امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

گیہوں کی خرید میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ خرید ہوئی


موجودہ ربیع مارکیٹنگ سیزن میں تقریبا 39.55 لاکھ کسانوں سے کم از کم امدادی قیمت پر 382.35 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں خریدا گیا

موجودہ خریف مارکیٹنگ سیزن 2021 اور ربیع مارکیٹنگ سیزن میں 113.30 لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچاتے ہوئے تقریبا 760.06 لاکھ میٹرک ٹن دھان خریدا گیا

حکومت کے ذریعے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے توسط سے 676103.57 میٹرک ٹن دلہن اور تلہن خریدا گیا ہے، جس سے 404224 کسانوں کو کم از کم امدادی قیمت کا فائدہ ملا ہے

Posted On: 21 MAY 2021 7:17PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،21/مئی2021،

ربیع مارکیٹنگ سیزن،آرایم ایس 22-2021کے لئے جاری گیہوں کی  سرکاری خریداری اترپردیش ، مدھیہ پردیش، بہار، راجستھان، دہلی ،ہماچل پردیش اورجموں و کشمیر میں ایم ایس پی (کم از کم امدادی قیمت ) پرخوش اسلوبی سے کی جارہی ہے۔ جس طرح سے پچھلے سیزنوں میں ہوتی رہی ہے اور اب تک ( 20 مئی 2021 تک) 382.35 ایل ایم ٹی گندم خریداجاچکاہے، جب کہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران گندم کی خریداری 324.81ایل ایم ٹی کی گئی تھی ۔ تقریبا 39.55 لاکھ کسان موجودہ ایم ایس پی قیمتوں پر خریداری سے فیض یاب ہوچکے ہیں اور انہیں 75514.61 کروڑ روپے  کی ادائیگی کی جاچکی ہے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VS46.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002W26H.png

 

خریف کے جاری سیزن 21-2020میں دھان کی خریداری مختلف ریاستوں میں خوش اسلوبی سے جاری ہے اوراب تک (20مئی ،  2021تک ) 760.06ایل ایم ٹی سے زیادہ دھان کی خریداری کی جاچکی ہے، (اس میں خریف کی فصل 705.61ایل ایم ٹی اورربیع کی فصل 54.45ایل ایم ٹی  شامل ہے) جب کہ پچھلے سال اس عرصے کے دوران 703.09ایل ایم ٹی دھان کی خریداری کی گئی تھی ۔موجودہ خریف مارکیٹنگ سیزن میں تقریبا 113.30 لاکھ کسانوں کو پہلے ہی ایم ایس پی قیمت پر 143500.00کروڑروپے کی دائیگی کرکے خریداری سے فیض پہنچایا جاچکا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003VGNJ.png

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004ZGOF.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005S9H6.png

 

اس کے علاوہ امدادی قیمت اسکیم (پی ایس ایس ) کے تحت تمل ناڈو، کرناٹک ، مہاراشٹر، تلنگانہ ، گجرات ، ہریانہ ، مدھیہ پردیش ، اترپردیش ، اڈیشہ ، راجستھان اورآندھرپردیش کی ریاستوں کے لئے خریف کے مارکیٹنگ سیزن 21-2020اور ربیع مارکیٹنگ سیزن 2021کے لئے 107.37ایل ایم ٹی دالوں اورتلہن کی خریداری کے لئے ریاستوں کی تجویز کو منظوری دے دی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ 1.74ایل ایم ٹی ناریل کی خریداری کے لئے بھی آندھرپردیش ، کرناٹک ، تمل ناڈو اور کیرالہ کو منظوری دی گئی ہے ۔ پی ایس ایس کے تحت دالوں ، تلہن اور ناریل کی خریداری کے لئے دیگرریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو تجاویز موصول ہونے پرمنظوری دی جائے گی،  تاکہ سال 21-2020کے لئے مقررہ ایم ایس پی پر ان فصلوں کے ایف اے کیو گریڈ کی خریداری براہ راست اندراج شدہ کسانوں سے کی جاسکے ۔  یہ خریداری اس صورت میں کی جائے گی کہ اگران ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں فصل کی کٹائی کی مدت کے دوران مارکیٹ کی قیمتیں ایم ایس پی سے کم ہوتی ہیں توانھیں مرکزی بااختیار ایجنسیاں ریاستوں کی مقررکردہ خریداری کرنے والی ایجنسیوں کے ذریعہ خریدسکیں گی ۔

حکومت نے 20مئی ، 2021تک اپنی بااختیارایجنسیوں کے ذریعہ  676103.57 ایم ٹی مونگ، اڑد ، ارہر، چنا، مسور، مونگ پھلی، سرسوں اورسویابین کی خریداری کی ہے جس کی ایم ایس پی 3541.67کروڑروپے ہوتی ہے  اوراس سے خریف 21-2020 اور ربیع 2021کے دوران تمل ناڈو، کرناٹک ، آندھراپردیش ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹر، گجرات ،اترپردیش ، تلنگانہ ، ہریانہ اورراجستھان کے 404224کسانوں کو فائدہ پہنچاہے ۔

اسی طرح 20مئی 2021تک 52.40کروڑروپے کی لاگت سے ایم ایس پی پر 5089ایم ٹی ناریل کی خریداری کی جاچکی ہے جس سے کرناٹک اورتمل ناڈو کے 3961کسانوں کو فائدہ پہنچاہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006AJN3.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007C01S.png

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-4868

ش ح۔   ف ا ۔  ت ع۔

 



(Release ID: 1722096) Visitor Counter : 203


Read this release in: English , Hindi , Punjabi