قانون اور انصاف کی وزارت

پانچ ایڈیشنل ججوں کو ترقی دیکر کیرالا ہائی کورٹ کا جج بنایا گیا

Posted On: 25 MAY 2021 5:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی:25مئی،2021۔صدر جمہوریہ ہند نے  آئین ہند کی آرٹیکل 217کے شق (1) کے ذریعے فراہم کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ایس/ شری ججوں کونراڈ اسٹینسلاؤس ڈیاس، پولیری وادھیاریلاتھ کنہی کرشنن، تھروموپتھ راگھون روی، بیچو کورین تھومس اور گوپی ناتھ پوزہنکارا، کیرالا ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججوں کو اس تاریخ سے جس دن وہ اپنے متعلقہ عہدوں کا چارج سنبھالیں گے۔کیرالا ہائی کورٹ کے ججوں کی حیثیت سے  تقرری کی ہے۔ اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن آج محکمہ برائے انصاف ، وزارت برائے قانون وانصاف کے ذریعے جاری کیا گیا تھا۔

شری جسٹس کونراڈ اسٹینسلاؤس دیاس، بی اے ایل، ایل ایل بی، کااندراج بطور  ایڈووکیٹ 14 فروری 1993 کو کیا گیا تھا۔ انہوں نے کیرالا ہائی کورٹ اور ذیلی عدالتوں میں  سول ، آئینی ، سروس، فیملی اور تصفیہ قوانین میں پریکٹس کی ۔ ان کی مہارت کا شعبہ فیملی اور تصفیہ قوانین ہے۔ وہ  وزارت ریلوے کیلئےمرکزی حکومت کے  وکیل اور انڈین آئل کارپوریشن کیلئے مرکزی حکومت کے نوٹری پبلک اور اسٹینڈنگ وکیل کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہیں 18 نومبر 2019 کی تاریخ سے دو سال کی مدت کیلئے کیرالا ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا گیا تھا۔ ایڈیشنل جج کی حیثیت سے ان کی مدت کار 17 نومبر 2021 کو ختم ہوگی۔

شری جسٹس  پُلیری ودھیاریلتھ  کنہی کرشنن، ایل ایل بی کا اندراج 17 دسمبر 1989 کو ایڈووکیٹ کی حیثیت سے ہوا تھا۔ انہوں نے کیرالا ہائی کورٹ میں دیوانی، فوجداری، آئینی، لیبر ، سروس ، فیملی اور خاندانی معاملات میں پریکٹس کی۔  ان کی مہارت کا شعبہ فوجداری اُمور ہے۔ انہوں نے کیرالا ریاستی بجلی بورڈ ، اسٹیٹ کیشیو ڈیولپمنٹ کارپوریشن ، کوزیکوڈ کارپوریشن، ضلع کو آپریٹیو بینک کوزیکوڈ کے لئے  اسٹینڈنگ کونسل کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دی۔ انہیں 13فروری 2020 کی تاریخ سے دو سال کی مدت کیلئے کیرالا ہائی کورٹ ایڈیشنل جج مقرر کیا گیا تھا۔ ایڈیشنل جج کی حیثیت سے ان کی مدت کار 12فروری 2020 کو ختم ہوگی۔

شری جسٹس تھروموپتھ راگھون روی، بی کام، ایل ایل بی، ڈی  بی ایم، کا اندراج بطورایڈووکیٹ 08 جنوری 1989 کو ہوا تھا۔ انہوں نے کیرالا ہائی کورٹ میں قرض کی بازیابی، ٹرائبونل، مرکزی ایڈمنسٹریٹیو ٹرائبونل (سی اے ٹی) اور ریاستی ایڈمنسٹریٹو ٹرائبونل کے لئے آئینی انتظامی ٹیکسیشن، سول، عملہ، سروس، دانشورانہ املاک، جنگلاتی قوانین  سے متعلق اُمور میں پریکٹس کی۔ ان کی مہارت کا میدان انتظامی قوانین،آئینی قوانین، سول قوانین، سروس اور عملے سے متعلق قوانین ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت اور دیگر متعدد اداروں کیلئے کیرالا ہائی کورٹ میں اسٹینڈنگ  کونسل کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیں۔ 06 مارچ 2020 کی تاریخ سے دوسال کی مدت کیلئے کیرالا ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کی حیثیت سے ان کی تقرری کی گئی تھی۔ ایڈیشنل جج کی حیثیت سے ان کی مدت کار 05 مارچ 2022 کو ختم ہوگی۔

شری جسٹس بیچو کورین تھومس ، بی اے ایل ، ایل ایل بی کااندراج بطور ایڈووکیٹ 29 مارچ 1992 کو ہوا تھا۔ انہوں نے کیرالا ہائی کورٹ میں آئینی ٹیکسیسن ،کمپنی ، دیوانی، فوجداری اور لیبر قوانین میں پریکٹس کی۔ ان کی مہارت کا میدان آئینی قوانین ، کمپنی قوانین اور فوجداری قوانین ہے۔ یکم جولائی 2014 سے 07 ستمبر 2015 تک وہ کیرالا یونیورسٹی کیلئے اسٹینڈنگ وکیل رہے۔ کیرالا ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کی حیثیت سے ان کی تقرری دو سال کی مدت کیلئے 06 مارچ 2020 کی تاریخ سے کی گئی تھی۔ ایڈیشنل جج کی حیثت سے ان کی مدت کار  05 مارچ 2022 کو ختم ہوگی۔

شری جسٹس گوپی ناتھ  پوزہنکارا، ایل ایل بی، ایل ایل ایم، کااندراج بطور ایڈووکیٹ 07 جنوری 1996 کوہوا تھا۔ انہوں نے کیرالا ہائی کورٹ میں آئینی ٹیکسیسن کمپنی قوانین اور سروس قوانین میں پریکٹس کی۔ ان کی مہارت کامیدان آئینی ٹیکس قوانین اور کمپنی قوانین ہے۔ 18دسمبر2018 کو کیرالا ہائی کورٹ کے ذریعے سینئر ایڈووکیٹ کی حیثیت سے انہیں نامزد کیا گیا تھا۔ جنوری 2005 سے ستمبر 2008تک انہوں نے کیرالا ہائی کورٹ میں مرکزی حکومت کے اسٹینڈنگ کونسل کے اسٹینڈنگ وکیل اور سینٹرل بورڈ آف ایکسائز اینڈکسٹمز (سی بی ای سی) کی جانب سے سینئر اسٹینڈنگ کونسل کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ 06 مارچ 2020 کو دو سال کی مدت کیلئے انہیں کیرالا ہائی کورٹ کا جج بنایا گیا تھا۔ ایڈیشنل جج کی حیثیت  ان کی مدت کار 05مارچ 2022 کو ختم ہوگی۔

 

 

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:4826



(Release ID: 1721804) Visitor Counter : 142


Read this release in: Tamil , English , Hindi