وزارت دفاع

بھارتی کوسٹ گارڈ کی بچاؤ کارروائیوں سے اڈیشہ کے ساحل پرشدید گردابی طوفان ‘یاس ’ کے سبب مٹی کے تودے گرنے سے بہت سی جانیں بچائی جاسکیں

Posted On: 26 MAY 2021 8:56PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،62؍مئی :احتیاطی تدابیر کے ایک حصے کے طورپر ، آئی سی جی نے گہرے سمندرمیں جانے والی 265ماہی گیری کشتیوں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنایا۔ مزید برآں  جیساکہ مشورہ دیاگیاتھا ، اڈیشہ اورمغربی بنگال کے ساحل پرلنگرخانے پرجہازوں نے محفوظ پناہ لے رکھی ہے اورسنگل پوائنٹ مورنگ ( ایس پی ایم ) کارروائی معطل کردی گئی ہے ۔ کسی بھی مرچنت شپ (تاجر جہاز ) سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

طوفان کے بعد پیداہونے والے حالات سے نمٹنے کے لئے آئندہ اقدامات کے تحت آئی سی جی کے تمام ساحلی ، سمندری اورہوابازی یونٹس مشرقی سمندری حدود پر ایک اعلیٰ تیاری برقراررکھے ہوئے ہیں۔ آئی سی جی کے تین جہاز ، جوممکنہ تلاشی اوربچاؤ مہموں کے لئے اسٹرٹیجکلی سمندرپرتعینات تھے ، ساحلی صورت حال کاجائزہ لینے اور علاقے کی سینٹائزنگ اور صفائی ستھرائی کے لئے اڈیشہ اورمغربی بنگال کے ساحلوں کی جانب پہنچ رہے ہیں ۔

مغربی بنگال کی حکومت کی درخواست پر، آی سی جی نے مدد کے لئے اپنی ڈیزاسٹرریلیف ٹیمیں (ڈی آرٹی ) دگہ اورکونٹائی میں تعینات کردی ہیں ۔ ہندوستانی کوسٹ گارڈ کی ایئرکشن گاڑی نے مغربی بنگال کے نیاچارہ پھنسے ہوئے تقریبا 100افراد کوبچایاہے ۔امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ آئی سی جی کی ڈیزاسٹر رسپانس ٹیم نے کونٹائی میں مقامی افراد کی انخلاء میں بھی مدد کی ہے ۔ دیگر آئی سی جی ڈی آر ٹی بھی انفلیٹیبل بوٹس ، لائف بوائز اورلائف جیکٹس کے ساتھ پورے مغربی بنگال اوراڈیشہ کے ساحل پرتعینات ہیں اورضرورت کے مطابق حکام کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام کے لئے تیارہیں ۔ میڈیکل ٹیموں اوریمبولینسوں کو بھی تیزی سے متحرک کرنے کے لئے اسٹینڈ بائی /تیاررکھاگیاہے ۔

سمندرمیں کشتیوں ، جہازوں ، مقررہ پلیٹ فارم اوردیگر اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ریاستی انتظامیہ ، مقامی حکام ، آئیل رگ آپریٹرس ، جہازرانی ماہی گیری کے حکام ، ماہی گیر تنظیموں اوردیگر اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ قریبی رابطے اورہم آہنگی برقراررکھے ہوئے ہیں ۔

******************

)27.05.2021 (ش ح ۔ ش ت۔ع آ

U-4864


(Release ID: 1722091) Visitor Counter : 179


Read this release in: English , Hindi , Odia , Telugu