ارضیاتی سائنس کی وزارت

آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ’یاس‘ کے شمال – شمال مغربی سمت میں آگے بڑھنے اور شدید ہو کر سمندری طوفان میں تبدیل ہونے اور پھر آئندہ 24 گھنٹے میں مزید شدید سمندری طوفان کی شکل اختیار کرنے کا اندیشہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 MAY 2021 3:06PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  24   مئی 2021،  

بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے موسم سے متعلق پیش گوئی کے قومی مرکز  کے مطابق :

سمندری طوفان ’یاس‘مشرق  وسطی خلیج بنگال میں (اوڈیشہ۔ مغربی بنگال کے ساحلوں کے لئے سمندری طوفان کا انتباہ۔ یلو میسج)

 

گزشتہ روز مشرق – وسطی خلیج بنگال کے اوپر بنا  ہوا کے کم دباؤ کا حلقہ  مغرب- شمال مغرب  سمت کی اور بڑھا اور نصف شب  (23 مئی 2021 کو 2330 بجے بھارتی وقت کے مطابق)  اسی خطے میں  یہ ہوا کے گہرے کم دباؤ میں تبدیل ہوگیا۔ اس کے بعد یہ آہستہ آہستہ شمال- شمال مغرب کی جانب بڑھا اور  آج 24 مئی 2021 کو  علی الصبح  (بھارتی معیاری وقت 0530 بجے) مشرق- وسطی خلیج بنگال میں  سمندری طوفان آج’یاس‘ میں تبدیل ہوگیا۔

یہ آج 24 مئی 2021 کو  بھارتی معیاری وقت  0830 بجے 16.4 ڈگری شمالی عرض البلد اور 89.6 ڈگری مشرقی طول البلد کے قریب پورٹ بلیئر (انڈمان جزائر) سے تقریبا  620 کلو میٹر شمال – شمال مغرب ، پارا دیپ  (اڈیشہ)سے 530 کلو میٹر جنوب – جنوب مشرق ، بالا سور ( اڈیشہ) سے 630 کلو میٹر جنوب – جنوب مشرق اور دیگھا (مغربی بنگال) سے 620 کلو میٹر جنوب  - جنوب مشرق سمت میں  مشرق – وسطی خلیج بنگال میں مرکوز تھا۔

 اس کے شمال – شمال  مغربی  سمت میں  آ گے بڑھنے اور آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران  شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہونے اور اس کے  اگلے 24 گھنٹے میں انتہائی شدید سمندری طوفان کی شکل اختیار کر لینے کا اندیشہ ہے۔یہ  شمال – شمال مغرب کی سمت میں آگے بڑھتا رہے گا اور شدت میں اضافے کے ساتھ ہی 26 مئی کی صبح تک شمال مغربی خلیج بنگال میں شمالی اڈیشہ اور مغربی بنگال  کے سمندری ساحلوں پر پہنچ جائے گا۔

 

اس کے 26 مئی کی دوپہر تک ایک انتہائی شدید سمندری طوفان کی شکل میں پارا دیپ اور ساگر جزیروں کے بیچ  شمالی اڈیشہ اور مغربی بنگال کے سمندری ساحل کوپار کرجانے کا امکان ہے۔

 

مندرجہ ذیل فہرست میں پیش گوئی کی ترتیب اور شدت دی گئی ہے:

 

تاریخ ؍ وقت

(بھارتی وقت کے مطابق)

مقام (شمالی عرض البلد ڈگری ؍ مشرقی  طول البلدڈگری)

سطح پر ہوا کی زیادہ سے زیادہ رفتار(کلو میٹر فی گھنٹہ)

