شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ 135 کروڑ سے زیادہ آبادی والے ملک بھارت میں ٹیکہ کاری مہم  بلارکاوٹ آگے بڑھ رہی ہے

Posted On: 26 MAY 2021 5:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی:26مئی،2021۔شمال مشرقی ریاست کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) نیز وزیراعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ بھارت میں ٹیکہ کاری مہم اپنی رفتار میں بے مثال ہے اور 135 کروڑ سے زیادہ آبادی اور مختلف خصوصیتوں کے حامل ملک ہونے کے باوجود بھارت میں ٹیکہ کاری مہم آسانی کے ساتھ بلارکاوٹ آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکیلے جموں وکشمیر میں 45 سال سے زیادہ عمر کی لگ بھگ 66فیصد آبادی ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کرچکی ہے۔

سنسد/ راجیہ سبھا ٹی وی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بھارت  100 ملین ویکسین کی خوراک فراہم کرنے میں سب سے آگے رہا ہے اور 18 برس سے زیادہ عمر کے لوگوں کیلئے ٹیکہ کاری کی شروعات کرنے میں بھی سب سے آگے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملے پر سیاست کرنے کے بجائے بھارت کی ٹیکہ کاری مہم کو عوامی تحریک میں تبدیل کرنے کیلئے ہم سبھی کو مل کر اشتراک کرنا چاہئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UZBN.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ لوگوں میں ویکسین لگانے کو لیکر شروعاتی جھجک یا اندیشے بھی اب دور ہوچکے ہیں۔ آج ملک کے ہر ایک حصے میں سبھی اہل عمر گروپ کے لوگ ویکسین لگوانے کیلئے بڑی تعداد میں نکل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وبا کی دوسری لہر نے سبھی اہل افراد کیلئے ویکسین کی لگانے کی ضرورت کو اور مضبوط بنا دیا ہے۔

جموں وکشمیر میں حال ہی میں کووڈ19 کے بڑھتے معاملوں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اپریل کے آخر اور مئی کی شروعات میں پورے جموں وکشمیر میں خاص طور سے جموں ضلع میں متاثرہ افراد کی شرح اور اموات کی شرح میں بڑھوتری درج ہوئی۔ یہ انتظامیہ کیلئے ایک تشویش کا موضوع بن گیا اور اس نے سماج میں تشویش بھی پیدا کی۔ حالانکہ انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک ہفتے سے متاثر افراد کی شرح میں گراوٹ دیکھی جارہی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جموں وکشمیر میں 17 مئی کے آس پاس اموات کی شرح اپنے عروج پر تھی لیکن اب اس میں مسلسل گراوٹ درج کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خوشی کی ایک بات یہ بھی ہے کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے  میں 45 برس سے زیادہ عمر کے لگ بھگ 66فیصد افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک حاصل ہوچکی ہے۔

شمال مشرق کے ہاٹ اسپاٹ میں تبدیلی ہونے کی خبروں کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر  جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ حال کے دنوں میں شمال مشرقی ریاستوں میں، جو پہلی لہر میں متاثر رہے تھے ، کووڈ کے پازیٹیو معاملات میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔ لیکن یہاں پر حالات کو قابل اطمینان طریقے سے سنبھالنے کی صلاحیت اور عوام میں زبردست اعتماد کے ساتھ ساتھ تیاری اور بنیادی ڈھانچہ موجود ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس وبا کو ذہن میں رکھتے ہوئے شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت کے ذریعے اٹھائے گئے متعدد اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت، اروناچل پردیش، میزورم ، آسام اور تریپورہ سمیت شمال مشرقی ریاستوں کے سرکاری اسپتالوں اور صحت سے متعلق دیگر بنیاد ی ڈھانچے کی مدد کررہی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جاپان اور یو این بی پی کی حمایت کا بھی ذکر کیاجو شمال مشرقی ریاستوں کے مختلف علاقوں میں 8 آکسیجن پلانٹقائم کرنے کیلئے آگے بڑھ کر سامنے آئے ہیں۔ اسی درمیان انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی خطے میں 71 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکہ لگایا جاچکا ہے جس میں سب سے زیادہ تعداد آسام میں  ہے۔

**********

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:4860


(Release ID: 1722076) Visitor Counter : 193