ارضیاتی سائنس کی وزارت

بھارت میں جزوی چاند گرہن 26 مئی ، 2021 ء بروز بدھ   نظر آئے گا  

Posted On: 24 MAY 2021 2:17PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 24 مئی / بھارتی محکمۂ موسمیات ( آئی ایم ڈی ) کے مطابق   :

         26 مئی ، 2021 ء ( 5 جیشٹھ  ، 1943 ساکا ) کو مکمل چاند گرہن  ہو گا ۔ بھارت  میں چاند کے طلوع  ہونے کے فوراً بعد گرہن  کا آخری جزوی  گرہن  ملک کے مشرقی حصے میں  ( سکم کو چھوڑ کر ) ، مغربی بنگال کے کچھ حصوں میں  ، اڈیشہ اور انڈمان و نکوبار جزائر کے ساحلی علاقوں میں   دیکھا جا سکے گا ۔

یہ گرہن  جنوبی امریکہ ، شمالی امریکہ ، ایشیا  ، آسٹریلیا ، انٹارٹیکا   ، بحرالکاہل  اور بحرِ ہند  کے خطوں میں  نظر آئے گا ۔

یہ گرہن  بھارت کے معیاری وقت کے مطابق  15 بجکر 15  منٹ  پر شروع ہو گا اور  16 بجکر 39 منٹ پر مکمل ہو جائے گا  اور یہ مکمل گرہن 16 بجکر 58 منٹ پر ختم ہو جائےگا ۔ جزوی مرحلہ 18 بجکر  23 منٹ پر ختم ہو گا ۔

اگلا چاند گرہن  19 نومبر ، 2021 ء کو بھارت میں  دیکھا جا سکے گا ۔ یہ ایک جزوری  گرہن ہو گا  اور یہ بہت  کم وقت کے لئے  نظر آئے گا ، جو  اروناچل پردیش اور آسام کے   انتہائی شمال مشرقی حصوں میں  چاند کے طلوع ہونے کے فوراً بعد دیکھا  جا سکے گا ۔

چاند گرہن  پورے چاند  کے دن ہوتا ہے اور یہ اُس وقت ہوتا ہے  ، جب زمین  سورج  اور چاند کے درمیان  آ جاتی ہے اور یہ تینوں سیارے ایک ہی لائن میں ہوتے ہیں ۔  مکمل چاند گرہن ، اُس وقت وقوع پذیر ہوتا ہے ،  جب پورا چاند  زمین کے  عکس کے نیچے آجاتا ہے اور  جزوی چاند گرہن، اُس وقت ہوتا ہے ، جب چاند کا کچھ حصہ زمین کے سائے کے نیچے ہوتا ہے ۔

 

26 مئی کو بھارت کے مختلف مقامات پر نظر آنے والے  جزوی چاند گرہن کی مدت

 

مقامات

طلوعِ چاند کا وقت

( بھارت کا معیاری وقت )

چاند کے طلوع  ہونے کے بعد جزوی گرہن نظر آنے کی مدت

 

گھنٹہ       منٹ

منٹ

اگرتلہ

18 06

17

ایزوال

17 59

24

کولکاتہ

18 15

08

چیرا پنجی

18 06

17

کوچ بہار

18 18

05

ڈائمنڈ ہاربر

18 15

08

دگھا

18 16

07

گواہاٹی

18 09

14

امپھال

17 56

27

ایٹا نگر

18 02

21

کوہیما

17 57

26

لمڈنگ

18 01

22

مالدا

18 21

02

شمالی لکھیم پور

18 00

23

پارادیپ

18 18

05

پاشی گھاٹ

17 57

26

پورٹ بلیئر

17 38

45

پوری

18 21

02

شیلانگ

18 06

17

سبساگر

17 58

25

سلچر

18 01

22

 

 

۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  ۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔

( ش ح ۔ و ا  ۔ ع ا ۔24.05.2021 )

U.No. 4781

 



(Release ID: 1721440) Visitor Counter : 265


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil