امور داخلہ کی وزارت

کابینہ نے قومی ڈیزاسٹررسپانس فورس اکیڈمی، ناگ پور میں سینئرایڈمنسٹریٹیو گریڈ(ایس اے جی) میں ڈائریکٹر کے ایک عہدے کے قیام کو منظوری دی

Posted On: 25 MAY 2021 1:16PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،25/مئی2021،

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے قومی ڈیزاسٹر رسپانس فورس اکیڈمی، ناگ پور میں سینئر ایڈمنسٹریٹیو گریڈ (ایس اے جی) میں ڈائریکٹر کے ایک عہدے کے قیام کے لیے وزارت داخلہ کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

این ڈی آر ایف اکیڈمی نے ڈائریکٹر کے عہدے کے قیام کے ساتھ تنظیم کی کمان اور کنٹرول ایک سینئر اور تجربہ کار افسر کو سونپی جائے گی، جو خواہش کے مطابق مقاصد کے مطابق ادارے  کو چلا سکتا ہے۔اکیڈمی این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، سی ڈی رضاکاروں، دیگر فریقوں اور سارک اور دیگر ملکوں کی ڈیزاسٹر رسپانس ایجنسیوں کے 5 ہزار سے زیادہ کارکنوں کو سالانہ ہنرمندی پر مبنی عملی تربیت فراہم کرے گی۔ اس سے فریقوں کی بدلتی ضرورتوں اور ضرورت کے مطابق تربیتی پروگراموں کا تجزیہ کرتے ہوئے ان میں اصلاح بھی کرے گی۔ اس سے خاص طور سے این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف کارکنوں اوردیگر فریقوں کو ڈیزاسٹر رسپانس پر دی جانے والی تربیت کی سطح میں زیادہ بہتری لائی جاسکے گی۔

پس منظر:

قومی ڈیزاسٹر رسپانس فورس اکیڈمی کا قیام  سال 2018 میں ناگ پور میں نیشنل سول ڈیفنس کالج (این سی ڈی سی) میں انظمام کے ساتھ عمل میں آیا تھا۔ اکیڈمی  کااصل کیمپس زیر تعمیر ہے، تب تک یہ این سی ڈی سی کے موجودہ کیمپس سے کام کررہی ہے۔ اکیڈمی اس وقت قومی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف)/ اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف)/ سول ڈیفنس وارنٹیئر اور دیگر فریقوں کو تربیت فراہم کرتی ہے اور اس  کا تصور بین الاقوامی  شہرت یافتہ ایک اہم تربیتی ادارے کے طور پر  فروغ دینا ہے۔یہ سارک اور دیگر ملکوں کے ڈیزاسٹررسپانس کارکنوں کو خصوصی تربیت بھی فراہم کرے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-4813

ش ح۔   ف ا۔  ت ع۔

 



(Release ID: 1721562) Visitor Counter : 145