سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
بنگلورکے اسٹارٹ اپ نے ری سائکلنگ کاربن تکنالوجی کے لئے ٹی ڈی بی قومی ایوارڈ 2021 حاصل کیا
Posted On:
24 MAY 2021 6:51PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،24مئی :بنگلورکے ایک اسٹارٹ اپ نے تکنالوجی ترقیات بورڈ ( ٹی ڈی بی ) سے سی اوٹو کو کیمیاوی اشیاء اورایندھن میں بدلنے کے لئے یعنی اسے کاروباری طورسے مفید بنانے کے لئے قومی ایوارد 2021 حاصل کیا ہے ۔ جواہر نہرو سینٹربرائے جدید سائنٹفک ریسرچ ( جے این سی اے آر) کے تحت ایک اسٹارٹ اپ یعنی بریتھ اپلائیڈسائنسز نے ایک موثر کیٹالسٹ تیارکیاہے اورایس اطریقہ کاروضع کیاہے جس کے ذریعہ سی اوٹو کو میتھنال اوردیگر کیمیاوی اشیاء کی شکل میں بدلاجاسکتاہے ۔
اس ذریعہ ایتھنرپوجونک سی اوٹو کو ، جومختلف وسائل مثلاً کوئلے اورقدرتی گیس پاور جنریٹرشعبوں فولاد صنعت ، سیمنٹ صنعت کیمیاوری صنعتوں اورسی سی یوایس س ےحاصل ہوتی ہے ،کو عالمی ماحولیاتی مسائل حل کرنے کے لئے مکمل حل کے طورپر پیش کیاجاسکتاہے ۔
اس سلسلے میں تحقیقی کام جے این سی اے ایس آرکے نیوکلیر یونٹ سے تعلق رکھنے والے پروفیسر سیبشیان سی پیٹر اوران کے رفقائے کارنے انجام دیا۔ موصوف بریتھ اپلائیڈ سائنسنز معاون بانی اورڈائرکٹربھی ہیں ۔ یہ ادارہ ڈی ایس ٹی نانومشن سے حاصل فیاضانہ سرمایہ فراہمی کے توسط سے وجود میں آیاتھا۔
اسٹارٹ اپ نے جے این سی اے ایس آرکے ساتھ ایک معاہدے پردستخط کئے تھے ، جو سائنس اورٹکنالوجی کے محکمے کے تحت ایک خود مختارادارہ ہے اور سی اوٹو کے سلسلے میں تکنالوجی پرمبنی تبدیلی کے موضوع پرکام کررہاہے ۔ اس مقصد سے سی اوٹو متھنال میں اوردیگر مفید کیمیاوی اشیاء میں بدلناہے ۔
اس مفاہمت نامے سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کی تخفیف کے میدان میں کی جانے والی تحقیق کو خوش اسلوبی سے کفایت شعاری کے ساتھ لیباریٹری پیمانے سے پائلٹ پیمانے پرقابل استعمال کیمیاوی مادوں اورایندھن میں تبدیل کرنے میں مددملی ہے ۔
پروفیسر سبشیان سی پیٹرنے بتایاکہ ‘‘ پائلٹ موڈ میں یومیہ 300کلوگرام کاربن ڈائی آکسائیڈ کو تبدیل کرنے کی صلاحیت ہے جس کو صنعتی پیمانے پر چند 100ٹن تک بڑھایاجاسکتاہے ۔ اسے صنعتی پیداوار کی سطح تک پہنچنے میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔ کچھ صنعتی شعبے بریتھ کے ساتھ ہماری تیارکردہ تکنالوجی سے جلد ہی استفادہ کرنے کے سلسلے میں بات چیت کررہے ہیں ۔
*************
)25.05.2021 (ش ح ۔ ۔ع آ
U-4801
(Release ID: 1721557)
Visitor Counter : 254