ٹیکسٹائلز کی وزارت
51 واں آئی ایچ جی ایف دہلی میلہ 2021 کا ورچول طور پر افتتاح کیا گیا
وزیر اعظم نریندر مودی نے میلے کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات پیش کی ہیں اور دستکاری کے شعبے کے تنوع اور مالا مال ہونے کے لئے اس کی ستائش کی ہے
Posted On:
19 MAY 2021 8:14PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 25 مئی ، 2021 : 51 ویں آئی ایچ جی ایف دہلی میلے ( 19 تا 23 مئی 2021 ) کا وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 51 ویں آئی ایچ جی ایف دہلی میلے کے لئے پیغام کے ساتھ آج ورچول طور پر افتتاح کیا گیا ۔ اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے ملک کی دستکاری کے متنوع اور مالا مال ہونے کی ستائش کی ہے۔ جو کہ ہماری قوم کی تقافت اور وراثت کی ایک منفرد خصوصیت رہی ہے ۔ مختلف خطوں کے کاریگروں اور ماہر دستکارون کی نسلوں نے اپنی مصنوعات میں رنگا رنگی اور تابانی میں اضافہ کر کے، اس کی اپیل میں اضافہ کیا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تیزی سے بدلتے ہوئے اسی دور میں ڈیجیٹل ٹیکنولوجی کے ذریعہ تقویت حاصل کر کے دستکاری کے شعبے کو اپنی لچک میں مزیداضافہ کرنے اور متنوع بنانے میں مدد ملی ہے ۔ پائیدار اور استعمال میں آسان مصنوعات کی تیاری میں اضافے کی بدولت شعبے کو اپنی رسائی اور پہنچ میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔
میلے کا افتتاح کرتے ہوئے دستکاری کی برآمدات کے فروغ کی کاؤنسل (ای پی سی ایچ ) کے چیئرمین جناب روی کے پسی نے ورچول پلیٹ فارم پر سبھی کا خیر مقدم کیا۔ جہاں طرز زندگی ، فیشن ، گھر ، فرنیچر ٹیکسٹائل کی مصنوعات تیار کرنے والے سات سو سے زیادہ نمائش کنندگان، سمندر پار کے خریداروں،تھوک میں خریداری کرنے والے گھریلو خریدار وںاور خریداری کرنے والے اداروں کے نمائندگان کو کاروبار کرنے کا موقع فراہم ہوگا۔ انہوں نے مطلع کیا کہ بڑی تعداد میں بیرون ملک کے خریدار وں ، تھوک کاروبار یوں اور خردہ کاروبار کرنے والے تاجروں نے پہلے ہی اس نمائش میں شرکت کیلئے اپنا اندراج کرا لیا ہے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ٹیکسٹائل کی وزارت کے سکریٹری جناب یو پی سنگھ نے ایک بہت کامیاب شو میں شرکت کے لئے تمام سمندر پار کے خریداروں اور نمائش کنندگان کا خیر مقدم کیا اور جون 2020 سے موجود ہ عالمی وبا کے دوران آئی ایچ جی اف کے بہت سے ورچول ایڈیشنوں کے انعقاد کے لئے ای پی سی ایچ کی ستایش کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ورچول میلے کے انعقاد سے دستکاری مصنوعات کی برآمدات میں اضافے اور بھارتی معیشت کے اس گھریلو صنعت کے شعبے میں روزگار کے اور زیادہ مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی ۔ جناب سنگھ نے مزید کہا کہ کورونا بحران کے دوران آئی ایچ جی ایف دہلی کے 51و یں میلے کے انعقاد سے دستکاری کی اشیا برآمد کرنے والے کاروباریوں کے دستکاری کے شعبے کو مستحکم بنانے کی کوششوں میں مزید اضافے کو جاری رکھنے سے متعلق ناقابل تسخیر جذبے کی عکاسی ہوتی ہے۔
میلے کے دوران ، مختلف موضوعات جیسے ” ہنگامہ خیز دور میں غیر ملکی زرمبادلہ کے لین دین اور کاروبار میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرنے سے متعلق طور طریقے “ اور اپنی برآمدات میں اضافہ کرنے سے متعلق سات آسان طریقے پر ویبینارس کا اہتمام کیا جا ئے گا ۔ جس سےمیلے کے شرکا کو مفید اور ضروری معلومات فراہم ہوگی تاکہ وہ بین الاقوامی تجارتی تقاضوں کے ساتھ خود کو ہم اہنگ کر سکیں ۔ اس کے علاوہ میلے کے دوران دستکاروں اور ماہر کاریگروں کے ذریعہ بہت سے پروگرام پیش کیے جائں گے ۔ جن میں ظروف سازی، ورلی پینٹنگس، کانیں شالیس ، مینا کاری ، اور فن کارانہ ٹیکسٹائل وغیرہ کی نمائش شامل ہیں ۔
51 واں آئی ایچ جی ایف دہلی میلہ 2021، گھر فیشن ، طرز زندگی، ٹیکسٹائلز اور فرنیچر کے شعبے میں بھارت کا سب سے بڑا ورچول میلہ ہے اور دنیا کے خریداروں کے لئے بھارت سے خریداری کرنے میں سہولت پیدا کرنے کی غرض سے ایک مخصوص بی 2 بی آن لائن پلیٹ فارم تیار کیا گیا ہے ۔ دستکاری مصنوعات کی برآمدات کے فروغ کی کاؤنسل ای پی سی ایچ کے ذریعہ منعقد ہ اس میلے میں 1500 سے زیادہ مینوفیکچرس اور برآمد کار شرکت کر یں گے اور اپنی 200 سے زیادہ مصنوعات کی نمائش کریں گے ۔ دنیا بھر میں 85 سے زیادہ ملکوں کے سمندر پار خریداروں نے پہلے ہی اس نمائش میں شرکت کے لئے اپنا اندراج کرا لیا ہے۔
مالی سال 21-2020 میں اپریل مارچ کی مدت کے دوران دستکاری کی اشیا کی برآمدات کا اندازہ 25558.94 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ ( امریکی ڈالرز 3443.45 ملین ) گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلےیہ ( روپے کے لحاظ سے ) 1.14 فیصد کا اضافہ ہے جبکہ ( ڈالرز کے لحاظ سے ) اس میں 3.39 (-)فیصد کی کمی ہو گئی ہے۔
ش ح۔ ع م۔ ر ب
U. NO. 4769
(Release ID: 1721528)
Visitor Counter : 160