بجلی کی وزارت

ایس جے وی این لمیٹیڈ نے ہماچل پردیش میں چار آکسیجن پلانٹس قائم کیے گئے

Posted On: 26 MAY 2021 6:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی:26مئی،2021۔بجلی کی وزارت اور ہماچل پردیش سرکار کی ایک مشترکہ کمپنی ایس جے وی این لمیٹیڈ نے ہماچل پردیش کے شملہ (رام پور) کنّور، لاہول اسپتی اور ہمیر پور ضلع میں لگ بھگ 4.5 کروڑ روپئے کی لاگت سے 4 آکسیجن پلانٹ قائم کررہی ہے۔ اس کے علاوہ ایس جے وی این نے ریاست کی پوری آبادی کو ٹیکہ لگانے کی اپنی کوششوں کیلئے مدد کے طور پر ریاستی سرکار کو لگ بھگ ایک کروڑ روپئے کی لاگت والے کولڈ چین آلات فراہم کیے ہیں۔

حال ہی میں ایس جے وی این نے آئی جی ایم سی کو 50 سیمی فاؤلر بیڈ دستیاب کرائے ہیں۔ اس کے علاوہ ہماچل پردیش سرکار کے مختلف اسپتالوں میں وینٹی لیٹر، آکسیمیٹر ، دیگر طبی آلات ، پی پی ای ماسک سینیٹائزر اور دستانے خریدنے کیلئے دو کروڑ روپئے سے زیادہ کی مالی مدد فراہم کی ہے۔

ہماچل پردیش میں صحت خدمات کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھاوا دینے کیلئے ایس جے وی این ، کووڈ 19 کے خلاف لڑائی میں کام کررہی غیرسرکاری تنظیموں این جی او کو بھی ایک کروڑ روپئے دیکر مدد کررہی ہے۔ پچھلے چار مہینوں کے دوران وبا سے نمٹنے کیلئے ان سبھی سرگرمیوں میں لگ بھگ 7.5 کروڑ روپئے کا مالی تعاون دیا گیا ہے۔

ا س کے علاوہ  ایس جے وی این نے  بہار  ، اتراکھنڈ اور دیگر ریاستوں ، جہاں یہ موجود ہے، کے اسپتالوں کو وینٹی لیٹر، آکسیجن کنسنٹریٹر ، آکسیمیٹر اور دیگر طبی آلات بھی فراہم کیے ہیں۔

ایس جے وی این کے ملازمین نے کورونا سے نمٹنے کیلئے وزیراعلیٰ راحت فنڈ / ہماچل پردیش کووڈ -19 سالیڈیریٹی ریسپانس فنڈ میں ایک دن کی تنخواہ کے طور پر 45 لاکھ روپئے کا تعاون دیا ہے۔

کووڈ-19 کے خلاف ٹیکہ کاری کے عمل میں تیزی لانے کیلئے ایس جے وی این نے اپنے ملازمین ، ٹھیکیداروں کے ذریعے کام کرنے والے افراد اور پروجیکٹ / دفاتر کے آس پاس رہنے والے مقامی لوگوں کی ٹیکہ کاری کیلئے فورٹس اسپتال کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

ایس جے وی این ملک اور عوام کو متاثر کرنے والے مختلف معاملات سے نمٹنے کیلئے معاشرے اور حکومت کی حمایت کرنے میں ہمیشہ سب سے آگے رہا ہے۔ اس کے علاوہ ایس جے وی این ضرورتمندوں کو غذا اور دیگر ضروری اشیاء کی تقسیم کے لئے بھی مدد فراہم کررہا ہے۔ ساتھ ہی پی ایم کیئرس فنڈ میں بھی 25 کروڑ روپئے کا تعاون دیا ہے۔

 

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:4861

 


(Release ID: 1722080) Visitor Counter : 230