امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

ملک میں مناسب قیمت پر خوردنی تیل کی فراہمی کو یقینی بنانے کے طریقوں اور وسائل پر تبادلہ ٔ خیال کے لئے مرکز نے سبھی فریقوں کے ساتھ میٹنگ کی


خوردنی تیل کی قیمت میں کمی لانے کے لئے ریاستوں اور کاروباریوں کو ہر ممکن قدم اٹھانے چاہئیں

Posted On: 24 MAY 2021 6:23PM by PIB Delhi

 

                                                                     

مرکزی حکومت نے آج سبھی فریقوں کے ساتھ خوردنی تیل کی قیمتوں میں استحکام لانے کے مسئلے پر حل تلاش کرنے کے طریقوں اور وسائل پر تبادلہ خیال کے لئے میٹنگ کی۔

 

میٹنگ کا مقصد مناسب قیمت پر خوردنی تیل کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے کی جا رہی کوششوں میں تال میل پیدا کرنا تھا۔ خوردنی تیل کی قیمت میں خلاف معمول اضافے کے مسئلے کا حل تلاش کرنے کے طریقوں اور وسائل پرتبادلہ خیال کےلئے منعقد اپنی نوعیت کی پہلی میٹنگ میں سکریٹری خوراک اور عوامی نظام تقسیم محکمہ، حکومت ہند، سکریٹری وزارت زراعت، حکومت  ہند اور سکریٹری ، صارفین کے امور کا محکمہ، حکومت ہند، خوردنی  تلہن پیدا کرنے والے، مِل مالک، تھوک کاروباری،خوردنی تیل کی صنعت کے شعبے کے مختلف ایسوسی ایشن، گجرات، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش اور تمل ناڈو جیسی ریاستوں کے سینئر افسران نے حصہ لیا۔ میٹنگ کا اہتمام خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے محکمہ، حکومت ہند کے ذریعے کیا گیا تھا۔

 

اس موقع پر خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے محکمے کے سکریٹری نے کہا کہ قیمتوں میں اضافےکے اسباب کو سمجھنا اور سبھی فریقوں کے ساتھ اس پر بات چیت کرنا اہم ہے تاکہ خوردنی تیل کی قیمتوں کے مسئلے کوحل کرنے کے لئے مناسب حکمت عملی تیار کی جا سکے۔

 

یہ قابل توجہ بات ہے کہ بھارت میں تلہن کی پیداوار اور گھریلو دستیابی، خوردنی تیل کی گھریلو مانگ کی ضرورت سے کافی کم ہے۔ ہر سال بڑی مقدا ر میں  خوردنی تیل درآمد کیا جاتا ہے ۔ خوردنی تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں تبدیلی سے خوردنی تیل کی گھریلو بھارتی قیمت پر اثر پڑتا ہے۔

 

میٹنگ منعقد کرنے کی ضرورت اس لئے بھی محسوس کی گئی ، کیونکہ مرکزی حکومت پچھلے کچھ مہینوں کے دوران خوردنی تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافے کےمقابلے میں بھار میں  خوردنی تیل کی قیمتوں میں  تناسب کے اعتبار سے اضافے سے زیادہ فکر مند ہے۔

 

خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے سکریٹری نے کہا کہ ‘‘ آتم نربھر بھارت’’ مشن کے لئے ملک کو خوردنی تیل میں آتم نربھر ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ درآمد پر تقریباً 60 فیصد کا انحصار خوردنی تیل کی صنعت کی ترقی کے لئے موزوں نہیں ہے۔ قیمتوں کو مستحکم رکھنے کےلئے قلیل مدتی اقدامات کے بیچ توازن قائم رکھنے اور خوردنی تیل کی پیداوار میں بھارت کو آتم نربھر بنائے رکھنے کے لئے جانچ اور طویل مدتی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔’’

 

میٹنگ میں یہ محسوس کیا گیا کہ خوردنی تیل کی پیداوار کے شعبے میں بھارت کو آتم نربھر بنانے کی تدابیر اور قیمتوں میں اضافے کوروکنے کے اقدامات کے بیچ توازن قائم رکھنے کے ضرورت ہے۔

 

سکریٹری نے کہا کہ خوردنی تیل کے کاروباریوں کی طرف سے سبھی ریاستوں اور فریقوں کو قیمتوں میں کمی لانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے چاہئیں۔

 

انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں پیش کی گئی تجاویز سے خوردنی تیل کی قیمتوں میں استحکام اور گھریلو تلہن کے شعبے کی ترقی کے مسئلے کو حل کرنےکے لئے  مکمل حل تلاش کرنےمیں مدد ملے گی۔

 

انہوں نے شرکا سے تجاویزاور دیگر اِن پُٹ میل کرنے کےلئے  کہا ، کیونکہ مرکز کی کوشش مناسب قیمت پر خوردنی تیل کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔

*************

ش ح ۔ف ا۔   ک ا

U. No. 4804

 


(Release ID: 1721508) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil