ارضیاتی سائنس کی وزارت
سمندری طوفان ‘ یاس ’ کے دھامرا کے شمال اور بالا سور کے جنوب میں پارادیپ اور ساگر جزائر کے درمیان شمالی اڈیشہ – مغربی بنگال کے ساحل سے بدھ کے روز دوپہر میں گزرنے کا قوی امکان ہے ؛ ہوا کی رفتار 130 – 140 کے ایم پی ایچ اور ہوا کے جھکڑوں کی رفتار 155 کے ایم پی ایچ ہو گی
Posted On:
26 MAY 2021 8:53AM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 26 مئی / بھارتی محکمۂ موسمیات ( آئی ایم ڈی ) کے موسم کی پیشگوئی کے قومی مرکز کے مطابق : ( اجراء کا وقت 0530 آئی ایس ٹی ، بتاریخ 26 مئی ، 2021 ء ) ۔
مشاہدے کی تاریخ / وقت ( آئی ایس ٹی )
|
26 مئی ، 2021 ء کی بنیاد پر ( 0430 بجے آئی ایس ٹی )
|
مقام
ارض البلد / طول البلد
|
بہت شدید سمندری طوفان 'یاس' 26 مئی ، 2021 ء کو ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق ، دھامرا سے 60 کلومیٹر مشرق میں ، پارا دیپ مشرق شمال مشرق میں 90 کلومیٹر فاصلے پر ، دیگھا سے 100 کلومیٹر جنوب میں اور بالاسور سے 105 کلومیٹر جنوب – جنوب مشرق میں خ، لیج بنگال میں 20.7 ڈگری طول البلد اور جنوب میں87.45 ڈگری ارض البلد میں مرکوز ہے ۔
|
مرکز کے قریب موجودہ شدت
|
130 – 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں اور 155 کے ایم پی ایچ کی رفتار سے ہوا کے جھکڑ
|
گذشتہ پیش رفت
|
گذشتہ 6 گھنٹے کے دوران تقریباً 15 کے ایم پی ایچ کی رفتار سے شمال – شمال مغرب کی جانب بڑھا ہے ۔
|
پیش رفت کی پیشگوئی اور شدت
|
امید ہے کہ یہ شمال – شمال مغرب کی جانب پیش رفت کرے گا اور دھامرا بندر گاہ کے قریب شمالی اڈیشہ کے ساحل کے نزدیک بدھ کی صبح سویرے پہنچے گا ۔ اس بات کی پوری امید ہے کہ یہ 26 مئی ، 2021 ء کو بروز بدھ دوپہر کے قریب شمالی اڈیشہ – مغربی بنگال کے ساحل سے ، پارادیپ اور ساگر جزائر کے درمیان سے شمالی دھامرا اور جنوبی بالاسور کے درمیان ساحل سے گزرے گا ۔ یہ بہت شدید طوفان ہو گا اور اس میں ہوا کی رفتار 130 – 140 کلو میٹر فی گھنٹہ ( کے ایم پی ایچ ) ہو گی ، جب کہ ہوا کے تیز جھکڑ کی رفتار 155 کے ایم پی ایچ ہو گی ۔
|
بارش کی پیش گوئی
|
اڈیشہ : جگت سنگھ پور ، کیندر پاڑا ، جج پور ، بھدرک ، بالاسور ، میور بھنج ، کٹک ، دھین کنال ، کوئن جھار گڑھ کے زیادہ تر علاقوں میں ہلکی سے معتدل بارش ، زیادہ تر علاقوں میں تیز اور بہت تیز بارش اور کچھ مقامات پر انتہائی تیز بارش ہونے کا امکان ہے ، جب کہ پوری ، کھدرا ، ہنگل ، دیو گڑھ ، سندر گڑھ میں 26 مئی کو کہیں کہیں شدید بارش ہو گی ۔
مغربی بنگال : میدنی پور میں زیادہ تر علاقوں میں ہلکی سے معتدل بارش اور کہیں کہیں شدید بارش ہونے کا امکان ہے ، جب کہ جھگرام ، بنکورا ، جنوبی 24 پرگنہ میں شدید سے بہت شدید بارش ہو سکتی ہے اور پرولیا ، ناڈیا ، مرشد آباد ، مشرقی بردھمان ، ہاوڑہ ، ہبلی ، کولکاتہ ، شمالی 24 پرگنہ ، ہلدیہ ، دارجلنگ، کلم پونگ اضلاع میں 26 مئی کو کہیں کہیں شدید بارش کا امکان ہے ۔
جھار کھنڈ : 26 اور 27 مئی کو زیادہ تر علاقوں میں ہلکی سے معتدل بارش ہو سکتی ہے ، جب کہ کہیں کہیں بہت شدید بارش ہونے کا امکان ہے ۔
|
ساحل سے ٹکرانے کے دوران ہوا کی رفتار ( کے ایم پی ایچ ) کی پیش گوئی
|
کیندر پاڑا ، بھدرک اور بالا سور اضلاع میں 130 سے 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں اور 155 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا کے تیز جھکڑ چلیں گے ۔
|
ٍطوفان کی شدت کی پیش گوئی
|
2 سے 4 میٹر اونچی سمندری طوفان کی لہروں سے بالا سور ، بھدرک کے نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے کا امکان ہے ، جب کہ 2 میٹر اونچی لہروں سے میدنی پور ، جنوبی 24 پرگنہ ، کیندر پاڑا اور جگت سنگھ پور اضلاع میں طوفان کے وقت نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے کا امکان ہے ۔
|
موسم کی صورتِ حال
|
26 مئی ، 2021 ء کو صبح 4 بج کر 30 منٹ پر ہوا کی شدت :
شمالی اڈیشہ کے ساحل اور سمندر میں 80 سے 90 کے ایم پی ایچ کی تیز ہوائیں اور 100 کے ایم پی ایچ کے ہوا کے جھکڑ ۔
مغربی بنگال کے ساحل اور سمندر میں 70 – 80 کے ایم پی ایچ کی تیز ہوائیں اور 90 کے ایم پی ایچ کے جھکڑ ۔
اڈیشہ : پارادیپ – 41 ، بھوبنیشور – 30 ، بالاسور – 33 ، گوپال پور – 15 ، پوری – 4 اور چاند بالی – 20 ۔
مغربی بنگال : دیگھا – 45
بارش سینٹی میٹر میں ( 25 مئی ، 2021 ء کی صبح ساڑھے آٹھ بجے سے 26 مئی ، 2021 ء کی صبح ساڑھے چار بجے کے دوران ) :
اڈیشہ : بالاسور – 3.0 ، چاند بالی – 17.1 ، پارادیپ – 17.4 ، بھوبنیشور – 3.0 اور پوری – 1.9 ۔
مغربی بنگال : دیگھا – 4.7 ، ڈائمنڈ ہاربر – 1.3 اور ہلدیا - 1.1 ۔
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U.No. 4843
(Release ID: 1722010)
Visitor Counter : 182