سمندری  طوفان کی نوعیت

24.05.21/0830

16.4/89.6

65-75 سے بڑھ کر 85  تک ہو سکتی ہے

سمندری طوفان

24.05.21/1130

16.5/89.6

70-80 سے بڑھ کر 90  تک ہو سکتی ہے

سمندری طوفان

24.05.21/1730

16.8/89.5

90-100 سے بڑھ کر 110  تک ہو سکتی ہے

شدید سمندری طوفان

24.05.21/2330

17.3/89.1

110-120 سے بڑھ کر 130  تک ہو سکتی ہے

شدید سمندری طوفان

25.05.21/0530

18.2/88.5

130-140 سے بڑھ کر 155  تک ہو سکتی ہے

انتہائی شدید سمندری طوفان

25.05.21/1730

19.5/87.9

145-155 سے بڑھ کر 117  تک ہو سکتی ہے

انتہائی شدید سمندری طوفان

26.05.21/0530

20.8/87.3

155-165 سے بڑھ کر 185  تک ہو سکتی ہے

انتہائی شدید سمندری طوفان

26.05.21/1730

21.9/86.7

120-130 سے بڑھ کر 145  تک ہو سکتی ہے

انتہائی شدید سمندری طوفان

27.05.21/0530

22.8/86.3

45-55 سے بڑھ کر 75 تک ہو سکتی ہے

ہوا کا گہرا کم  دباؤ

27.05.21/1730

23.4/85.8

35-45 سے بڑھ کر 55  تک ہو سکتی ہے

ہوا کا کم دباؤ

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

انتباہ

بارش:

 

  • شمالی ساحلی آندھرا پردیش: 24 مئی کو  کئی مقامات پر ہلکی سے اوسط  بارش اور مختلف مقامات پر شدید بارش اور 25 مئی کو مختلف  مقامات پر شدید سے انتہائی  شدید بارش ۔
  • اڈیشہ:24 مئی کو  سحلی اوڈیشہ میں کئی مقامات ہلکی سے اوسط بارش  اور مختلف مقامات پر شدید بارش،  25 مئی کو پوری، جگت  سنگھ پور ، کھردا، کٹک، کیندر پاڑہ،  جاج پور، بھدرک، بالا سور اضلاع میں شدید سے بہت شدید بارش  اور گنجم،  ڈھینگ کنال، میور بھنج اضلاع میں شدید  بارش ۔ 26 مئی کو جگت  سنگھ پور ، کٹک، کیندر پاڑہ،  جاج پور، بھدرک، بالا سور،میور بھنج ، ڈھینگ کنال، کیوں جھر گڑھ میں کچھ مقامات پر شدید  سے بہت شدید بارش اور مختلف مقامات پر انتہائی شدید بارش اور پوری ، کھردا، انگل، دیو گڑھ،سندر گڑھ، میں مختلف مقامات پر شدید بارش اور  27 مئی کو اڈیشہ کے شمالی اندرونی علاقوں میں  کہیں شدید تر بارش  ہوگی۔
  • مغربی بنگال اور سکم: 25 مئی کو مغربی بنگال کےمیدنی پور، جنوبی  24 پرگنہ میں بیشتر مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش اور شدید سے بہت شدید بارش اور ہوڑہ، ہگلی اور  شمالی 24 پرگنہ میں  کئی کہیں کہیں شدید بارش، 26 مئی کو جھار گرام، میدنی پور، جنوبی 24 پرگنہ میں کہیں کہیں انتہائی شدید بارش اور پرلیا، بانکورہ، بردھمان، ہوڑہ، ہگلی، کولکاتہ، شمالی 24 پرگنہ، بیربھوم میں چند مقامات پر شدید سے بہت شدید بارش ساتھ، ناڈیا،  مرشد آباد، دارجلنگ  اضلاع کہیں کہیں شدید بارش اور 27 مئی کو مالدہ او دارجلنگ ، دیناج پور، کالم پونگ، جلپائی گڑی، سکم میں کہیں کہیں شدید سے بہت شدید بارش  اور بانکورہ، پرولیا، بردھمان، بیر بھوم اور مرشد آباد میں چند مقامات پر شدید بارش ۔
  • جھارکھنڈ: 26 اور 27 مئی کو بیشتر مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش اور کہیں کہیں بہت شدید سے انتہائی شدید بارش  اور 28 مئی کو کہیں کہیں  شدید بارش۔
  • بہار: بہار میں 27 مئی کو بیشتر مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش  اور  کہیں کہیں  شدید سے  بہت شدید  اور انتہائی شدید بارش  اور 28 کو  کہیں کہیں شدید سے بہت شدید بارش۔
  • آسام اور میگھالیہ: 26 اور 27 مئی کو بیشتر مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش اور کہیں کہیں  شدید سے  بہت شدید بارش۔

