وزارت دفاع
کولمبو ایم وی ایکسپریس –پرل میں لگی ہوئی آگ پر قابو پانے کے لئے ہندوستانی کوسٹ گارڈ کی زبردست کوششیں جاری
Posted On:
26 MAY 2021 8:38PM by PIB Delhi
نئی دہلی،26؍مئی : کولمبو، سری لنکا میں کنٹینر جہاز ایم وی ایکسپریس – پرل میں لگی ہوئی آگ پر قابو پانے کے لئے ہندوستانی کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) کی کوششیں زوروں پر جاری ہیں۔ سری لنکائی اتھارٹیز کی درخواست کے بعد ، حکومت ہند کی ہدایات پر ، ای وی ایکسپریس – پرل کو فوری امداد مہیا کرانے کے لئے اپنے عملے کو فوری طور پر تعینات کیا، جب کہ سمندری گشت پر آئی سی جی جہاز ’ویبھو‘ کو 25 مئی 2021 کو جائے واردات کے لئے فورا موڑ دیا گیا تھا۔ 26 مئی 2021 کی علی الصبح، آئی سی جی جہاز ’وجز‘ جسے توتی کو رن سے بھیجا گیا تھا، سائٹ پر پہنچا، فی الحال دونوں جہاز باہری ؤگ بجھانے والے نظام کا استعمال کرتے ہوئے اور خراب موسم کے سبب درپیش مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا کرتے ہوئے جہاز پر لگی زبردست آگ سے لڑ رہے ہیں۔
آئی سی جی جہاز سمندر میں پرہاری، ایک خصوصی آلودگی رد عمل (ریسپونس) ( بی آر) کانفگریشن میں ، آگ بجھانے کی کوششوں کو بڑھانے اور تیل کے رساؤ کی نگرانی اور اس پر کارروائی کے لئے بھیجا گیا ہے۔ آئی سی جی ڈونیئر جہاز علاقے کی ہوائی گشت پر ہے۔ ابھی تک تیل رساؤ کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
تباہی کا شکار جہاز ایم وی ایکسپریس – پرل ، آئی ایم ڈی جی کوڈ کے تحت نائٹرک ایسڈ اور دیگر خطرناک کیمیکلز کے 1486 کنٹینرس لے کر جا رہا تھا۔ زبردست آگ اور بے حد خراب موسم کی وجہ سے جہاز ایک طرف ٹیڑھا ہو گیا ہے اور کنٹینرس جہاز کے بورڈ پر گر گئے، جس کے نتیجے میں کنٹینرس کو بے حد نقصان پہنچا ہے۔ آگ پر قابو پانے کے لئے آسی جی کے دو جہازوں کے ساتھ سری لنکائی اتھارٹیوں کے 4 ٹگس کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں۔
آئی سی جی نے کوچی ، چنئی اور توتی کورن میں اپنے جہازوں کو الرٹ پر رکھا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر آلودگی ریسپونس کے لئے فوری امداد بہم پہنچائی جاسکے۔ ایم وی ایکس پریس پرل پر لگی آگ پر قابو پانے اور جامع جوابی کارروائی کو تیز کرنے کے لئے سری لنکائی کوسٹ گارڈ اور دیگر اتھارٹیوں کے ساتھ مسلسل اشتراک جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح-ش ت - ق ر)
U-4869
(Release ID: 1722079)
Visitor Counter : 188