سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

پورے بھارت  کی یونیورسٹیوں کے طلباء نے علمِ فلکیات کی رسد گاہ میں تربیتی اسکول  ، ایریز میں شرکت کی  

Posted On: 25 MAY 2021 5:20PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 25 مئی / بھارت کے مختلف حصوں کی 25 سے زیادہ  یونیورسٹیوں کے تقریباً 100 طلباء کو علمِ فلکیات میں  صلاحیت  کو فروغ دینے  کے ایک آن لائن تربیتی پروگرام میں   فلکیات سے متعلق  مختلف   موضوعات سے روشناس کرایا گیا ۔ انہیں  موضوعاتی  شعبوں  ، جیسے ٹیلیسکوپ  ،  ستاروں کی تشکیل اور تجزیہ  ، دیگر سیارے  ، سولر فزکس   اور کہکشاں وغیرہ کے بارے میں   معلومات فراہم کی گئیں ۔ انہیں یہ معلومات  30 میٹر طویل ٹیلیسکوپ پروجیکٹ  ایریز  اور آدتیہ  ایل 1 اسپیس مشن  میں فراہم کی گئیں ۔

          ‘‘ ایریز ٹریننگ اسکول اِن آبزرویشنل ایسٹرو نامی ( اے ٹٍی ایس او اے ) – 2021 ’’ کے موضوع پر پوسٹ گریجویٹ  طلباء کو  ، اِس 8 روزہ تربیتی  پروگرام میں فوٹو میٹری ، اسپکٹرو اسکوپی ، پولا ریمیٹری  اور مشین لرننگ  جیسی مختلف  علم الفلکیات  کے اعداد و شمار تیار کرنے کی تکنیک سے روشناس  کرایا گیا ۔ اس کا انعقاد آریہ  بھٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ  آف آبزرویشنل  سائنس ( ایریز ) کے ذریعہ کیا گیا  ، جو حکومت ِ ہند   کے سائنس و ٹیکنا لوجی  کے محکمے  کے تحت ایک  خود مختار ادارہ ہے ۔

          عملی اجلاس  ، اس طرح  تیار کئے گئے تھے کہ ان سے طلباء کو لیکچر  کے دوران  پیش کئے گئے موضوعات  کو سمجھنے  میں مدد مل سکے ۔ اس کے علاوہ ، طلباء کو ایریز  کے سائنس دانوں  ، ڈاکٹریٹ کرنے والے فیلو ، ریسرچ  اسکالروں  کے ساتھ  تبادلۂ خیال  کرنے کا بھی موقع ملا ۔

          کائنات کے بارے میں  موجود  فہم کا انحصار  نہ صرف مسلسل  مشاہداتی  سہولیات  پر بلکہ اِن سہولیات  سے حاصل ہونےو الے اعداد و شمار  پر بھی ہے ۔  ٹیکنا لوجی میں ترقی کے ساتھ پوری دنیا میں علم فلکیات کے مختلف  الیکٹرو میگنیٹک  اسپکٹرم  کو سمجھنے میں  بھی مدد ملی ہے ۔

          سالانہ  تربیتی  اسکولوں  کے انعقاد سے  ایریز  کا مقصد  نو جوان  طلباء میں آپٹیکل  ویو لینتھ  سے متعلق  اعداد و شمار  کا تجزیہ کرنے کی مہارت / صلاحیت پیدا کرنا اور  ملک میں  با صلاحیت  اور ہنر مند  افرادی قوت تیار کرنا ہے ۔ اے ٹی ایس  او اے – 2021 ، اس سلسلے میں ایک اہم قدم ہے ۔ 17 سے 24 مئی ، 2021 ء تک چلنے والا یہ پروگرام بھارت کی آزادی  کے 75 سال پورے ہونے کے جشن ِ آزادی کا امرت مہوتسو کا ایک حصہ ہے ۔

 

 

Description: C:\Users\Lenovo\Downloads\ATSOA-2021 Group Screenshot.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔  25-05-2021  )

U.No. 4824

 



(Release ID: 1721787) Visitor Counter : 204


Read this release in: English , Bengali , Tamil , Kannada