 

ہوا کی رفتار سے متعلق انتباہ:

  • مغرب وسطی  ملحقہ مشرق وسطی خلیج بنگال میں تیز ہواؤں کی رفتار 65 سے 75 کلو میٹر فی گھنٹے سے لے کر 85 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے  سمندری ہوائیں چلیں گی۔24 مئی کی شام تک وسطی خلیج بنگال کے  بڑے حصوں میں 90 سے 100 کلو میٹر تک بڑھ کر 110 کلو میٹر فی گھنٹہ تک کی تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس رفتار میں 25 مئی کو دوپہر تک آہستہ آہستہ اضافہ ہوگا۔
  • جنوبی جھارکھنڈ میں 26 مئی کی دوپہر تک تیز ہواؤں کی رفتار 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹے سے بڑھ کر 60 کلو میٹر فی گھنٹے تک ہونے کا امکان، جو 26 مئی کی شام ؍ رات  کو بڑھ کر 110 سے 120 کلو میٹر  فی گھنٹہ اور پھر 130 کلو میٹر فی گھنٹے تک ہو جائے گی۔
  • 26 مئی کی شام سے لے  کر 27 مئی کی صبح تک شمالی اڈیشہ کے اندرونی ضلعوں، گنگئی، مغربی بنگال کے اندرونی ضلعوں میں 55 سے 65 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے  بڑھ 75 کلو میٹر فی گھنٹے تک ہو نے کا امکان۔
  • آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران مشرق وسطی خلیج بنگال اور ملحقہ شمالی بحیرہ انڈومان  میں 50-60 کلومیٹر فی گھنٹہ سے  بڑھ کر 70 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی تیز ہوائیں چلیں گی۔
  • سمندر کی صورتحال:
  • مغرب وسطی اور ملحقہ مشرقی  وسطی خلیج بنگال میں سمندر کی صورتحال  خراب سے بہت خراب رہے گی۔ 24  سے 26 مئی دوران وسطی خیلج بنگال  کے شمالی حصوں ، شمالی خلیج بنگال اور شمالی آندھرا پردیش، اوڈیشہ ۔ مغربی بنگال۔ بنگلہ دیش ساحلوں کے ساتھ ساتھ اور ان سے دور  صورتحال کے بہت خراب ہونے کا امکان ہے۔
  • ماہی گیروں کیلئے وارننگ:
  • ماہی گیروں کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ  24  اور 25مئی کے دوران وسطی خلیج بنگال میں نہ جائیں اور  24 سے 26 مئی کے دوران شمالی خلیج بنگال اور  شمالی آندھرا پردیش، اوڈیشہ ۔ مغربی بنگال۔ بنگلہ دیش ساحلوں کے ساتھ ساتھ اور ان سے دور  نہ جائیں ۔
  • جو  لوگ شمالی اور اس سے ملحقہ وسطی خلیج بنگال میں گہرے سمندر میں گئے ہوئے ہیں، انہیں بھی صلاح دی جاتی ہے کہ وہ ساحلوں پر واپس آ جائیں۔

 

طوفان میں شدت کا انتباہ

سمندر میں دو سے چار میٹر اونچی طوفانی لہروں کا امکان  ہے جس سے جھارگرام ، جنوبی 24 پرگنہ، میدنی پور، بالا سور، بھدرک، کیندر پاڑہ اور جگت سنگھ پور اضلاع میں طوفان کے ساحل سے ٹکرانے کے وقت نچلے ساحلی علاقوں کے ڈوب جانے کا  امکان ہے۔

طوفان کی شدت اور اس کے آگے بڑھنے کے امکان کا  مسلسل جائزہ لیا جارہا ہے اور متعلقہ  ریاستی حکومتوں کو  مسلسل مطلع کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین معلومات کے لئے برائے مہربانی ویب (www.rsmcnewdelhi.imd.gov.in اور www.mausam.imd.gov.in) دیکھیں۔

(Please CLICK HERE for details in graphics)

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-4775

                          


(ریلیز آئی ڈی: 1721388) وزیٹر کاؤنٹر : 207
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Bengali , Tamil