نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

انکیتا  رینا کو چار دیگر کے ساتھ  ٹارگیٹ اولمپک پوڈ ئیم اسکیم -ٹوپس کور گروپ میں شامل کیا گیا۔


کھیلوں سے متعلق تین زمروں میں لگ بھگ ایک کروڑ روپے کی مالی تجاویز کو منظوری دی گئی  

Posted On: 24 MAY 2021 6:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی ، 25 مئی ، 2021 : ٹینس کھلاڈی  انکیتا رینا  کو ٓج منعقدہ ایک میٹنگ میں ٹارگیٹ اولمپک پوڈ ئیم  اسکیم  میں  شامل کر لیا گیا ہے ۔ رینا کی پیدائش اور پرورش گجرات میں ہوئی ہے اور حال ہی میں انہوں نے آسٹریلیا  کےفلپ جزیرے میں منعقدہ  250- ڈبلیو ٹی اے کا اپنا پہلا ٹائٹل جیت کر خواتین ڈبلز کی چوٹی  کی  سو کھلاڈیوں  میں شامل ہوگئی ہیں ۔

وہ بلی جین  کنگ کپ میں بھارت کی نمائندگی کرنے  کے دوران ثانیہ مرزا کے ساتھ پار ٹنرز بھی ہیں۔

image0014J0Q.jpg

رینا کے علاوہ چار دیگر کھلاڑیوں کو   جنہوں نے حال  ہی میں ٹوکیو  اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے، ٹوپس کور گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔  یہ کھلاڑی ہیں : کشتی رانی کی  دوڑ کے کھلاڑی ارجن لال جٹ  اور اروند  سنگھ جنہیں ٹوپس ڈیولپمینٹ گروپ  سے ترقی دی گئی ہے اور پہلوان سیما بسلا اور سمیت  مالک ۔

آج کے مشن اولمپک سیل کی میٹنگ  میں لگ بھگ ایک کروڑ روپے مالیت  کی مالی تجاویز کو بھی منظور ی دی گئی ہے۔ یہ ہیں:

کشتی میں : ایشیائی چیمپین  ونیس پھوگاٹ ، اس سال جولائی میں اؤلمپک  کھیل ہونے تک بیرون ملک تربیت حاصل  کرنا جاری رکھیں گی۔ اسپورٹس  اتھارٹی  آف انڈیا  ایس اے آئی  مشن اؤلمپک سیل نے آج بھارت کی کشتی کی فیڈریشن کو درکنار کرتے ہوئے ٹارگیٹ اولمپک پوڈیئم اسکیم سے متعلق  ان کی تجویز کو منظوری دے دی۔

جس کے تحت وہ ہنگری اور پولینڈ میں تربیت حاصل کریں  گی اور اس سے پہلے بلغاریامیں بلند مقامات پر اپنی تربیت کی معیاد پوری کریں گی۔

 

ش ح۔ ع م۔ ر ب

U. NO. 4800



(Release ID: 1721576) Visitor Counter : 159


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil