ-19جانچ اور ٹیکہ کاری کیمپ کا انعقاد کیا

Posted On: 27 MAY 2021 8:01PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،27مئی :وزیراعظم جناب نریندرمودی کی طرف سے کووڈ -19کے خلاف لڑائی کی اپیل کے مطابق اور وزیرمملکت ا(ٓزادانہ چارج )بجلی اور نئی وقابل تجدید توانائی اور وزیرمملکت ، (ہنرمندی کے فروغ اور چھوٹی صنعتیں ) کی ہدایات کے مطابق این ایچ پی سی نے 27مئی ، 2021کو فریدآباد کےاین ایچ پی سی کارپوریٹ دفترمیں کووڈ -19جانچ اورٹیکہ کاری کیمپ کاانعقاد کیا۔ 45سال سے 60سال کی عمر کے درمیان کے 63افراد نے جن میں این ایچ پی سی کے ملازمین اوران کے کنبوں کے افراد بھی شامل ہیں ، اس مہم کے دوران کووی شیلڈ ویکسین کی پہلی خوراک لی ۔این ایچ پی سی  نے ، ٹھیکہ پرکام کرنے والے کارکنوں اور حفاظتی عملے کے افراد نے بھی اس کیمپ سے فائدہ حاصل کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UN00.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00202RM.jpg

این ایچ پی سی کارپوریٹ دفترمیں 27مئی ، 2021کو آرٹی پی سی آرجانچ اورکووڈ -19ٹیکہ کاری کیمپ میں آرٹی پی سی آراورکووڈ -19ٹیکہ کاری کا کام کیاجارہاہے ۔

آرٹی –پی سی آرکی جانچ کاکام فریدآبادکے میٹروپولس ہیلتھ کیئرلمیٹڈکے ذریعہ انجام دیاگیااور فریدآباد کی ای ایس آئی ڈسپنسری کے ذریعہ ٹیکہ کاری کیمپ میں ٹیکہ کاری کاکام انجام دیاگیا۔ کووڈ -19جانچ اور ٹیکہ کاری کیمپ میں کام کاج پورے حفاظتی اقدامات کے رہنماخطوط کے مطابق انجام دیاگیا۔

*************

)28.05.2021 (ش ح ۔اس ۔ع آ

U-4910


(Release ID: 1722386) Visitor Counter : 167


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu