وزارت دفاع

ہندوستان و عمان نے فوجی تعاون اور بحری ایشوز پر مفاہمتی عرض داشت کی تجدید نو کی

Posted On: 20 MAY 2021 8:22PM by PIB Delhi

ہندوستان اور عمان نے بتاریخ 20مئی 2021ء کو فوجی تعاون اور بحری ایشوز پر مفاہمتی عرض داشت (ایم او یو)کی تجدید نو کی۔فوجی تعاون پر مفاہمتی عرض داشت پر دستخط کرنے کا اجلاس وزارت دفاع مسقط میں منعقد کیا گیا ۔ اس دستاویز پر وزارت دفاع عمان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن ناصر الزابی  اور عمان میں ہندوستان کےسفیر جناب منو مہاور نے دستخط کئے۔

بحری ایشوز پر تعاون کے سلسلے میں مفاہمتی عرض داشت پر عمان کی رائل نیوی کے کمانڈر اور بحری حفاظتی کمیٹی کے سربراہ ریئر ایڈمرل  سیف  بن ناصر الرہبی  اور جناب منومہاور نے بحری حفاظتی مرکز (ایم ایس سی)میں دستخط کئے۔

 

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(23.05.2021)

(U: 4754)


(Release ID: 1721186) Visitor Counter : 189


Read this release in: English , Hindi