نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کھیل کی وزارت نے برطانیہ کے دورے کے دوران ثانیہ مرزا کے دوسالہ بیٹے کوبھی اسی کے ساتھ لے جانے کی اجازت حاصل کرنے کیلئے برطانیہ کی حکومت سے رجوع کیا ہے

Posted On: 19 MAY 2021 8:11PM by PIB Delhi

 

نوجوانوں  کے امور اور کھیل کود کی وزارت نے ممتاز ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کے دوسال کے بیٹے کو ویزہ جاری کرنے کے مقصد سے برطانیہ کی حکومت سے رابطہ قائم کیا ہے، تاکہ ثانیہ مرزا ٹوکیو اولمپکس سے قبل ،برطانیہ میں سلسلے وار مقابلوں میں حصہ لینے کے دوران اپنے بچے کو بھی اپنے ساتھ لے جاسکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YUAM.jpg

ثانیہ مرزا 6 جون کو نوٹنگھم اوپن میں حصہ لیں گی جس کے بعد وہ 16 جون کو برمنگھم اوپن میں اور پھر 20 جون کو ایسٹ بورن او پن میں شرکت کریں گی۔ جس کے بعد وہ 28 جون کو ومبلڈن گرینڈ سلیم میں حصہ لیں گی۔ حالانکہ ثانیہ مرزا کو نوٹنگھم تک سفر کرنے کا ویزہ جاری کیا جاچکا ہے لیکن بھارتی مسافروں پر سفر سے متعلق بند شیں عائد کرنے کی وجہ سے ان کے بیٹے اور آیا کو ویزہ نہیں ملا ہے۔

ثانیہ مرزا نے ،جو کھیلوں کی وزارت کی ’’ٹارگیٹ اولمپک پوڈئیم اسکیم‘‘(ٹی او پی ایس) کا ایک حصہ ہیں، نے وزارت سے رابطہ قائم کرکے اپنے بیٹے اور اس کی آیا کیلئے ویزہ حاصل کرنے میں مدد کیلئے درخواست کی تھی۔ ثانیہ نے کہا ہے کہ وہ چونکہ ایک مہینے کیلئے باہر جارہی ہیں اس لئے اپنے دوسالہ بیٹے کو یہاں چھوڑ کر نہیں جاسکتیں۔

کھیلوں کی وزارت نے اس درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پہلے ہی وزارت خارجہ کو ایک مراسلہ تحریر کردیا ہے جس میں وزارت سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ لندن میں بھارت کے سفارت خانے کے ذریعہ برطانیہ میں اس معاملے کو اٹھائے۔وزارت کی جانب سے اس سلسلے میں کی گئی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیرکرن رجیجو نے کہا’’ہمیں ثانیہ کی درخواست کچھ روز پہلے  ہی موصول ہوئی تھی، اور میں محسوس کرتا ہوں کہ یہ بات اہم ہے کہ ایک ماں کی حیثیت سے ثانیہ کو اپنے دو سالہ بیٹے کو اپنے ساتھ لے جانے کی اجازت ملنی چاہئے تاکہ وہ یہاں اپنے بچے کے بارے میں فکر مند ہوئے بغیر کھلے دماغ سے مقابلوں میں شرکت کرسکیں۔میں نے درخواست کو منظوری دیدی ہے اور کھیلوں کی وزارت کے عہدیداروں نے اس سلسلے میں وزارت خارجہ کے ساتھ کارروائی شروع کردی ہے۔ کھیلوں کی وزارت کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرے۔ ہم پر امید ہیں کہ برطانیہ کی حکومت اس معاملے پر غور کرے گی اور ثانیہ مرزا کے ساتھ ان کے بیٹے کو بھی لے جانے کی اجازت دے گی۔‘‘

 

*******

ش ح- ع م- م ش

 U: 4768

 



(Release ID: 1721215) Visitor Counter : 154


Read this release in: English , Hindi , Punjabi